Adv Faisal Wattoo

Adv Faisal Wattoo Lawyer at District Bar Association Sheikhupura
03014999805

اگر پولیس آپ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلائے تو آپ کیا کریں؟ دفعہ 161 ضابطۂ فوجداری کے تحت اپنے حقوق جانیںاگر آپ کے خ...
19/07/2026

اگر پولیس آپ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلائے تو آپ کیا کریں؟ دفعہ 161 ضابطۂ فوجداری کے تحت اپنے حقوق جانیں

اگر آپ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے یا آپ نے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، اور تفتیشی افسر (Investigating Officer) آپ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے بلاتا ہے، تو یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ آپ کو اپنا بیان کس طریقے سے ریکارڈ کروانا چاہیے، اگر تفتیشی افسر آپ کا بیان ریکارڈ نہ کرے تو آپ کے پاس کیا قانونی راستہ موجود ہے، اور آپ اپنے ثبوت (Evidence) کو کس طرح باقاعدہ طور پر مقدمے کی مثل (Case File) کا حصہ بنوا سکتے ہیں۔

دفعہ 161 ضابطۂ فوجداری (Cr.P.C.) کیا کہتی ہے؟

دفعہ 161 ضابطۂ فوجداری (Cr.P.C.) کے تحت تفتیشی افسر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تفتیش کے دوران مدعی، گواہ یا دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرے۔
اگر آپ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا جائے تو آپ کو قانون کے مطابق پولیس کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔
اگر آپ ملزم ہیں تو پہلے اپنے وکیل سے مشورہ کریں اور اگر ضرورت ہو تو مناسب قانونی تحفظ، مثلاً ضمانت، حاصل کرنے کے بعد پیش ہوں۔
اگر آپ مدعی یا گواہ ہیں تو بھی مقررہ وقت پر تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہوں۔

بیان ہمیشہ تحریری صورت میں دیں

عملی طور پر سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اپنا بیان ہمیشہ تحریری (Written Form) میں تیار کرکے تفتیشی افسر کو دیں۔
اپنے بیان کے آغاز میں واضح لکھیں:
"بیانِ مدعی" یا "بیانِ گواہ"
اس کے بعد پورا واقعہ ترتیب وار، واضح اور سادہ الفاظ میں تحریر کریں۔
بیان کے آخر میں درج ذیل معلومات ضرور شامل کریں:

اپنے دستخط

نام

موبائل نمبر

قومی شناختی کارڈ نمبر (اگر ضروری ہو)

تاریخ

اس کے بعد اس تحریری بیان کو باقاعدہ طور پر تفتیشی افسر کے حوالے کریں تاکہ اسے مقدمے کی مثل کا حصہ بنایا جا سکے۔

اگر تفتیشی افسر بیان وصول نہ کرے تو کیا کریں؟

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ تفتیشی افسر بیان وصول کرنے یا اسے مقدمے کی مثل کا حصہ بنانے سے انکار کر دیتا ہے۔
ایسی صورت میں قانون آپ کو متعدد قانونی راستے فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ اعلیٰ پولیس افسر سے رجوع کریں

آپ اپنے تحریری بیان اور درخواست متعلقہ اعلیٰ پولیس افسر، مثلاً:

SP Investigation

یا متعلقہ Supervisory Police Officer

کو بھی پیش کر سکتے ہیں تاکہ وہ قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔

اگر آپ کی زمین مشترکہ کھاتے میں ہے تو آپکو چاہیے کہ اپنے حلقہ کے پٹواری سے مل کر اپنے قبضہ و کاشت کا اندراج رجسٹر خسرہ گ...
12/03/2026

اگر آپ کی زمین مشترکہ کھاتے میں ہے تو آپکو چاہیے کہ اپنے حلقہ کے پٹواری سے مل کر اپنے قبضہ و کاشت کا اندراج رجسٹر خسرہ گرداوری میں ضرور کروائیں تاکہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں آپکی ملکیت کیساتھ ساتھ آپ کا قبضہ بھی موجود ہو۔ اگر آپ اپنے قبضہ و کاشت کا اندراج رجسٹر خسرہ گرداوری میں نہیں کرواتے اور کل کو آپ کی زمین پر کوئی اور شخص قبضہ کر لیتا ہے تو آپکے پاس اپنے قبضہ کا کوئی ثبوت نہیں ہوگا اور آپکی قانونی داد رسی نہیں کی جاسکتی۔

گرداوری سال میں دو دفہ ہوتی ہے ایک تیسرے مہینے اور ایک بار دسویں مہینے۔ تو اب تیسرا مہینہ چل رہا ہے۔ اپنے متعلقہ پٹواری کے پاس جائیے اور اپنے قبضہ وکاشت کا اندراج رجسٹر خسرہ گرداوری میں ضرورکروائیے تاکہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں آپکے قبضہ و کاشت کا ریکارڈ موجود ہو۔ ہو سکتا ہے کہ کل کوئی کن ٹٹا زبردستی آپکی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو آپکے پاس نقل خسرہ گرداوری / سند موجود ہو اور آپ قبضہ مافیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکیں۔




پولیس کی حراست میں دیے گے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی-عدالت نے ملزم کو گینگ کے مقدمہ سے بری کر دیا-QSO 39 1984
12/03/2026

پولیس کی حراست میں دیے گے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی-عدالت نے ملزم کو گینگ کے مقدمہ سے بری کر دیا-
QSO 39 1984

Address

Ferozewattwan
Sheikhupura
9805

Telephone

+923014999805

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Faisal Wattoo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share