Gabol & Associates Law Chamber

Gabol & Associates Law Chamber Never hate your enemies. It affects your judgment.

06/08/2026

ایک اہم مقدمہ میں کامیابی پر کلائنٹ کی طرف سے حوصلہ افزائی 🥰

01/08/2026

آج عبدالزراق شاھد صاحب، عثمان حسن ، سید فرحت عباس نقوی، سئیں استاد اصغر، محمد سلیم خان گبول ، محمد شہباز خان گبول، سید وجاہت نقوی، سردار شہریار خان دریشک،سئیں جام علی کی وڈیرہ کرم خان گبول لا چیمبر پر برتھ ڈے کیک کے ساتھ سرپرائز آمد اور ذوالفقار علی گبول ایڈووکیٹ کے جنم دن پر کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 🥰

28/07/2026

خراجِ عقیدت - وڈیرہ کرم خان گبول مرحوم 🤍

جاگیر گبول، ضلع راجن پور کے شہدانی پاڑہ کی ایک قدآور، معتبر اور نابغہ روزگار شخصیت

وڈیرہ کرم خان گبول صرف ایک نام نہیں، ایک عہد، ایک روایت اور بلوچ وقار کی روشن علامت تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خداداد بصیرت، انتہائی سمجھداری اور دور اندیشی سے نوازا تھا۔ آپ اپنے حلقہ احباب اور قبائلی برادری میں ایک زیرک رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے۔

آپ بلوچ روایات، اقدار اور ثقافت کے حقیقی امین تھے۔

قبائلی اثر و رسوخ:
آپ کا اثر و رسوخ صرف جاگیر گبول تک محدود نہ تھا، بلکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان بھر کے بلوچ قبائل میں آپ کو نمایاں مقام حاصل تھا۔ آپ مختلف خطوں کے بلوچ قبائل کے درمیان ایک جوڑنے والی کڑی تھے۔
راجن پور کے ممتاز قبائل تمن مزاری، لغاری، دریشک اور گورچانی آپ کی ذات کا گہرا احترام کرتے اور آپ کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

قومی خدمات:
آپ کی سب سے بڑی خدمت گبول قبیلے کے اتحاد کے لیے آپ کی عملی کاوشیں تھیں۔ آپ نے گبول بلوچوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ آپ راجن پور میں گبول بلوچ قبیلے کی 'پگ' کے امین تھے، جو آپ کی اعلیٰ ظرفی، دیانتداری اور بے لوث وابستگی کا ثبوت تھا۔

شخصیت کا عکس:
مرحوم ایک بلند کردار، محنتی، شریف النفس، ملنسار اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل انسان تھے۔ آپ کی زندگی صبر و شکر اور اصول پسندی کا نمونہ تھی۔ آپ کا اپنے وسیب اور قبیلے کے ساتھ رویہ ہمیشہ مخلصانہ اور دوستانہ رہا، ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک۔

آپ کی رحلت کے بعد آپ کی عظیم روایات اور باوقار وراثت کو آپ کے فرزند وڈیرہ شہداد خان گبول نے بخوبی سنبھالا ہوا ہے۔

اللہ رب العزت مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔


#وسیب #دریشک #گورچانی

*وکلاء عدالت کے افسر ہیں*  _ہائی کورٹ، سرینگر بنچ کے فیصلے کی روشنی میں_ہائی کورٹ، سرینگر بنچ نے عدلیہ اور وکلاء برادری ...
15/07/2026

*وکلاء عدالت کے افسر ہیں*
_ہائی کورٹ، سرینگر بنچ کے فیصلے کی روشنی میں_

ہائی کورٹ، سرینگر بنچ نے عدلیہ اور وکلاء برادری کے مساوی مقام اور باہمی انحصار پر بھرپور زور دیا ہے۔

*1. عدالت کے افسر*
وکلاء محض موکلین کے نمائندے نہیں ہیں۔
وہ *"عدالت کے افسر"* کا مقدس منصب رکھتے ہیں۔
اس حیثیت میں وہ *جوڈیشل اور پریذائیڈنگ افسران* کو دی جانے والی عزت، احترام اور وقار کے برابر کے حقدار ہیں۔

*2. انصاف کا رتھ*
عدالت نے قانونی اصول کو نہایت خوبصورتی سے دہرایا کہ:
*"بنچ اور بار انصاف کے رتھ کے دو پہیے ہیں۔"*
انصاف کا رتھ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک دونوں پہیے مضبوط، محترم اور فعال نہ ہوں۔

*3. مکمل مساوات*
فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ *دونوں پہیے برابر ہیں*۔
*نہ بنچ بار سے برتر ہے اور نہ بار بنچ سے برتر ہے۔*
دونوں کے درمیان *باہمی احترام، باہمی انحصار اور مکمل مساوات* کا رشتہ ہے۔ ایک کے بغیر دوسرا اپنا فریضہ انجام نہیں دے سکتا۔

02/07/2026

گرین سرٹیفکیٹ کی وجہ سے رجسڑیاں بند ہیں اس کے باوجود اگر آپ جائیداد خرید رہے ہیں اور آپس میں لین دین مکمل اور محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے چیمبر سے رابطہ کریں ہم آپ کو ایسا محفوظ مضبوط طریقہ بتائیں گے جو رجسٹری سے مضبوط ہو گا۔
رابطہ نمبر 03366443558

01/06/2026

❤️

09/04/2026

😉🥰

06/04/2026
03/04/2026

☺️

27/03/2026

💝

Address

Rajanpur District Bar
Rajanpur Vains

Telephone

+923366443558

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gabol & Associates Law Chamber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gabol & Associates Law Chamber:

Shortcuts

Share