Singal Valley

Directions Contact the business

Singal Valley Singal Is the most beautiful village in Ghizer...

20/09/2026

غذر: سرگاہ نالہ، سنگل میں پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس کا بھرپور جوابی اقدام

غذر، 19 ستمبر 2026 — ضلع غذر اور ضلع دیامر سے متصل علاقے، تھانہ سنگل کی حدود میں واقع سرگاہ نالہ سیزنل پولیس چیک پوسٹ پر تقریباً 9 مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔

پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور بلند مقام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس پارٹی کو مزید محفوظ اور حکمتِ عملی کے اعتبار سے موزوں مقام پر منتقل کرنے، اضافی نفری تعینات کرنے اور ضروری لاجسٹکس و حفاظتی آلات کی فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صورتحال کی ضلعی سطح پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

پولیس مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، نقل و حرکت یا افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں اور امن و امان کے قیام میں اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں




گلگت بلتستان کا ایک روشن ستارہ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر اور باصلاحیت فواد عالم خان نے Pakistan Got Talent میں اول ...
13/09/2026

گلگت بلتستان کا ایک روشن ستارہ
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر اور باصلاحیت فواد عالم خان نے Pakistan Got Talent میں اول پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ ہنزہ، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

فواد عالم خان کی سب سے خاص اور حیران کن خوبی ان کی خوبصورت آواز اور متعدد زبانوں میں گانے کی غیر معمولی صلاحیت ہے۔ وہ اردو، پنجابی، شینا، بروشسکی اور وخی زبانوں میں یکساں مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ گاتے ہیں۔ ان کی آواز میں صرف موسیقی کی مٹھاس ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مختلف لسانی، ثقافتی اور علاقائی رنگ بھی نمایاں ہوتے ہیں۔ 🎶❤️

فواد جزوی طور پر بصارت سے محروم ہیں، لیکن یہ جسمانی کمی ان کے عزم، حوصلے اور صلاحیتوں کے سامنے کبھی رکاوٹ نہیں بنی۔ انہوں نے اپنی محنت، خوداعتمادی، عزم اور غیر معمولی صلاحیت کے ذریعے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔

فواد کی کامیابی افرادِ باہم معذوری کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے کہ صلاحیت کسی جسمانی کمی کی محتاج نہیں ہوتی، اور بصیرت ہمیشہ بصارت کی محتاج نہیں ہوتی۔ 🌟

اس شاندار کامیابی کے پیچھے فواد کی اپنی محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی دعائیں، حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون، اور ان کے اساتذہ کی محنت، تربیت اور رہنمائی بھی قابلِ تحسین ہے۔

فواد عالم خان، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! 🎉

اللہ تعالیٰ فواد کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارے اور انہیں گلگت بلتستان اور پاکستان کا ایک روشن، قابلِ فخر اور درخشاں نام بنائے۔ آمین۔ 🤲❤️

Deeply saddened by the passing of our respected teacher, Wazir Fida Ali Isar. His loss is a great sorrow for his family,...
08/09/2026

Deeply saddened by the passing of our respected teacher, Wazir Fida Ali Isar. His loss is a great sorrow for his family, students, and the entire community. His knowledge, teachings, and legacy will always be remembered.

May Allah Almighty grant him the highest place in Jannat-ul-Firdous, forgive his shortcomings, and give his family, students, and followers the strength to bear this great loss. Ameen.

