Abdul Wakil Khan Yousafzai

Abdul Wakil Khan Yousafzai Alhamdulillah
Lawyer, Writer, Social worker, Humanist & Poshtoon Pakistani ⚖️
صبح کے تخت نشیں شام کے مجرم ٹھہرے
ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا ہے 🦅

30/07/2025
30/07/2025

30/07/2025
آرٹیکل 167 پولیس آرڈر 2002 کے تحت ہر پولیس اسٹیشن میں روزنامچہ رجسٹر (Register of Daily Diary) کا برقرار رکھنا قانوناً ل...
21/03/2025

آرٹیکل 167 پولیس آرڈر 2002 کے تحت ہر پولیس اسٹیشن میں روزنامچہ رجسٹر (Register of Daily Diary) کا برقرار رکھنا قانوناً لازم ہے۔ مذکورہ آرٹیکل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ایک غیرمعمولی اور کلیدی اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ روزنامچے کی طلبی و معائنہ کر کے پولیس کی کارکردگی، نگرانی، اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔ یہ رجسٹر پولیس کے انتظامی و عملی اقدامات کا آئینہ دار ہوتا ہے اور اس کا براہِ راست تعلق پولیس کی جوابدہی اور قانون کی حکمرانی سے جُڑا ہے۔

آرٹیکل 167(2) کے تحت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ذریعہ سے موصول شدہ اطلاع پر، خواہ وہ ذریعہ سرکاری ہو یا غیرسرکاری، ازخود یا شکایت کی بنیاد پر، روزنامچہ کا ریکارڈ طلب کر کے اس کا جائزہ لے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دفتر پولیس کے آن لائن ڈیٹا سسٹم سے منسلک ہو، تاکہ فوری اور مؤثر رسائی ممکن ہو۔

آن لائن نظام سے عدالتی دفاتر کو منسلک کرنے سے نہ صرف معائنے میں تیزی آئے گی بلکہ پولیس ریکارڈ کی نگرانی شفاف اور مؤثر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔ لہٰذا، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو پولیس کے آن لائن ڈیٹا بیس تک رسائی فراہم کریں، جیسا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب، لاہور کے دفتر نمبر 3516/PS-DIG-IT مؤرخہ 01.03.2017 کے تحت جاری کردہ ایس او پیز میں بیان کیا گیا ہے، یا مستقبل میں نافذ العمل کسی بھی جدید نظام کے ذریعے یہ سہولت تین ماہ کی مقررہ مدت میں فراہم کی جائے۔

یہ اقدام قانون کی بالادستی، پولیس کی شفافیت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے ناگزیر ہے اور عدالتی نگرانی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنائے گا۔

مقدمہ: Crl. Misc.-Habeas Corpus 2446-H-20
عنوان: مسماۃ کوثر مائی بنام ایس ایچ او وغیرہ
معزز جج: جناب جسٹس انوارالحق پنوں
مورخہ: 28-02-2025
حوالہ: 2025 LHC 1007

07/02/2025

دا زما تڑلی لاس او ستا درنی درنی سپیڑی
یو ورز خو بہ یے جانانہ پہ حساب کی راولم 🔥

پولیس کریمنل ریکارڈ کو ختم کروانے کا طریقہریکارڈ صرف ان لوگوں کا ختم ہوگا جن کے کریمنل ریکارڈ یا پرچہ جات معمولی نوعیت ک...
07/02/2025

پولیس کریمنل ریکارڈ کو ختم کروانے کا طریقہ
ریکارڈ صرف ان لوگوں کا ختم ہوگا جن کے کریمنل ریکارڈ یا پرچہ جات معمولی نوعیت کے ہوں جیسے پانی چوری تیز رفتاری یا کوئی چھوٹی موٹی لڑائی کے مقدمات ہوں اس کے علاوہ باقی مقدمات جس میں دہشت گردی چوری ڈکیتی ان کا ریکارڈ ختم نہیں ہوگا اس کے علاوہ ایسے مقدمات جن میں راضی نامہ کے ذریعے پرچہ خارج کیا جائے وہ بھی اس میں شامل نہیں-

لـغـزشوں سـے مـاورا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیںدونوں انساں ہیں خدا تو بھی نہیں، میں بھی نہیںتـو جـفــــا کی ، میـں وفــــ...
07/02/2025

