Ch. Muhammad Ali Azam

Ch. Muhammad Ali Azam We deal in criminal case, civil suits, family matters, tax issues and all others cases.

07/12/2025
کارساز دلخراش ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشہ اقبال کا بقول ملزمہ کے بیرسٹر وکیل , پولیس افسر و جناح اسپتال کے ڈاکٹر دماغی تو...
21/08/2024

کارساز دلخراش ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشہ اقبال کا بقول ملزمہ کے بیرسٹر وکیل , پولیس افسر و جناح اسپتال کے ڈاکٹر دماغی توازن ٹھیک نہیں پھر بھی 09 صنعتی اور تجارتی اداروں کی چیف ایگزیکٹیو اور ڈائرکٹر ہے 🤔

اصل میں پاگل وہ خاتون نہیں بلکہ یہ سارے مل کر 77 سال سے ہم کو بنا رہے ہیں ..!!!

Ms. Natasha holds the following positions in the following companies:

Chief Executive
Metro Capital (Private) Limited
JSDN Electric( pvt) Limited

Director
Swift Storage & Services (Private) Limited
Gul Ahmed Bio Films Limited
Gul Ahmed CBMC Glass Company Limited
Metro Power Company Limited
Metro Solar Power Limited
Metro Property Network (Private) Limited
Metro Storage & Services (Private) Limited

شکریہ پاکستان پاکستان ذندہ باد
16/08/2024

شکریہ پاکستان
پاکستان ذندہ باد

کرسی پر بیٹھنے کے لیے اجازت نامہ‏انگریز دور 1887 میں (کرسی نشین) کے اس سرٹیفکیٹ کے بغیر مقامی افراد کو سرکاری دفاتر میں ...
13/08/2024

کرسی پر بیٹھنے کے لیے اجازت نامہ
‏انگریز دور 1887 میں (کرسی نشین) کے اس سرٹیفکیٹ کے بغیر مقامی افراد کو سرکاری دفاتر میں جا کر کرسی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی
جس شخص کے پاس یہ اجازت نامہ ہوتا تھا وہ سرکاری دفتر میں جا کر کرسی پر بیٹھ سکتا تھا,یہ سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر جاری کیا کرتا تھا

پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرمی ارشد ندیم کی ٹریننگ کرنا چاہتے تھے۔ میں نے انکار کر دیا۔ کوچ ارشد ندیم😂
10/08/2024

پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرمی ارشد ندیم کی ٹریننگ کرنا چاہتے تھے۔ میں نے انکار کر دیا۔ کوچ ارشد ندیم

😂

‏آئی ایس ایف انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ملک میں طلباء تحریک چلانے کا اعلان کر دیا, بانی پی ٹی آئی اور اسیران کی رہائی سمیت ...
08/08/2024

‏آئی ایس ایف انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ملک میں طلباء تحریک چلانے کا اعلان کر دیا, بانی پی ٹی آئی اور اسیران کی رہائی سمیت آئین کی فوری بحالی پر مبنی 5 مطالبات پیش کر دیئے۔

‏طلبہ رہنما ناہید اسلام (درمیان) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تین اگست 2024 کو ایک احتجاج کے موقعے پر، جس کے دوران ...
07/08/2024

‏طلبہ رہنما ناہید اسلام (درمیان) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تین اگست 2024 کو ایک احتجاج کے موقعے پر، جس کے دوران طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا (اے ایف پی)

بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاجی تحریک کا چہرہ ناہید اسلام کون ہیں؟

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لیے مخصوص کوٹہ نظام کی منسوخی کے لیے احتجاج کا آغاز دو جولائی 2024 کو ہوا، جس کی باگ ڈور طلبہ کے ہاتھ میں تھی۔

اس تحریک کے ایک مرکزی کردار 26 سالہ ناہید اسلام ہیں۔ سوشیالوجی کے طالب علم ناہید کے بارے میں بنگلہ دیش کے میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اس نرم گو نوجوان نے ملک کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

ناہید اسلام بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے ایک نیشنل کوآرڈینیٹر اور حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی ملک میں آئندہ عبوری نظام حکومت کے لیے جاری کوششوں میں شامل ہیں۔

اگرچہ وہ ڈھاکہ یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں لیکن وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک کارکن کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں

ناہید اسلام اور دیگر طلبہ رہنماؤں کے اس موقف کو اس وقت تقویت ملی جب انہوں نے ملک میں رائج کوٹہ نظام کے خلاف اپنے پرزور دلائل میں کہا کہ اس امتیازی نظام سے اہل نوجوان ملازمتوں سے محروم ہیں۔

بنگلہ دیش کے طلبہ کی تحریک کا آغاز تو مخصوص کوٹہ سسٹم کی منسوخی کے لیے شروع ہوا تھا لیکن جب احتجاجی ریلیوں کے دوران حکومت پر تنقید میں اضافہ ہوا تو شیخ حسینہ نے بھی طلبہ کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔

ناہید اسلام کو جولائی کے وسط میں پہلے ملکی اور پھر بین الاقوامی میڈیا میں اس وقت شہرت ملی، جب پولیس نے انہیں اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے کچھ دیگر طالب علموں کو گرفتار کیا۔

بعد میں ناہید اسلام نے اپنے ویڈیو انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور وہ اپنی اور اپنے ساتھیوں کی زندگیوں سے متعلق فکرمند ہیں۔

اس کے بعد بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا کے ذریعے ناہید اسلام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

((22 جولائی 2024 کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کوٹہ مخالف احتجاج کرنے والے طلبہ کے سرکردہ رہنما ناہید اسلام ہسپتال میں اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے (منیر الزماں / اے ایف پی))

بنگلہ دیش میں 18 جولائی تک طلبہ احتجاج اتنی شدت اختیار کر چکا تھا کہ حکومت نے اسے مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی لیکن ناہید اسلام اور ان کے ساتھیوں نے اپنی احتجاجی تحریک کو متحرک رکھا۔

احتجاج کے دوران اموات پر بنگلہ دیش کی حکومت نے 31 جولائی کو ’یوم سوگ‘ منانے کا اعلان بھی کیا لیکن ناہید اسلام اور ان کے ساتھیوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات میں یہ بھی شامل کر لیا کہ جو ان اموات کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

چار جولائی کا دن بنگلہ دیش میں سب سے پرتشدد رہا، جب ایک ہی دن میں جھڑپوں کے دوران لگ بھگ 100 افراد کی جان گئی، جس کے بعد طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔

جب پانچ اگست کو شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر ملک چھوڑ کر چلی گئیں تو بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ناہید اسلام کے نام کے ساتھ یہ تبصرے آنا شروع ہو گئے کہ یہ وہ نرم گو نوجوان ہیں، جنہوں نے شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کی طلبہ تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ناہید اسلام اور ان کے ساتھ طالب علم پس منظر میں نہیں گئے بلکہ وہ اب بھی ملک میں جلد عبوری حکومت کے قیام کے لیے متحرک ہیں اور منگل کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے عبوری حکومت کے لیے نام بھی تجویز کیا۔

وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰـكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ(154)تر...
31/07/2024

وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰـكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ(154)
ترجمہ:
اور جواللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ۔

Address

District Courts
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923119914006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch. Muhammad Ali Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch. Muhammad Ali Azam:

Share