شاندار ریٹائرمنٹ پر عزیز احمد کو خراجِ تحسین 🌹ضلع غذر، سنگل ویلی سے تعلق رکھنے والے عزیز احمد گلگت بلتستان کے محکمۂ تعل...
08/09/2026

شاندار ریٹائرمنٹ پر عزیز احمد کو خراجِ تحسین 🌹

ضلع غذر، سنگل ویلی سے تعلق رکھنے والے عزیز احمد گلگت بلتستان کے محکمۂ تعلیم سے اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔

عزیز احمد صاحب نے سال 2000 سے 2026 تک، محکمۂ تعلیم گلگت بلتستان میں بطور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نہایت محنت، ایمانداری، لگن اور خلوص کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ان کی پوری سروس کے دوران تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی نمایاں کردار رہا۔

عزیز احمد صرف ایک استاد نہیں بلکہ کھیل کے میدان کا ایک بڑا نام ہیں۔ خاص طور پر والی بال میں ان کی صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی نے انہیں ایک منفرد مقام عطا کیا۔ انہیں والی بال کا بے تاج بادشاہ کہا جائے تو یقیناً غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے اپنی بہترین کھیل، محنت، جذبے اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ گلگت بلتستان کے کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا نام اور مقام بنایا۔

انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اسپورٹس کے میدان میں بھی اپنی خدمات اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آج عزیز احمد اپنی 26 سالہ شاندار پیشہ ورانہ زندگی مکمل کرکے ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں، لیکن ان کی خدمات، ان کی شخصیت، ان کا کھیل اور ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی کو صحت، خوشیوں، سکون، عزت اور کامیابیوں سے بھر دے۔
آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ قوم کے بچوں کی تعلیم اور نوجوانوں کے کھیل کے لیے وقف کیا، جس پر ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

آپ کی ریٹائرمنٹ اختتام نہیں، بلکہ زندگی کے ایک خوبصورت نئے باب کا آغاز ہے۔

سلام ہے گلگت بلتستان کے والی بال کے اس عظیم کھلاڑی کو!

GB

Rest in peace انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبربلیسنگ ایڈ ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی سنگل کے محترم منیجر ارشد مرزا صاحب کے...
04/09/2026

Rest in peace

انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبر

بلیسنگ ایڈ ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی سنگل کے محترم منیجر ارشد مرزا صاحب کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے۔ ان کی اچانک وفات نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ سوسائٹی، دوست احباب اور پوری اہلیانِ سنگل کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

مرحوم ایک مخلص، فرض شناس، خوش اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار انسان تھے۔ انہوں نے بلیسنگ ایڈ ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے جس خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی محنت، دیانت داری اور مثبت کردار ان کے لیے ایک خوبصورت یادگار کے طور پر زندہ رہے گا۔

ان کا یوں اچانک ہم سے جدا ہو جانا ایک ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ بلاشبہ، بعض شخصیات اپنے کردار اور خدمات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم ارشد مرزا صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمی.

⚠️ PUBLIC AWARENESS – SINGAL VALLEY PHASE-3The Sarband water tank in Jong Das Singal Phase-3 is in critical condition, w...
18/08/2026

⚠️ PUBLIC AWARENESS – SINGAL VALLEY PHASE-3

The Sarband water tank in Jong Das Singal Phase-3 is in critical condition, with severe cracks and leakage.
The tank may not withstand water pressure.

🚨 Immediate action is urgently required from the Electricity Department and relevant.

We are aware you before any incident.

سینگل نالے کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے عمائدین سینگل تھنگداس گیچ گوہر آباد کی اہم ملاقاتمورخہ 11 اگست 2026ء...
13/08/2026

سینگل نالے کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے عمائدین سینگل تھنگداس گیچ گوہر آباد کی اہم ملاقات

مورخہ 11 اگست 2026ء کو سینگل تھنگداس گیچ گوہرآباد کے نمبرداران، معززین، صدر عوامی کمیٹی سینگل، صدر عوامی کمیٹی گیچ، سینگل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر اور حلقے کے نمائندے پر مشتمل ایک وفد نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کا بنیادی مقصد سنگل نالے کی موجودہ صورتحال، عوامی خدشات و تحفظات اور علاقے کے اجتماعی مؤقف سے وزیرِ اعلیٰ کو آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر صدر عوامی کمیٹی سینگل جناب بشارت صاحب نے عوام کی جانب سے سینگل نالے کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور عوامی تحفظات وزیرِ اعلیٰ کے سامنے پیش کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سینگل نالے کے حساس معاملے کو محض زبانی دعووں، دباؤ، اثر و رسوخ یا یکطرفہ مؤقف کی بنیاد پر نہیں بلکہ سرکاری و دستیاب ریکارڈ، زمینی شواہد اور تمام متعلقہ فریقین کے مؤقف کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

