25/08/2026
پشتو کا ایک شعر ہے کہ ارمان، زندگی دوبارہ مل سکے تو کامیاب ہوں گا، پہلے مجھے زندگی کا تجربہ نہ تھا.
چونکہ کامیابی کوئی مستقل اور متعین مقام نہیں بلکہ ہر اگلی منزل ہے. صرف ایک استاد کو اس کے لئے کئی زندگیاں ملتی ہیں، اپنے ہر شاگرد میں ایک نئی زندگی۔
اسی فلسفے و فکر کے تحت CEO جناب Afzal Khan Jadoon Asc اور ایسوسی ایٹس جو رضاکارانہ طور پر اس عمل کا حصہ بننا چاہیں، مل کر ایک 'ون آن ون' (One-on-One) تشخیصی نشست (Assessment Session) کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس نشست کا مقصد اپنی زندگی کے تجربے کی بنا پر، ہر انفرادی ایسوسی ایٹ کے مستقبل کی ترقی کے امکانات (Personal Growth Prospects)، موجودہ صلاحیتوں (Current Capacity)، ذہنی استعداد، مالی و معاشی حالات اور دیگر اہم نکات کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوتا ہے۔
اس تشخیص کی بنیاد پر ایسوسی ایٹ کے لیے مختصر مدت (Short-term) اور طویل مدت (Long-term) کا ایک حکمت عملی سے بھرپور منصوبہ (Strategic Plan) مرتب کیا جاتا ہے، تاکہ شاگرد زندگی شروع وہاں سے کرے، جہاں استاد کو پہنچنے میں ایک عمر لگی.
PS: دیگر بڑے چیمبرز سے بھی اس پر پر توجہ کی درخواست ہے
Adv Irfanullah Khan Marwat