Herat Ki Dunya حیرت کی دُنیا

Herat Ki Dunya حیرت کی دُنیا Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herat Ki Dunya حیرت کی دُنیا, Entertainment Lawyer, Rahimyar Khan.

خلوت کے گناہآج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتا ھے جو ...
02/12/2021

خلوت کے گناہ

آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتا ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے ،،
ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،
(یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،
ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے

یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ (لیعلم اللہ من یخافه بالغیب) اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔

یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،،
: { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن – 65)
” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔‘

’’ گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہاں تک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ،،

اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رسوائی ،،،،،،،،،،

آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،،

اللہ کے رسول صلي الله عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے ،،

خلوت کے گناہ انسان کے عزم و ارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے.
(اِتَّقِ الله حيث ما كنت) جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.
اللّہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے.
آمِین...",,,,,,,,,

دبئی کے برجِ خلیفہ کو بھول جائیں * پیش خدمت ہے ۔۔!!!گجرات کے شیخ حنیف کا ایک مرلہ* "برجِ حنیفاں"
12/03/2021

دبئی کے برجِ خلیفہ کو بھول جائیں *

پیش خدمت ہے ۔۔!!!
گجرات کے شیخ حنیف کا ایک مرلہ*
"برجِ حنیفاں"

‏2‏ گھنٹے  ·معصوم چہرہ فطرت ناگن کیاپنے سگے باپ پر ریپ کا الزام لگا کر ہتھکڑیاں پہنا دی میڈیکل کرانے پر الزام جھوٹا ثابت...
20/01/2021

‏2‏ گھنٹے ·
معصوم چہرہ فطرت ناگن کی
اپنے سگے باپ پر ریپ کا الزام لگا کر ہتھکڑیاں پہنا دی میڈیکل کرانے پر الزام جھوٹا ثابت ہوا
پسند کی شادی نہ کرانے پر بڑی بہن کیساتھ مشورہ کر کے اپنے بوڑھے اور ضعیف والد پر ایک سال تک زنا کرنے کا الزام لگانے والی اولاد سماج کیلٸے نمایہ داغ ہیں
ڈاکٹر اسماعیل رند نے آنسو بہاتے ہوٸے کہا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاٸے، اگر الزام ثابت ہوا تو مجھے سرعام پھانسی دی جاٸے۔ (یاد رہے کہ لڑکی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا ہے)
وہ والدین جو اپنی اولاد کو تمام تر تکالیف برداشت کر کے پالتے ہیں اور وہ ہی نالاٸق اولاد اپنے عاشق کے دو الفاظ پے پاگل ہوکر اپنے بوڑھے والدین پر الزام لگا کر خوشی کی زندگی گذارنا چاہتے ہیں
کم دیکھیں

31/10/2020

افسوس ناک خبر 😭 😭 😭
مسجد الحرم میں ایک گاڑی کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش۔
مزید اپڈیٹ کے لئے پیج کو لائک اور شیئر کریں شکریہ

‏میرا دوست فیملی کے ساتھ الریاض سے عمرہ کرنے گیاواپسی پر مکہ سے مدینہ  مدینہ سے الریاض مسلسل سفر تھکن کی وجہ سے القصیم ر...
12/09/2020

‏میرا دوست فیملی کے ساتھ الریاض سے عمرہ کرنے گیا
واپسی پر مکہ سے مدینہ مدینہ سے الریاض
مسلسل سفر تھکن کی وجہ سے القصیم روڑ پر صحرا بیابان میں گاڑی کھڑی کر کے سو گیا
دو چار گھنٹے بعد اسکی بیوی نے اٹھایا ہمارے پیچھے پولیس کی گاڑی کھڑی ہے
دوست نے اٹھ کر گاڑی اسٹارٹ کی تو پولیس نے بلا لیا کاغذات چیک کیے ‏اور کہا اگر دوبارہ سونا ہے تو سو جاؤ ہم آپکی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں دوست نے شکریہ ادا کیا اور چل دیا
لیکن پولیس اہلکار اسکے ساتھ مزید 150 کلومیٹر تک آئے تاکہ سیف زون میں داخل ہو جائے
ریاست قانون کی حاکمیت سزا کے خوف کی بنیاد پر چلتی ہے انسان کو حیوان بنتے چند سیکنڈ لگتے ہیں سزا کا خوف انسان بناتا ہے😐😔
Copy..... 🤨

ایک سنجیدہ سوال *...اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نو...
26/07/2020

ایک سنجیدہ سوال *...

اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا
سوئی نادرن گیس اور بجلی کمپنیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا
سلیب (1) 272 روپے
سلیب (2) 1257 روپے
سلیب (3)4570 روپے
سلیب (4)9125 روپے
سلیب (5) 18227 روپے
سلیب (6)18290روپے
پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے میں فرق 1000روپے کا ہے
دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے
تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے
سلیب کیا ہوتا ہے؟سلیب دھوکہ اور ظلم ہے
آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا
ایک لیٹر100روپے فی لیٹر
اگر دو لیٹر 1100 روپے فی لیٹر
تین لیٹر 3300 روپے فی لیٹر
صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے

خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق تو مت چھینو ریٹ بڑھاؤ مگر ڈاکہ تو نہ ڈالو

بجلی کا بل
اور واپڈا والے 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس
اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس
کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے 1100 روپے کا فرق ؟
کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا...

اعلی افسر ، چیف جسٹس صاحب , آرمی چیف یا وزیراعظم یا بجلی پانی کے وزیر اس غریب عوام کے بارے میں سوچیں

مہنگائی کم نہ کریں لیکن زیادتی بھی تو نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نماز کسوف کا طریقہ:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کل سورج گرہن ہوگا۔سنت یہ ہے کہ دو رکعت نماز ادا کی جائے۔ اس نماز کا ط...
21/06/2020

نماز کسوف کا طریقہ:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل سورج گرہن ہوگا۔
سنت یہ ہے کہ دو رکعت نماز ادا کی جائے۔
اس نماز کا طریقہ یہ ہے کہ انسان تکبیرِ تحریمہ کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھنے کے بعد تعوّذ پڑھے ۔
اس کے بعد سورہ فاتحہ کے بعد لمبی قراءت کرے۔
پھر لمبا رکوع کرے۔
پھر رکوع سے سر اٹھا کر : " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " کہے
پھر دوبارہ سے سورہ فاتحہ کے بعد لمبی قراءت کرے،
تاہم اب کی بار قراءت پہلے سے قدرے کم ہو گی۔

پھر دوسری بار لمبا رکوع کرے لیکن یہ پہلے رکوع سے قدرے کم لمبا ہو گا۔

پھر رکوع سے سر اٹھائے اور " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " کہے پھر کافی دیر تک کھڑا رہے۔

پھر دو لمبے لمبے سجدے کرے، اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیاں بھی کافی دیر تک بیٹھے [جلسہ کرے]۔

پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور بالکل پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی ادا کرے لیکن دوسری رکعت کا ہر عمل پہلی رکعت کے اعمال سے قدرے چھوٹا ہو گا،
پھر اس کے بعد تشہد بیٹھے اور آخر میں سلام پھیر دے۔

صحیح بخاری: (1046) اور مسلم: (2129) میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ عائشہ ا کہتی ہیں: "ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سورج گرہن ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد چلے گئے اور لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور پھر لمبی قراءت فرمائی، پھر آپ نے تکبیر کہہ کر لمبا رکوع کیا، پھر آپ نے " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ۔۔۔" کہا اور کھڑے رہے سجدہ نہیں کیا، پھر آپ نے دوبارہ لمبی قراءت فرمائی لیکن یہ پہلی قراءت سے قدرے کم تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ تکبیر کہتے ہوئے لمبا رکوع کیا تاہم یہ پہلے رکوع سے کم لمبا تھا۔

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " کہا ۔

پھر آپ سجدے میں چلے گئے اور پھر دوسری رکعت بھی بعینہٖ اسی انداز سے پڑھائی۔

اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے [دو رکعت نماز میں] چار رکوع اور چار سجدے فرمائے۔
( صحیح بخآری : 1046 ، صحیح مسلم : 2129)

عمران خان vs کرونا 😂😁میانوالی میں ایک نائی شادی کا کھانا پکا رہا تھاکہ چاول خراب ہوگئے۔ وہ  گھبرا گیا لیکن اچانک اسے ایک...
10/06/2020

عمران خان vs کرونا 😂😁

میانوالی میں ایک نائی شادی کا کھانا پکا رہا تھاکہ چاول خراب ہوگئے۔ وہ گھبرا گیا لیکن اچانک اسے ایک بہانہ سوجھا، اس نے شادی والوں سے کہا کہ دھیان رکھنا کہ جب بارات آ ئے تو کوئی پٹاخہ نہ چلا دے نہیں تو چاول جڑ جائیں گے۔
جیسے ہی بارات آئی تو لڑکی والے جلدی سے بارات کی طرف لپکے کہ پٹاخوں سے روک لیں مگر انکے پہنچنے تک بارات نے پٹاخے پھوڑ دیئے۔
جونہی نائی نے پٹاخوں کی آواز سنی تو اس نے پرنا کندھے پر رکھا اور وہاں سے یہ کہتا ہوا چل دیا ' آکھیا وی سی ہن سانبھو اپنی دیگاں میں چلا جے"۔

