03/07/2026
نجی ٹی وی نیونیوز کے صحافی نے سڑک کنارے سٹارٹ کھڑی سرکاری گاڑی میں بیٹھے پرائیویٹ ڈرائیور کو اے سی کے مزے لیتے ہوئے پکڑ لیا، ڈرائیور نے بتایا کہ ’’یہ گاڑی صاحب کو ملی ہوئی ہے، میڈیم درزی سے کپڑے لینے آئی ہیں، گاڑی سٹارٹ کھڑی ہے، مجھے نہیں پتا کہ کتنا پیٹرول مفت ملتاہے ، میں پرائیویٹ ڈرائیور ہوں‘‘۔