Advocate Shah Nawaz Khan

Advocate Shah Nawaz Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Advocate Shah Nawaz Khan, Yardley.

23/05/2025
23/05/2025
17/10/2022


ہبہ اور تملیک کیا ہے؟

کیا والدین اپنی پوری جائیداد کسی ایک بیٹا یا بیٹی کو ہبہ کرسکتے ہیں؟

ہبہ/گفٹ سے مراد عاقل، بالغ، مالک شخص کا اپنی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کسی کو دینا بغیر کوئی رقم یا قیمت وصول کیے لیکن ہبہ دینے کی کچھ شرائط بھی ہیں مثلاً ہبہ دینے والا عاقل بالغ اور مالک ہو پراپرٹی کا.

وہ Purpose یا Declared کرے کہ میں یہ پراپرٹی خاص شخص کو ہبہ/گفٹ دینا چاہتا ہوں اور دوسرا شخص اس ہبہ کو قبول کرے کہ ٹھیک ہے میں یہ گفٹ قبول کرتا ہوں اور آخری شرط کہ ہبہ کی گئی پراپرٹی فوراً اس شخص کے قبضے میں دے جس کو ہبہ کی ہے. بعض صورتوں میں جیسا کے شوہر اپنی بیوی کو پراپرٹی ٹرانسفر کرتا ہے تو اس صورت میں قبضہ دینا ضروری نہیں. Transfer of the Property Act 1882 کے مطابق ہبہ تحریری صورت میں کیا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے جبکہ اسلامی شریعت کے مطابق زبانی کلامی بھی آپ کسی کو اپنی پراپرٹی ہبہ کرسکتے ہو.

ایک دفعہ ہبہ کردیا اس کو ختم کیسے کیا جائے؟

اگر قبضہ نہیں دیا تھا پراپرٹی کا تو موہوب یعنی گفٹ دینے والا کسی بھی وقت ہبہ ختم کرسکتا ہے اور اگر فراڈ یا غلط زبانی شامل تھی ہبہ میں تو تب بھی ہبہ منسوخ ہوسکتا ہے.

کن صورتوں میں چیلنج یا واپس نہیں لیا جاسکتا؟

اسلامی قانون کے مطابق ہبہ کی تین اقسام ہیں۔1 سادہ ہبہ جو ہم نے اوپر پڑھا ہے۔ 2 ہبہ بالعوض یعنی کسی قیمت کے بدلے گفٹ دینا مثلاً ناصر نے دانش کو گاڑی ہبہ کی تو دانش نے ناصر کو پلاٹ ہبہ کیا. 3 ہبہ بالشراط العوض مطلب مستقبل میں کوئی شرط رکھی ہو کوئی چیز دینے کی گفٹ کے بدلے. ہبہ بالعوض ہبہ بالشراط العوض کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا اور اگر پراپرٹی کی ہیت تبدیل ہوگئی یا پراپرٹی مہنگی ہوگئی تب بھی ہبہ منسوخ نہیں کیا جاسکتا.

ہبہ اور تملیک میں فرق؟

ہبہ کسی غیر وارث کے حق میں ہوتا ہے جبکہ شرعی وارثان کو ہبہ کرنا تملیک کہلاتا ہے یعنی باپ اپنے بیٹے بیٹی کو کوئی چیز ہبہ کرے تو تملیک کہلائے گی.

کیا والدین کسی کو اپنی تمام جائیداد ہبہ کرسکتے ہیں؟

قانون میں کوئی ایسی قدغن نہیں ہے۔ ایک شخص اپنی زندگی میں کسی کو بھی اپنی زمین ہبہ کرسکتا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ نے قرار دیا شرعی وارثان کو نظر انداز کرکے کسی دوسرے کو گفٹ کرنا غیر قانونی و غیر شرعی ہے.

2016 SCMR 1596

کیا والدین ایک بیٹا بیٹی کو اپنی زمین ہبہ کرسکتے ہیں باقی کو نظرانداز کر کے؟

جی کرسکتے ہیں کیونکہ زمین کے مالک وہ ہیں اور ایک مالک کو اختیار ہوتا ہے وہ اپنی پراپرٹی جس کو چاہیں دیں.ایسے گفٹ/ہبہ کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا. ہاں اگر والدین نے مرض الموت کے قریب یا بڑھاپے میں ایسا ہبہ کیا ہے تو عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے اس گراؤنڈ پر کے گفٹ ملنے والے بیٹا یا بیٹی نے شاید فراڈ کیا ہو یا والدین کی ضعیف العمری کا فائدہ اٹھا کر دھوکہ سے یہ ہبہ کروایا ہو.

Address

Yardley

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate Shah Nawaz Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Advocate Shah Nawaz Khan:

Share