BaJwa LaW FirM

Call Directions Website Contact the business

BaJwa LaW FirM We Deal in Your Problems of Properties, Family Issues, Family Properties, Family Cases, Criminal Cases. Civil Cases. Tax Issues.

Company Registration in short we deal with your all legal matters, issues, problems etc. We provide you solution of your legal problems at your door step.

 Now, overseas Pakistanis can apply online to send a Power of Attorney (PoA) to Pakistan.NADRA's Online Power of Attorne...
04/09/2026



Now, overseas Pakistanis can apply online to send a Power of Attorney (PoA) to Pakistan.

NADRA's Online Power of Attorney facility allows applicants to apply remotely through the PoA portal, with a simple 6-step process including account creation, document submission, biometric verification, fee payment, video interview, and final consent.

Apply Online: www.poa.nadra.gov.pk

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہم شرائط 👇🏼◀️تعلیمی قابلیت میں کوئی شرط نہیں◀️ممبر بننے کے لیے عمر کم از ...
30/08/2026

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہم شرائط 👇🏼

◀️تعلیمی قابلیت میں کوئی شرط نہیں
◀️ممبر بننے کے لیے عمر کم از کم 21 سال
◀️چئیرمین اور وائس چیئرمین بننے کے لیے کم از کم عمر 25 سال
◀️ متعلقہ یونین کونسل کا ووٹر ہونا ضروری
◀️خود یا فیملی نے 10 لاکھ سے زیادہ قرضہ نہ لیا ہو

29/08/2026

Clients Review for our Law Firm Services . ❤️❤️

پی ایچ ڈی بیوی نے شوہر کو لوہے کی راڈ سے پیٹا  اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست گزار کا وکیل  بھی ہنسنے لگا اسلام آباد...
18/08/2026

پی ایچ ڈی بیوی نے شوہر کو لوہے کی راڈ سے پیٹا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا وکیل بھی ہنسنے لگا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوہر پر تشددکے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت میں شوہرکے وکیل کے دلائل کے آغاز پر ہی عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے اپنے شوہر پر تشددکے مقدمہ میں گرفتار خاتون آمنہ سعید کی ضمانت کے لیے ان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے اپنے ہی شوہر پر 3 مرتبہ تشدد کیا، جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ جج نےکہا آپ خود بھی ہنس رہے ہیں تو پوری عدالت بھی ہنس رہی ہے، یہ رپورٹ ہونے والا کیس ہےکہ ایک فورس کے بندےکو خاتون نے مارا ہے،کیا یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے؟

شوہر کے وکیل نے بتایا کہ خاتون سے لوہےکا راڈ برآمد ہوا ہے جو کہ باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نےکہا کہ اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھرکی لارڈشپ ہے، اس پر کمرہ عدالت میں ایک مرتبہ پھر قہقہےگونج اٹھے۔ وکیل نےکہا خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بہت سارے ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت میں ڈسکس نہیں کرنا چاہتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مارنے کے بعد بیوی خودگاڑی میں اسپتال بھی لے کرگئی؟ مدعی کے وکیل نے مزید بتایا کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ2 بچیوں پر بھی تشددکیا ہے۔

عدالت نےکہا کہ پی ایچ ڈی کے علاوہ خاتون اور کیا کام کرتی ہیں؟ جب اس خاتون کو گرفتار کیا تو اس خاتون کا دماغی توازن چیک کروایا؟ اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نے خاتون کا دماغی توازن چیک نہیں کروایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوہر پر تشدد کے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کے زہریلے دھویں کے اخراج میں کمی اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے ناکارہ اور اپن...
26/07/2026