(روکا بھی تھا٫ سارے چاول خراب کرالئے نا)
________________________________________________

کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے،
وزیر اعظم عمران خان نیازی

جب سکول میں تھی تو ایک لڑکے نے کہا کے میری گرل فرینڈ بن جاؤ،کالج گئی تو کہا آئٹم بن جاؤ،یونیورسٹی گئی تو کہا پارٹ ٹائم پ...
08/04/2020

جب سکول میں تھی تو ایک لڑکے نے کہا کے میری گرل فرینڈ بن جاؤ،
کالج گئی تو کہا آئٹم بن جاؤ،
یونیورسٹی گئی تو کہا پارٹ ٹائم پارٹنر بن جاؤ.

کسی نے یہ نہیں کہا کے میں تیرا مجازی خدا تم میری دلہن بن جاؤ،
دھوپ میں چھاؤ بن جاؤ،
میرے ایمان کی تکمیل بن جاؤ،
میرے بچوں کی جنت کی نائکہ بن جاؤ،
پھلا مدرسہ بن جاؤ.

جس مرد نے بھی بنانا چاھا کھلونا بنانا چاہا،
کھیلنے کیلئے...
دل بھلانے کیلئے...
کپڑے اتارنے کیلئے....
ہوس کو سوارنے کیلئے....
گرم بخار سدھارنے کیلئے....
دل لبھانے کیلئے....

میں سوچتی رہ گئی کہ اسکی بھی تو بھن ہوگی. ہر عمل کا ردعمل بھی ہوتا ہے. تو کیا بھائی کا بدلہ بھن دیگی؟؟! میری ہم جنس دیگی؟؟! بھائی عزتوں کو اچھالتا رہیگا بھن بدلہ چکاتی رہیگی!!!

لیکن پھر خیال آیا...
نہیں نہیں...
اسکی آنے والے وقتوں میں بیٹی ہوگی جس سے یہ بےانتہاء پیار اور محبت کرتا ہوگا،
وہ معصوم جان سب قرض چکائی گی...
🌺💜باپ کے جوانی کے گناہ معاف کروائے گی پھر جب سوچتی ہوں کے مردوں کے سارے گناہوں کو ہم لڑکیوں نے ہی کیوں جکانا ہے ؟؟؟؟؟؟؟
کیا مرد کے ہر گناہ کی سزا عورت کو ہی ملے گی چاہے اس کا گناہ ہو یا نہ ہو
اگر یہ کوئی joke یا لطیفہ ہوتا تو ہر مرد شئیر کرتا آج دیکھتی ہوں کون کون سے مرد یہ پوسٹ شئیر کرتے ہیں

پانیولہ کے نواحی گاؤں میں انہتائی افسوس ناک موت نوجوان روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک انتقال کرگیا تھا  نماز جنازہ میں ...
31/03/2020