وفد نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ سنگل نالے کے معاملے کی مستقیل حل کے لیے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے شفاف تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی، تنازع یا کشیدگی کی گنجائش باقی نہ رہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفد کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور معاملے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حلقے کے نمائندے کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ فریقین کا مؤقف سنا جائے، انہیں اعتماد میں لیا جائے اور معاملے کو قانونی، منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے معاملے کی تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کی ہدایت کو وفد نے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔
امید ہے کہ اس عمل کے ذریعے سینگل نالے سے متعلق تمام پہلوؤں کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے گا اور دونوں فریقین کے تحفظات کو قانون و انصاف کے مطابق دور کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

عمائدین کا واضح اور اصولی مؤقف ہے کہ سینگل نالہ سینگل کے کسی ایک فرد یا چند افراد کا ذاتی معاملہ نہیں بلکہ اس سے علاقے کے عوام کے مفادات وابستہ ہیں۔
لہٰذا اس حساس معاملے کو جذبات، دباؤ، اشتعال یا یکطرفہ مداخلت کے بجائے قانون، شواہد، تاریخی حقائق اور انصاف کی بنیاد پر حل کیا جانا ضروری ہے۔

عمائدین کا ایک اہم مطالبہ یہ بھی ہے کہ سینگل نالے میں اس وقت چند ایسے عناصر موجود ہیں جو غیر قانونی، غیر دستوری، طور پر قابض ہیں اور علاقے میں بدامنی یا تنازع کا سبب بن رہے ہیں۔
ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نالے کو غیر متعلقہ اور شرپسند عناصر کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔

ہم کسی قسم کے تصادم، کشیدگی یا غیر قانونی اقدام کے حامی نہیں۔ ہمارا مطالبہ نہایت واضح اور اصولی ہے کہ حقائق سامنے لائے جائیں، تمام فریقین کو سنا جائے، شواہد کا جائزہ لیا جائے اور فیصلہ قانون و انصاف کے مطابق کیا جائے۔

ہم متعلقہ اداروں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شفاف تحقیقات، تمام فریقین کے مؤقف کی سماعت اور زمینی حقائق کی مکمل جانچ کو یقینی بنائیں گے، تاکہ ایسا فیصلہ سامنے آئے جو قانون، انصاف اور حقائق کے تقاضوں کے مطابق ہو۔

عمائدین سینگل تا گوہرآباد اس معاملے کو پرامن، قانونی اور جمہوری طریقے سے حل کرنے کی ہر مثبت کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن یا مجاز تحقیقاتی فورم کے ذریعے تمام حقائق سامنے آنے کے بعد ایک ایسا دیرپا، منصفانہ اور قابلِ قبول حل نکالا جائے گا جو تمام متعلقہ فریقین کے لیے قابلِ احترام ہو۔

عوام سینگل تھنگداس گیچ گوہرآباد

ضلع غذر کے تعلیمی انقلاب کا خاموش مجاہد ۔ بخت علی خان گاہکوچضلع غذر میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارن...
12/08/2026

