Sambrial Lawyers Alliance

Directions

Sambrial Lawyers Alliance امر بلمعروف نہی عن المنکر

14/09/2026

حقیقت یہ ہے کہ سیاسی وابستگیاں عارضی ہوتی ہیں، تعلقات، نظریات اور کردار مستقل ہوتے ہیں۔

اور اگر کوئی شخص اُمیدوار کوووٹ نہیں دیتا یا اُسکی حمایت نہیں کرتا تو اسے اپنی ذات کی توہین یا ذاتی نقصان سمجھنا بھی درست نہیں۔ ہر شخص کو اپنی رائے، اپنی پسند اور اپنے ووٹ کا حق حاصل ہے۔ #اُمیدوار_صاحب آپ آخر اتنے ’’چاکلیٹی ہیرو‘‘ بھی نہیں کہ پوری بار آپ ہی کو ووٹ دے!
سیاسی قائدین اور امیدواروں کو اختلافِ رائے کو خندہ پیشانی سے قبول کرنے کا حوصلہ رکھنا چاہیے۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سیاسی ہیں اور قائدین میں شامل ہیں۔

13/09/2026

بار کی سیاست میں اختلاف اپنی جگہ، مگر وقار اور اصول اپنی جگہ۔

عجیب روایت بن چکی ہے کہ آج جو شخص ایک دھڑے کے ساتھ کھڑا ہو، وہ بہترین، مخلص اور قابلِ احترام ہوتا ہے، جبکہ دوسرے دھڑے سے وابستہ افراد مخالف، دشمن اور تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ پھر وقت بدلتا ہے، صف بندی بدلتی ہے، اور کل کا ’’دشمن‘‘ آج کاوہی بہترین، مخلص اور قابلِ تعریف انسان بن جاتا ہے۔

بار کی سیاست میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر ذاتی حملے، کردار کشی اور نفرت انگیز پروپیگنڈا کسی صورت ہماری روایات کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ سیاسی قائدین اپنے مفادات اور حالات کے مطابق فیصلے کر سکتے ہیں، مگر عام لوگوں کو ان فیصلوں کی تلخی اور نقصان کیوں برداشت کرنا پڑے؟

آج کا مخالف، کل کا ساتھی ہو سکتا ہے؛ اس لیے اختلاف ضرور رکھیں، دشمنی نہیں۔

بار کی سیاست کو گروہوں سے نہیں، اصول، دلیل، برداشت اور باہمی احترام سے پہچانا جانا چاہیے۔

Happiest birthday Hussnain Mareed Gondal advMay Allah bless u more with happiness and blessings.Ameen
11/09/2026

Happiest birthday Hussnain Mareed Gondal adv
May Allah bless u more with happiness and blessings.
Ameen

    کرو    بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے معزز وکلاء متوجہ ہوں!آج تک سمبڑیال بار کا جو بھی وکیل پولیس گردی کا شکار ہوا ہے، ی...
30/08/2026

کرو



بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے معزز وکلاء متوجہ ہوں!
آج تک سمبڑیال بار کا جو بھی وکیل پولیس گردی کا شکار ہوا ہے، یا جس وکیل کے گھر پر پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دھاوا بولنے کی جرات کی ہے—اس کے پیچھے باہر کی پولیس سے زیادہ ہماری اپنی صفوں میں چھپے "میر جعفر اور میر صادق" کا ہاتھ رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ انہی اندرونی غداروں اور ٹاؤٹس نے اپنے ذاتی مفادات، سیاسی مخالفتوں اور پولیس کی چاپلوسی کے لیے وکلاء کی عزت کا سودا کیا۔ پولیس کو شہ دینے والے اور وکیل کے گھر کا راستہ دکھانے والے یہی کالی بھیڑیں ہیں۔
یاد رکھیں:
یہ نفرت، بدلے اور ٹاؤٹ ازم کی جو آگ آج اپنے ہی بھائیوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہے، یہ ایک دن ان ٹاؤٹس کے اپنے گھروں کو بھی راکھ کرے گی۔ پولیس کسی کی سگی نہیں ہوتی، جب ضرورت ختم ہوگی تو اگلی باری انہی میر جعفروں کی ہوگی۔
• اب بھی وقت ہے۔۔۔بار ایسوسی ایشن سمبڑیال ان تمام آلہ کاروں کو بے نقاب کرے۔
• ایسے تمام عناصر کا پیشہ ورانہ اور سماجی بائیکاٹ کیا جائے جو وکیل ہو کر پولیس کی مخبری کرتے ہیں۔
اگر آج ہم نے ان میر جعفروں کا ہاتھ نہ روکا، تو کل کو سمبڑیال کا کوئی بھی وکیل اپنے گھر میں محفوظ نہیں رہے گا۔
Sambrial Lawyers Forum
lawyers Alliance
Sambrial
Unity

