Ideas People

Ideas People Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ideas People, Legal, 1 Clifton Way, Zhob.

30/09/2025
21/09/2025

Rescuing a Bald Eagle Trapped in Fishing Line and Trash

16/09/2025

Tips and Hacks The Work.

RAWALPINDI:The new army chief on Saturday said the military was ready to defend "every inch of our motherland" if attack...
05/12/2022

RAWALPINDI:
The new army chief on Saturday said the military was ready to defend "every inch of our motherland" if attacked, during a visit to the Line of Control (LoC).

پاکستانی فینز کی حرکتیں دیکھ کر شرم آتی ہے: وسیم اکرمورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست ک...
23/06/2019

پاکستانی فینز کی حرکتیں دیکھ کر شرم آتی ہے: وسیم اکرم

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں ہراسانی کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں، کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے ہراسگی کے واقعات پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس صورتحال کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ہوٹل سے باہر نہ جائیں اور سیکیورٹی آفیسر کو بتائیں کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں، کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ وقت ہوٹل میں رہیں اور کرکٹ پر فوکس کریں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے پاکستانی لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان پر نازیبا جملے کسنے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، وہیں نازیبا الفاظ کہنے والے نوجوان نے جھوٹ بول کر معافی مانگ لی ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی معلوم نہیں کیسے اپ لوڈ ہوگئی۔ اْدھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جذباتی پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا اور میڈیا کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔سابق کرکٹرز کی تنقید پر وہ محتاط دکھائی دیئے لیکن سرفراز احمد نے شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی غلط روایات قائم نہ کریں جس سے ہمارے لیے اور آپ کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں نہیں ہارا لیکن بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر ہمیں جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،وہ افسوسناک ہے۔

پی سی بی کا سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کے خلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہلندن(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی ...
23/06/2019

پی سی بی کا سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کے خلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

لندن(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا ہے۔

فیس بک نے 2020 میں ’لِبرا‘ نامی کرپٹوکرنسی لانے کا اعلان کردیاکیلیفورنیا: فیس بک نے لِبرا نامی اپنی کرپٹوکرنسی کا اعلان ...
20/06/2019

فیس بک نے 2020 میں ’لِبرا‘ نامی کرپٹوکرنسی لانے کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا: فیس بک نے لِبرا نامی اپنی کرپٹوکرنسی کا اعلان کردیا ہے اور یہ 2020 تک عام دستیاب ہوگی۔ گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔

اس کے لیے فیس بک ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے۔ لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔ فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ ’ نہ ہونے کے برابرمعاوضے‘ پررقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں لبرا آف لائن ادائیگی مثلاً بل بھرنے، سودا خریدنے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال ہوگی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ ای بے، اسپوٹیفائی، اور اوبر نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طریقے سے رقم کی ادائیگی قبول کریں گے۔

لبرا کو بلاک چین ٹٰیکنالوجی پر مرتب کیا جائے گا اور سافٹ ویئر اوپن سورس ہوگا یعنی اسے دیگر آلات پر بھی چلایا اور استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ فیس بک اس کرنسی کے ذریعے اپنے صارفین کو کمپنی کے پلیٹ فارم پر رکھے گا کیونکہ فیس بک اپنے صارفین کو نہیں کھونا چاہتی۔ تاہم فیس بک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دنیا میں ایک ارب 70 کروڑ ایسے افراد کے لیے مالیاتی سہولت دے گی جو اب بھی بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہے۔

اس پر ماہرین نے کہا ہے کہ فیس بک ایک بڑا آن لائن بینک بن جائے گا اور یوں لوگوں کا ڈیٹا اس پر موجود ہوگا جبکہ فیس بک سے صارفین کے ڈیٹا چوری ہونے کے ان گنت واقعات ریکارڈ پر ہیں اور اس صورت میں سوشل میڈیا پر کیسے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک نے کہا ہےکہ لبرا کی پشت پر کوئی اہم مالیاتی شے یا ایسٹ رکھا جائے گا ناکہ دیگر کرپٹوکرنسیوں کی طرح اس کا انحصار طلب اور رسد پر نہ ہوگا۔

ورلڈکپ 2019؛ گوگل بھی کرکٹ جنون میں مبتلاکرکٹ کا عالمی میلا سجتے ہی گوگل بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہوگیا۔ میگا ایونٹ کا...
20/06/2019

ورلڈکپ 2019؛ گوگل بھی کرکٹ جنون میں مبتلا

کرکٹ کا عالمی میلا سجتے ہی گوگل بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہوگیا۔

میگا ایونٹ کا آغاز ہوتے ہی گوگل نے بھی ورلڈکپ 2019 کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا اور اب اس میں کرکٹ کی مناسبت سے گیند اور وکٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے ڈیزائن کردہ خصوصی ڈوڈل پر کلک کرنے سے ورلڈکپ 2019 کے حوالے سے تمام تر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے جس میں میچ کے اوقات، خبریں اور میچز کے شیڈول کے حوالے سے تمام معلومات شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ میں بڑا دھچکا لگ گیالندن: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان فٹ اوپنر شیکھر دھون کے متبادل کے لیے آئی سی سی سے ...
20/06/2019

بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ میں بڑا دھچکا لگ گیا

لندن: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان فٹ اوپنر شیکھر دھون کے متبادل کے لیے آئی سی سی سے اجازت مانگ لی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو لکھا ہے کہ شیکھر دھون اب ورلڈکپ کے مزید میچوں میں نہیں کھیل پائیں گےاوردھون کی جگہ ربیشھ پنٹ کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

دھون نے آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا اور ایک سو سترہ رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی اننگز کے دوران ان کے باہیں ہاتھ پر بال لگی تھی۔اس انجری سے وہ ابھی تک نجات نہیں پاسکے۔ ترجمان کے مطابق دھون کو جولائی کے دوسرے ہفتے تک آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے پیسر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لئے تیار، مودی کا وزیر اعظم کو خطاسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خار...
20/06/2019

بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لئے تیار، مودی کا وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود کے تہنیتی خط کے جواب میں خطوط بھجوائے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کے لئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی اور جے شنکر کو الگ الگ خط لکھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

نریندرا مودی اور جے شنکر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے۔

Address

1 Clifton Way
Zhob
02138

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ideas People posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category