پانیولہ کے نواحی گاؤں میں انہتائی افسوس ناک موت نوجوان روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک انتقال کرگیا تھا نماز جنازہ میں شرکت ہوئی میت کو جنازہ گاہ میں لایا گیا وہاں مولانا صاحب قرآن و حدیث کی روشنی بیان فرما رہے تھے
قیامت کے دن انسان سے کچھ سوال پوچھے جائیں گئے جوانی کیسے گزاری ؟؟؟
مال کیسے کمایا اور خرچ کہاں کیا ؟؟؟؟
اتنے میں پچھلی صف سے ایک آدمی نے اونچی آواز میں کہا
او جی ! مولوی صاحب بس کرا جنازہ پڑا
انکا یہ جملہ مجھے تو بہت ناگوار گزرا باقی لوگوں کا معلوم نہیں ناگوار اس لئے گزرا کہ جنازے میں ابھی دس منٹ ہیں آپ کو اگر اتنی جلدی ھے تو آتے ھی نا آئے ہیں تو جہاں سو لوگ اور ہیں آپ بھی صبر کجیئے
خیر دوسری طرف ہماری حالت یہ ھے کہ چند دن پہلے ایک شادی ہوئی جس میں پاکستان سے گلوکار لائے گئے
شام کا سٹیج سجا ھوا اور گانا رات گیارہ بجے شروع ھوا وہاں سب لوگ فجر کی اذان تک اس ناچ گانے والی محفل میں بیٹھے رہے اور اپنی دولت کا ناجائز استعمال کرتے رہے یہی نہیں گانے والوں کو لاکھوں روپے بھی دئیے گئے
آپ تمام دوستو کے سامنے یہ دونوں حقیت رکھی ھیں جو میں نے خود تحقیق کرکے آپ سے شئیر کی ھیں
میری ساری بات عرض کرنا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ میں کسی پر تنقید کررہا ہوں
بس اتنا ارشاہ کررہا ہوں
ہم کس مقام پر پہنچ گئے ھیں ہمارے پڑوس میں کسی کو شاید آٹے تک اور کھانے پینے کا سامان نہ ھو مگر ھم پاکستان سے ناچنے والے لاکر پھر انکو خوب نوازتے ہیں
بس اتنا سوال کرو گا ؟؟
کیا قیامت کے دن اللہ پاک ھم سے یہ نہیں پوچھیں گئے تمہارے پڑوسی کا کیا حال تھا اور تم دولت کہا خرچ کر رہے تھے ناچ گانوں کی محفلوں میں؟؟؟
آپ تمام دوستو سے معافی چاہتا ہوں اگر کچھ سخت الفاظ لکھ دیئے ہوں
مگر کیا کرو دل کو بہت درد محسوس ہوتا ھے
ھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی ھو کر یہ کہاں کی طرف جا رہے ہیں
ہمارے پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا سے رخصت ہونے لگے تو ارشاد فرمایا تھا
میری امت نماز کبھی نا چھوڑنا
میری امت اپنے غریب لوگوں پر رحم کرنا انکا خیال رکھنا
یہی دعاء ھے اللہ تعالی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
کاپی

خانہ کعبہ کا طواف نہ کبھی رکا ہے نہ قیامت تک  رکے گاخانہ کعبہ کی چھت پر طواف کعبہ  کے خوبصورت مناظر❤️🌹🌷 سبحان اللہ کہ کر...
06/03/2020

خانہ کعبہ کا طواف نہ کبھی رکا ہے نہ قیامت تک رکے گا

خانہ کعبہ کی چھت پر طواف کعبہ کے خوبصورت مناظر

❤️🌹🌷 سبحان اللہ کہ کر شیئر کریں جزاک اللہ

تصویر میں موجود یہ شخص کراچی سے تعلق رکھنے والے زاہد چھیپا صاحب ہیں جنہوں نے قرآن پاک کی ایسی منفرد ایپلیکیشن "اسلام 360...
27/02/2020

تصویر میں موجود یہ شخص کراچی سے تعلق رکھنے والے زاہد چھیپا صاحب ہیں جنہوں نے قرآن پاک کی ایسی منفرد ایپلیکیشن "اسلام 360" تیار کی ہے جس کے ذریعہ قرآن مجید میں کوئی بھی موضوع با آسانی تلاش کیا جاسکتا ہے, اس موضوع کو احادیث کی روشنی میں تلاش کیا جاسکتا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنی تجوید کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے, آپ اپنی زندگی میں پیش کسی بھی مسئلہ کو ایک الفاظ میں بیان کریں اور اس ایپلیکیشن کے ذریعہ با آسانی قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل حاصل کرسکتے ہیں, زاہد چھیپا صاحب کا ایک اور قابل ستائش کارنامہ یہ بھی ہے کہ زاحد صاحب نے اس ایپلیکیشن میں ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے جید علماءکرام کی تفاسیر کو شامل کیا ہے جو مختلف زبانوں میں پڑھی اور سنی جاسکتی ہے, آپ قرآن پاک کی طلاوت اس ایپلیکیشن کے سامنے بلند آواز میں کریں جہاں آپ تجوید میں غلطی کرینگے یہ ایپلیکیشن لال رنگ سے اس آیت کو دکھائے گی اور آپ کو دوبارہ درست پڑھنے کو کہہ گی, زاہد چھیپا صاحب نے یہ کام اپنی زندگی کے 11 برس لگا کر مکمل کیا ہے, زاہد چھیپا جیسے نوجوان ہماری قوم کیلئیے فخر کا باعث ہیں, ﷲ پاک اس عظیم کام سر انجام دینے پر زاہد صاحب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

دل اجازت دے تو اس پیج کو لائک کریں اور پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں جزاک اللہ

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herat Ki Dunya حیرت کی دُنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share