پنجاب حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کے زہریلے دھویں کے اخراج میں کمی اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے ناکارہ اور اپنی مدتِ استعمال پوری کرنے والی گاڑیوں (اینڈ آف لائف وہیکلز) کی قانونی تعریف اور انہیں لازمی طور پر ضائع (اسکریپ) کرنے کے حوالے سے ایک اہم آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کے باعث گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پروونشل موٹر وہیکلز (تھرڈ امینڈمنٹ) آرڈیننس 2026" کو فوری طور پر نافذ العمل کر دیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت پروونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں ایک نیا چیپٹر 6-A شامل کیا گیا ہے، جو "ناکارہ گاڑیوں اور ان کی اسکریپنگ" کی وضاحت کرتا ہے۔ڈان کے لیے منصور ملک نے لکھاکہ پنجاب کے محکمہ قانون و امورِ پارلیمانی کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہر وہ موٹر یا ٹرانسپورٹ گاڑی ناکارہ گاڑی تصور کی جائے گی جس کی رجسٹریشن اب درست نہ رہی ہو یا اس آرڈیننس کی دفعہ 35 کے تحت جس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہو۔ اس کے علاوہ وہ تمام گاڑیاں بھی ناکارہ قرار دی جائیں گی جو فٹنس یا اخراجِ دھواں کے ٹیسٹ میں ناکام ہو چکی ہوں اور آرڈیننس کی دفعہ 39-A کے تحت فٹنس یا ایمیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اہل نہ رہیں۔
نیز، آتشزدگی، قدرتی آفات، حادثات یا کسی بھی حادثے کی وجہ سے تباہ ہونے والی ایسی گاڑیاں جن کا مالک انہیں اسکریپ کی تصدیق کر دے، یا کوئی بھی ایسی گاڑی جسے اس کا مالک رضاکارانہ طور پر اسکریپنگ کی سہولت کے سپرد کر دے، انہیں بھی ناکارہ گاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔آرڈیننس میں ناکارہ گاڑی کو اسکریپ کرنے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سے مراد گاڑی کو تلف کرنا، ری سائیکل کرنا، ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا، دوبارہ استعمال کے قابل پرزہ جات کو الگ کرنا، اور گاڑی کے فریم نیز ناقابلِ استعمال پرزوں کو ری سائیکلنگ کے لیے کچلنا (کرش کرنا) ہے۔
آرڈیننس کی دفعہ 74-A کے تحت ناکارہ گاڑیوں کو اسکریپ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ناکارہ گاڑی کو لازمی طور پر کسی نجی مرکز یا محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے قائم کردہ مرکز کے ذریعے اسکریپ کیا جائے گا، جس کا طریقہ کار بعد میں واضح کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کو دفعہ 74-B کے تحت اس نئے باب پر عمل درآمد کے لیے قوانین بنانے کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔

جتنے گریڈ کا افسر ، اتنے ہی چھتر ، پنجاب پولیس کے SHO کا انوکھا کارنامہ وردی کی دھونس میں 18 گریڈ کے افسر کو مبینہ طور پ...
25/07/2026

جتنے گریڈ کا افسر ، اتنے ہی چھتر ، پنجاب پولیس کے SHO کا انوکھا کارنامہ
وردی کی دھونس میں 18 گریڈ کے افسر کو مبینہ طور پر 18 چھتر مارنے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج"

حویلی لکھا میں اختیارات سے تجاوز، 18 ویں گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز پر تشدد اور انہیں غیرقانونی طور پر حوالات میں بند کرنے کے الزامات پر ایس ایچ او سعید احمد بھٹی اور محرر فرخ ضیا کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 342، 337-F(i) اور 155-C کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سرکاری افسر کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا، ان پر تشدد کیا گیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

پنجاب میں نئے انفرادی اسلحہ لائیسنس پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ شہری سوشل میڈیا، ویب سائیٹس اور دیگر آن لائن طریقوں سے اسل...
18/07/2026

پنجاب میں نئے انفرادی اسلحہ لائیسنس پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ شہری سوشل میڈیا، ویب سائیٹس اور دیگر آن لائن طریقوں سے اسلحہ لائیسنس کی فراہمی کے فراڈ سے محفوظ رہیں۔ قانون سے آگاہی، دھوکہ دہی سے نجات!

رنگین یا کالے شیشے کا استعمال قانونا جرم ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔            Go...
09/06/2026

رنگین یا کالے شیشے کا استعمال قانونا جرم ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office National Highways & Motorway Police-NHMP

18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
09/06/2026

18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج






خاندان کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور اس کی اصل طاقت ہوتا ہے۔ ایک مضبوط خاندانی نظام ہی مہذب، پُرامن اور مستحکم معاشرے کو ج...
17/05/2026

خاندان کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور اس کی اصل طاقت ہوتا ہے۔ ایک مضبوط خاندانی نظام ہی مہذب، پُرامن اور مستحکم معاشرے کو جنم دیتا ہے۔ گھر وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں انسان اخلاق، احترام اور محبت سیکھتا ہے۔ اگر خاندان میں اتفاق، برداشت اور ذمہ داری کا احساس موجود ہو تو پورا معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ بدقسمتی سے آج جدید تہذیبی اثرات اور بڑھتی ہوئی خود غرضی نے خاندانی رشتوں کو کمزور کرنا شروع کر دیا ہے۔ طلاق اور خلع کی بڑھتی ہوئی شرح اس بات کی علامت ہے کہ معاشرتی اقدار متاثر ہو رہی ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان برداشت، اعتماد اور باہمی احترام کی کمی کئی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ علماء، اساتذہ اور میڈیا کو بھی خاندانی نظام کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگر ہم نے اپنے خاندانی ادارے کو مضبوط بنا لیا تو ہمارا معاشرہ بھی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
fans

Address

Chamber 146, Executive Block, District Courts Sialkot
Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923333316346

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaJwa LaW FirM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BaJwa LaW FirM:

Shortcuts

Share