28/07/2025
✅️✅️ جرمنی آنا چاہتے ہیں بغیر جاب آفر کے؟
✅️ جرمنی نے جون 2024 سے نیا ویزہ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہے اوپرچونٹی کارڈ (چانسن کارٹے)، یہ اُن افراد کے لیے ہے جو یورپ آنا چاہتے ہیں بغیر کسی جاب آفر کے اور جرمنی میں جاب تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
✅️ اگر آپ کے پاس 2 سال کی ووکیشنل ٹریننگ یا ماسٹر/بیچلر کی ڈگری ہے تو آپ ڈائریکٹ ایلیجبل ہیں۔
✅️ یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ 2 سال کی ووکیشنل ڈگری یا ٹریننگ کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کم از کم 13 سال کی تعلیم ہونی چاہیے،کیونکہ عام طور پر اسکول کی تعلیم 10 سال ہوتی ہے، اور اس کے ساتھ 2 سال کا ڈپلوما، ڈی اے ای یا کسی انسٹی ٹیوٹ سے عملی تربیت شامل ہو۔
✅️ اگر آپ نے FA/FSc کے بعد 2 سال کا ڈپلوما یا ایسوسی ایٹ ڈگری کیا ہے تو جرمن اتھارٹیز اکثر اسے ووکیشنل کوالیفیکیشن کے برابر مانتی ہیں، بشریطہ یہ سکل بیسڈ ہو اور جرمنی کی اسکلڈ ورکر لسٹ یا اینابن ڈیٹابیس میں شامل ہو۔
‼️ اگر کوالیفیکیشن ریکگنائزڈ نہیں تو بھی آپ اپلائی کر سکتے ہیں اگر آپ 6 پوائنٹس حاصل کر لیں۔ یہ پوائنٹس ملتے ہیں آپ کی ایجوکیشن، ایج، لینگویج اسکلز، ورک ایکسپیرینس اور اگر پہلے جرمنی آ چکے ہوں تو اُس پر۔
✅️ آپ اپنے پوائنٹس آفیشل ویب سائٹ پر خود بھی کیلکولیٹ کر سکتے ہیں۔
✅️ کم از کم جرمن A1 یا انگلش B2 لازمی ہے۔
✅️ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ویزے پر آ کر آپ ہفتے میں 20 گھنٹے پارٹ ٹائم کام بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ہفتے تک ٹرائل جاب بھی کسی بھی کمپنی میں کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو اور کمپنی دونوں کو فائدہ ہو۔
✅️ ویزا کا دورانیہ 12 مہینے ہے، اس دوران اگر اچھی جاب مل جائے تو آپ آسانی سے ورک پرمٹ میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ کچھ حالات میں اسٹیے ایکسٹینڈ بھی ہو سکتا ہے۔
‼️ فنانشل پروف لازمی ہے ،یا تو آپ کے پاس بلوکہڈ اکاؤنٹ میں تقریباً €13,000 ہونے چاہییں یا پھر جرمنی کا پارٹ ٹائم جاب کنٹریکٹ (20 گھنٹے/ہفتہ) ہونا چاہیے جس سے ثابت ہو کہ آپ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
✅️ سپاؤس کو ساتھ لے جانے کی اجازت ابتدائی ویزے میں نہیں ہوتی، لیکن جیسے ہی آپ کو جاب مل جائے اور آپ ورک ویزا پر سوئچ کریں تو فیملی ری یونین ممکن ہے۔
✅️ اب تک (جون 2024 سے مئی 2025 تک) 12,000 سے زیادہ اپلیکیشنز آ چکی ہیں اور 10,148 افراد کو ویزا جاری کیا جا چکا ہے۔ پاکستانی بھی اپلائی کر رہے ہیں۔ جرمنی کا ٹارگٹ ہے سالانہ 30,000 اسکلڈ افراد کو موقع دینا۔
‼️ یہ ویزا اَن اسکلڈ لیبر کے لیے نہیں ہے، اگر آپ ایجوکیٹڈ ہیں، تھوڑا ایکسپیرینس ہے، بیسک لینگویج اسکلز ہیں تو یہ ایک بہترین راستہ ہے یورپ آنے اور جرمنی میں سیٹل ہونے کا۔
✅️ اگر آپ انٹرسٹڈ ہیں تو ایلیجبیلٹی پوائنٹس کیلکولیٹ کریں، ڈاکومنٹس ریڈی کریں اور اپلائی کر دیں۔