👏 نئے آئیڈیاز، بہترین فیسیلیٹیشن — ملک بلال نذر اور نوجوان قیادت زندہ باد! 👏ماشاء اللّٰہ! سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے وکل...
26/08/2026

👏 نئے آئیڈیاز، بہترین فیسیلیٹیشن —
ملک بلال نذر اور نوجوان قیادت زندہ باد! 👏

ماشاء اللّٰہ! سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری کا سکردو کا مطالعاتی و تفریحی دورہ انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ سمبڑیال بار کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ معزز ممبران نے بذریعہ ہوائی جہاز (فلائٹ) سفر کر کے اس خوبصورت سیاحتی مقام کا رخ کیا، جو کہ تمام ممبران کے لیے ایک انوکھا اور انتہائی آرام دہ تجربہ ثابت ہوا۔
اس پورے ٹور کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب نوجوان قیادت میدان میں آتی ہے تو وہ نئے آئیڈیاز اور جدید طریقوں سے چیزوں کو مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔ ہمارے نئے نوجوان وکلاء اور قائدین اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ بار کے معزز ممبرز کو کس طرح بہترین انداز میں فیسیلیٹیٹ کرنا ہے اور انہیں کیسے ایک شاندار اور یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے۔ سکردو پہنچنے سے لے کر واپسی تک، بہترین رہائش، اعلیٰ معیار کا کھانا، اور سفر کی تمام تر سہولیات اتنے منظم انداز میں ترتیب دی گئی تھیں کہ ہر بار ممبر نے اس کی دل کھول کر تعریف کی۔
اس تاریخی اور شاندار ٹور کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سارا سہرا چیئرمین ٹور کمیٹی، جناب ملک بلال نذر(فرزندِ ارجمندِ سینئر بار ممبر جناب ملک نذرصاحب مرحوم) کے سر جاتا ہے۔ ملک بلال نذر نے اپنی جدید سوچ، متحرک قیادت اور شاندار انتظامی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا کہ نوجوان نسل اپنے بڑوں کے تجربے کے ساتھ مل کر کس قدر شاندار نتائج دے سکتی ہے۔
سمبڑیال بار کے تمام ممبران کی طرف سے چیئرمین ٹور کمیٹی ملک بلال نذر اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار کاوش پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
دعا ہے کہ ہمارے نوجوان اسی طرح نئے اور خوبصورت آئیڈیاز کے ساتھ بار اور اس کے ممبران کی خدمت کرتے رہیں۔
Regards:-

 ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران احمد چیمہ کے خلاف سمبڑیال پولیس کی گھناؤنی غنڈہ گردی اور اختیارات کا ناجائز است...
24/08/2026

، سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران احمد چیمہ کے خلاف سمبڑیال پولیس کی گھناؤنی غنڈہ گردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال!

