29/06/2026
📢 پنجاب بھر میں فرد (Fard) کا نظام تبدیل — یکم جولائی 2026 سے نیا قانون نافذ
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں جائیداد کی خرید و فروخت اور دیگر لین دین کے لیے روایتی فرد (Record of Rights) کا اجرا بند کر دیا جائے گا۔
اب زمین سے متعلق ٹرانزیکشنز کے لیے صرف:
✅ Green Property Certificate (GPC)
اور
✅ Property Report
کو ہی قانونی اور قابلِ قبول دستاویزات تصور کیا جائے گا، جو Punjab Land Records Authority کے تحت جاری ہوں گی۔
یہ تبدیلی کن اضلاع میں لاگو نہیں ہوگی؟
* ساہیوال
* حافظ آباد
* لودھراں
ان تین اضلاع میں فی الحال پرانا نظام برقرار رہے گا۔
اس تبدیلی کا عام شہری پر کیا اثر ہوگا؟
🔹 خرید و فروخت سے پہلے اب فرد کے بجائے Green Property Certificate حاصل کرنا ہوگا۔
🔹 رجسٹری، انتقال اور دیگر لینڈ ٹرانزیکشنز میں نئی دستاویزات استعمال ہوں گی۔
⚖️ اگر آپ زمین کی خرید و فروخت، انتقال یا کسی بھی ریونیو معاملے میں شامل ہیں تو یکم جولائی 2026 کے بعد اس نئی قانونی تبدیلی کو ضرور مدنظر رکھیں۔