لـغـزشوں سـے مـاورا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں
دونوں انساں ہیں خدا تو بھی نہیں، میں بھی نہیں

تـو جـفــــا کی ، میـں وفـــــــا کی راہ پر ہیں گامزن
پیچھے مڑ کر دیکھتا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

تـو مـجھــے ، میـں تـجھــے الـــــــــــزام دھـرتا ہوں
اپنـے مـن میں جھانکتا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

مـصـلحـت نــے کـر دیــے دونـوں میـں پیــدا اختلاف
ورنـہ فـطـرت کـا بـرا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

بـد گــمـــــانی شہـر میـں کـس نـے پھیـــلا دی جبکہ
ایک دوسرے سے خفا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

جــــرم کـی نـوعیتـوں میـں کـچـھ تـفــاوت ہـو تـو ہـو
در حـقیـقت پارســـــا تـو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

جانِ محسن تو بھی تھاضدی، اَنا مجـھ میں بھی تھی
دونوں خودسرتھےجھکا تو بھی نہیں ، میں بھی نہیں

محسن نقوی

26/01/2025

جدید ٹیکنالوجی کے شواہد بشمول Audio/Vedio بذریعہ یو ایس بی/USB عدالت میں پیش کر کے شہادت کا
حصہ بنایا جا سکتا ہے
2024 PCr .LJ 2005

پاکستان بار کونسل نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 میں نیا قاعدہ 108-C (6) شامل کیا ہے، جس میں قانون...
25/01/2025

پاکستان بار کونسل نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 میں نیا قاعدہ 108-C (6) شامل کیا ہے، جس میں قانون کے طلبہ اور اپرنٹس کے لیے یونیفارم اور ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے:

The Pakistan Bar Council has added a new Rule 108-C (6) to the Pakistan Legal Practitioners and Bar Councils Rules, 1976, outlining the uniform and conduct for law students and apprentices:

👨‍💼مرد طلبہ کے لیے یونیفارم:
سفید قمیض، سرمئی کوٹ، اور میرون ٹائی۔

Uniform for Male students:
White shirt, gray coat, maroon tie.

👩‍💼خواتین طلبہ کے لیے یونیفارم:
سرمئی کوٹ کے ساتھ میرون دوپٹہ/شال/اسکارف۔

Female students: Gray coat with maroon dupatta/shawl/scarf

👨‍💼مرد اپرنٹس کے لیے یونیفارم:
سفید قمیض، سیاہ کوٹ، اور میرون ٹائی۔

Male apprentices: White shirt, black coat, maroon tie.

👩‍💼خواتین اپرنٹس کے لیے یونیفارم:
سیاہ کوٹ کے ساتھ میرون دوپٹہ/شال/اسکارف۔

Female apprentices: Black coat with maroon dupatta/shawl/scarf.

عدالت میں تحقیق کے لیے آنے والے قانون کے طلبہ کو مقررہ لباس کی پابندی کرنی ہوگی۔

Law students attending court for research must adhere to the prescribed dress code.

🟢 ضابطہ اخلاق:
طلبہ اور اپرنٹس کو بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مہم چلانے یا حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Students and apprentices are prohibited from campaigning or participating in Bar Council and Bar Association elections.

🔴 عدم تعمیل کی صورت میں:

1. بار کونسل کو شکایت:
اگر خلاف ورزی ثابت ہو جائے تو اپرنٹس شپ کی مدت 12 ماہ تک بڑھا دی جائے گی۔

2. ادارے کو شکایت:
اگر خلاف ورزی ثابت ہو جائے تو اپرنٹس شپ کی مدت 18 ماہ تک بڑھا دی جائے گی۔

In case of Non-Compliance:

Complaints to the Bar Council: If proven, the apprenticeship period may be extended to 12 months.

Complaints to the institution: If proven, the apprenticeship period may be extended to 18 months.

19/01/2025

باپ اپنے بچے کو خرچہ نان و نفقہ دینے کا پابند ہے۔ اس کا یہ بہانہ نہیں سنا جائے گا کہ اس کے پاس ذرائع آمدن نہیں ہیں.

2018 CLC N 47

Address

District And Session Court Matta Swat
Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Wakil Khan Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category