ضلع غذر کے تعلیمی انقلاب کا خاموش مجاہد ۔ بخت علی خان گاہکوچ
ضلع غذر میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے جن لوگوں نے خاموشی سے اپنا کردار ادا کیا، بخت علی خان ان میں ایک نمایاں نام ہیں۔
انہوں نے اس وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام کو ضلع غذر میں متعارف کرایا، جب اس علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔ اپنی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں ضلع غذر کے لیے یونیورسٹی کا اعزازی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔
بخت علی خان نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے اپنے گھر کو ہی اوپن یونیورسٹی کے دفتر میں تبدیل کر دیا، جہاں طلبہ کو داخلوں، مختلف فارموں اور تعلیمی پروگراموں سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔ وہ گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد رہنما بن گئے۔
گھر گھر تعلیم کا پیغام
1990ء کی دہائی میں انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام کو ضلع بھر میں متعارف کرانے کے لیے گھر گھر، دفتر دفتر جا کر لوگوں کو آگاہ کیا۔ ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ایسے افراد نے بھی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جو باقاعدہ تعلیمی اداروں میں جانے سے قاصر تھے۔
آج ایک اندازے کے مطابق ہزاروں افراد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے ضلع غذر کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے متعدد اساتذہ اور ملازمین بھی اسی تعلیمی نظام سے استفادہ کر چکے ہیں۔
تعلیم کے ساتھ ہنر کا فروغ
بخت علی خان نے گاؤں سنگل میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے ایک ووکیشنل سنٹر بھی قائم کروایا، جہاں طالبات کو سلائی، کڑھائی اور دیگر ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ اس مرکز پر یونیورسٹی کی جانب سے تقریباً 65 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔
اس ایک چھوٹے سے قدم نے آگے چل کر ایک بڑی روایت کو جنم دیا اور آج ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں ایسے ووکیشنل مراکز قائم ہیں، جہاں تربیت دینے والی متعدد معلمات خود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں۔
خاموش خدمت، بڑا اثر
بخت علی خان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے اپنی خدمات کو کسی تشہیر یا ذاتی مفاد سے وابستہ نہیں کیا۔ آج بھی ضلع غذر میں جب کسی کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو لوگ بخت علی خان سے رجوع کرتے ہیں۔
وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات سے وقت نکال کر تعلیم کے فروغ اور سماجی خدمت میں مصروف نظر آتے ہیں۔
ضلع غذر جیسے دور افتادہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک فرد کی مسلسل محنت پورے معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
ایک شخص، ایک مشن، ایک تعلیمی انقلاب
افسوس کہ معاشرے میں دعوے دار تو بہت ہوتے ہیں، مگر خاموشی سے سالہا سال دوسروں کے لیے کام کرنے والے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔
بخت علی خان جیسے سماجی کارکن کسی اعزاز کے محتاج نہیں۔ ان کی اصل کامیابی یہ ہے کہ ان کی محنت سے کئی گھرانوں کے افراد تعلیم یافتہ ہوئے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملے اور بے شمار لوگوں نے اپنے مستقبل کی نئی بنیاد رکھی۔
اگر ہمارے معاشرے کے دیگر افراد بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی خدمت کے میدان میں آگے بڑھیں تو یقیناً ہم اپنے علاقے کو ترقی یافتہ معاشروں کی صف میں شامل کر سکتے ہیں۔
حقیقی کامیابی شاید یہی ہے کہ انسان کسی دوسرے انسان کے کام آئے۔
اللہ تعالیٰ بخت علی خان سمیت ان تمام خاموش خدمت گاروں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو بھی ایسے کام کرنے کی توفیق دے جن سے معاشرے کو فائدہ اور انسانیت کو سکون ملے۔ آمین۔

On behalf of Young Challengers Club Singal (YCCS) we sincerely thank Mr. Sohail Ahmad for awarding a full scholarship to...
06/08/2026

On behalf of Young Challengers Club Singal (YCCS) we sincerely thank Mr. Sohail Ahmad for awarding a full scholarship to a talented student from our village. His generous support has opened the door to a brighter future for the student and has greatly encouraged our club.

Your commitment to education and youth development is truly inspiring. We deeply appreciate your kindness, trust, and support.

May Almighty Allah bless you with abundant rewards, good health, honor, and continued success, and grant you the strength to keep serving society.

Thank you very much Mr. Sohail Ahmad.🌹

To be proud moment our YCCS team encourages young talent people.

Address

Singal Valley
Singal
71402

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Singal Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Singal Valley:

Shortcuts

Share