Democratic Vokla Penal

Directions

Democratic Vokla Penal Lawyers group to thrive the welfare and progress of legal fraternity

کوئٹہ/اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر کامران مرتضی نے پاکستان بار کونسل کے 250ویں اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارد...
09/08/2026

کوئٹہ/اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر کامران مرتضی نے پاکستان بار کونسل کے 250ویں اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کا بنیادی کام نئے صوبوں کے قیام کی قراردادیں منظور کرنا نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی،

آئین کی بالادستی اور وکلا کے حقوق کا تحفظ ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے

اس لیے نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی اور سیاسی معاملہ ہے جس کا فیصلہ آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کو اپنے آئینی اور قانونی مینڈیٹ تک محدود رہنا چاہیے۔ وکلا کی نمائندہ تنظیموں کا بنیادی کردار عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور وکلا کے حقوق کا تحفظ ہے

نہ کہ ایسے سیاسی معاملات میں مداخلت کرنا جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ وکلا کی نمائندہ تنظیموں کو غیر آئینی اور غیر متعلقہ معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان بار کونسل کو کسی بھی صورت اسٹیبلشمنٹ کے کارندے کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے

بلکہ اسے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر قومی سطح پر سیاسی اور آئینی اتفاقِ رائے ضروری ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئین اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔

ان اللہ و ان الیہ راجعون۔ سابقہ وائس چیئرمین بلوچستان حاجی عطا اللہ لانگو وفات پا گئے ہیں۔
13/05/2026

ان اللہ و ان الیہ راجعون۔ سابقہ وائس چیئرمین بلوچستان حاجی عطا اللہ لانگو وفات پا گئے ہیں۔

20/04/2026

پریس ریلیز
وکلاء ڈیموکریٹک پینل

وکلاء ڈیموکریٹک پینل، بلوچستان، حالیہ دنوں میں Balochistan Bar Council کی جانب سے جاری کردہ بیانات اور پریس ریلیزز کا سختی سے نوٹس لیتا ہے، جن میں Balochistan High Court کے معزز چیف جسٹس کے خلاف غیر مناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

وکلاء ڈیموکریٹک پینل اس امر کو واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ معزز ہائی کورٹ بلوچستان نے 2026 کی مبینہ ترمیم کو معطل کرتے ہوئے ایک آئینی اور قانونی فریضہ سرانجام دیا ہے، کیونکہ مذکورہ ترمیم بادی النظر میں Legal Practitioners and Bar Councils Act, 1973 کی صریح خلاف ورزی پر مبنی تھی۔ عدالت عالیہ کا یہ اقدام نہ صرف قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا بلکہ وکلاء برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر تھا۔

بدقسمتی سے بلوچستان بار کونسل کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے اور معزز عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کا رویہ اختیار کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ایک آئینی ادارے کی حیثیت سے بار کونسل پر لازم ہے کہ وہ قانون اور آئین کی پاسداری کرے، نہ کہ ایسے بیانات جاری کرے جو اداروں کے درمیان تصادم کو ہوا دیں۔

وکلاء ڈیموکریٹک پینل اس بات پر زور دیتا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور وقار ہر صورت میں برقرار رہنا چاہیے۔ معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے خلاف بے بنیاد تنقید نہ صرف عدالتی نظام کو کمزور کرتی ہے بلکہ عوام کے انصاف پر اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان بار کونسل اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لے اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے۔ ساتھ ہی ہم وکلاء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، اور اداروں کے احترام کے لیے متحد ہو جائیں۔

وکلاء ڈیموکریٹک پینل اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ہر اس اقدام کی مخالفت کرے گا جو قانون، آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔

جاری کردہ:
وکلاء ڈیموکریٹک پینل، بلوچستان

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Democratic Vokla Penal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category