کے سینئر ممبر اور سابق صدر چوہدری عمران احمد چیمہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے ظلم، جبر اور ریاستی ہتھکنڈوں کے سامنے جس بے مثال جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری وکلاء برادری کے لیے فخر کا نشان ہے۔

مخالف پارٹی نے پولیس کے ساتھ مل کر قانون کی دھجیاں بکھیریں اور چوہدری عمران احمد چیمہ صاحب کے دفتر کا زبردستی تالا توڑ کر وہاں موجود ایک شخص کو اٹھا کر لے گئے۔
جب عمران چیمہ صاحب نے اس قانون شکنی کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی اور تھانے سے اس پر باقاعدہ ٹیگ (نمبر) بھی لگ گیا، تو پولیس نے اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور الٹا عمران چیمہ صاحب کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر ڈالی۔
جب پولیس نے اس ناانصافی کے بعدعمران چیمہ صاحب کوڈرانے اور جھکانے کی کوشش کی، تو ٹیپو سلطان کی طرح ڈٹ جانے والے چوہدری عمران احمد چیمہ نے کسی بھی دباؤ کے آگے سرنڈر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر پولیس کو للکارا کہ "تم جتنی مرضی زیادتی کر لو، ظلم کا یہ کھیل کھیل لو، قانون کی گرفت سے تم لوگ کسی صورت نہیں بچ سکو گے اور تمہیں قانون کے کٹہرے میں آنا ہی آنا ہے!"
عمران چیمہ صاحب کے غیر متزلزل موقف اور اصول پسندی سے بوکھلا کر، ڈی ایس پی سمبڑیال (سجاد باجوہ) نے اپنی انا کی تسکین کے لیے SHO تھانہ بیگوالہ نجم فراز کی قیادت میں تحصیل بھر کی پولیس اور ایلیٹ فورس کو بے شمار گاڑیوں کے ساتھ اکٹھا کیا۔ جب سمبڑیال بار کےدفاتر میں عمران چیمہ صاحب نہ ملے، تو ان بزدل افسران نے رات کے وقت ان کے رہائشی گھر پر دھاوا بولا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین و بچوں کو ہراساں کیا۔ یہ سارا تماشہ صرف اور صرف پولیس کی اپنی ابتدائی غلطیوں اورسجاد باجوہ کی غنڈہ گردی کو کور اپ (Cover up) کرنے کے لیے رچایا گیا۔جس کی CCTV بھی موجود ہے۔

سمبڑیال لائرز الائنس اور بار ایسوسی ایشن سمبڑیال چوہدری عمران چیمہ صاحب کی اس جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتی ہے اور پولیس کے اس آمرانہ اور غنڈہ گردی والے رویے کی سخت مذمت کرتی ہے۔

Sambrial Press Club
Sambrial
AC Sambrial


Sambrial Lawyers Forum

We are with the dignity and integrity of black coat.   and   touts are not acceptable by any means.  Sambrial Lawyers Fo...
21/08/2026

We are with the dignity and integrity of black coat. and touts are not acceptable by any means.


Sambrial Lawyers Forum
Sambrial



21/08/2026

سمبڑیال لائرز الائنس نے ہر وقت میں ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دیا۔
اور انشاءاللّٰہ یہی مقصد رہے گا

21/08/2026

بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے معزز وکلاء کے لیے فکر انگیز پیغام!

ہماری دیہاتی سیاست اور وڈیرہ شاہی کی ایک پرانی کہاوت ہے:
"آپے پھڑاوے، تے آپے چھڈاوائے...
آپے مارے، تے آپے رووے!"

ایک طرف پولیس کی مدد سے سابق صدر بار عمران چیمہ صاحب پر پرچہ درج کروایا جاتا ہےاور گھر سے گرفتار کروایاجاتا ہے اور دوسری طرف اپنی "چوہدراہٹ" اور مسیحائی چمکانے کے لیے وہی بندہ خود ہی آگے بڑھ کر ان کو چھڑوانے کا ڈرامہ بھی کر لیتا ہے!

Address

Sambrial

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sambrial Lawyers Alliance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share