Lawyers of District & Session Court Quetta

Lawyers of District & Session Court Quetta Warning! this is not an official page , it is just fan page to inform people,staff and respected lawyers about events and news about District & Session court

Justice for Ali Shah. کوئٹہ: سبزل روڈ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمدلاش بوری میں ڈال کر...
22/08/2026

Justice for Ali Shah.

کوئٹہ: سبزل روڈ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

لاش بوری میں ڈال کر بچے کے گھر کے سامنے رکھ دی گئی تھی۔

لواحقین کے مطابق اُن کی کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔

‏وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
21/08/2026

‏وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Congratulations to sir Mumtaz mehfooz for being appointed as Chairman of the labour Appellate tribunal Balochistan
21/08/2026

Congratulations to sir Mumtaz mehfooz for being appointed as Chairman of the labour Appellate tribunal Balochistan

18/08/2026

King of Quetta

Transfer of judges
18/08/2026

Transfer of judges

الحمدللہ! میں بحفاظت بازیاب ہو گیا ہوں۔اس مشکل اور کٹھن وقت میں جن تمام معزز وکلا صاحبان، بار کے عہدیداران، دوست احباب ا...
18/08/2026

الحمدللہ! میں بحفاظت بازیاب ہو گیا ہوں۔

اس مشکل اور کٹھن وقت میں جن تمام معزز وکلا صاحبان، بار کے عہدیداران، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے میری بازیابی کے لیے آواز بلند کی، کوششیں کیں، دعائیں کیں اور میرے اہلِ خانہ الحمدللہ! میں بحفاظت بازیاب ہو گیا ہوں۔

اس مشکل اور کٹھن وقت میں جن تمام معزز وکلا صاحبان، بار کے عہدیداران، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے میری بازیابی کے لیے آواز بلند کی، کوششیں کیں، دعائیں کیں اور میرے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے رہے، میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

میں بالخصوص اپنی بار کے تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور ہر ممکن تعاون کیا۔ آپ سب کی محبت، یکجہتی اور خلوص میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔

میں خصوصی طور پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر, اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز صدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں میری بازیابی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور بھرپور تعاون و رہنمائی فراہم کی۔

میں ان تمام لوگوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرے لیے دعائیں کیں۔ آپ کی دعاؤں، محبت اور حمایت نے میرے حوصلے کو مضبوط رکھا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ایک بار پھر تمام معزز وکلا صاحبان، بار کے اراکین، دوست احباب، عزیز و اقارب اور تمام دعا گو حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

آپ کی محبت، خلوص اور حمایت کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔ بھرپور آواز اٹھائی اور ہر ممکن تعاون کیا۔ آپ سب کی محبت، یکجہتی اور خلوص میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔

میں خصوصی طور پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے (معزز صدراور سابق صدر, اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز صدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں میری بازیابی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور بھرپور تعاون و رہنمائی فراہم کی۔

میں ان تمام لوگوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرے لیے دعائیں کیں۔ آپ کی دعاؤں، محبت اور حمایت نے میرے حوصلے کو مضبوط رکھا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ایک بار پھر تمام معزز وکلا صاحبان، بار کے اراکین، دوست احباب، عزیز و اقارب اور تمام دعا گو حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

آپ کی محبت، خلوص اور حمایت کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کو یہ اطلاع انتہائی تشویش اور گہرے اضطراب کے ساتھ موصول ہوئی ہے کہ ہمارے وکیل ساتھی ایڈووکیٹ شریار...
17/08/2026

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کو یہ اطلاع انتہائی تشویش اور گہرے اضطراب کے ساتھ موصول ہوئی ہے کہ ہمارے وکیل ساتھی ایڈووکیٹ شریاراچگزی، جو آج صبح اپنے ایک دوست کو ایئرپورٹ پر لینے گئے تھے، واپسی پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغواء کر لیے گئے ہیں۔

اس افسوسناک واقعہ کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ایڈووکیٹ شریار اچگزی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے عملی پیش رفت کے بجائے محض زبانی یقین دہانیاں اور دلاسے دیے جا رہے ہیں۔ واقعہ کی مؤثر تفتیش، مغوی وکیل کی بازیابی اور ذمہ داران کی گرفتاری کے سلسلے میں تاحال کوئی قابلِ ذکر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن وکیل ساتھی کے مبینہ اغواء کے اس سنگین واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے وکلاء کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے لیے انتہائی تشویشناک امر قرار دیتی ہے۔

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے حکام کو 24 گھنٹے کی واضح مہلت دیتی ہے کہ اس مدت کے اندر ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، واقعہ کی مکمل اور شفاف تفتیش کی جائے، اور اغواء میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بصورتِ دیگر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اپنے آئینی و قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی اور واقعہ کے خلاف تمام قانونی و آئینی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

مزید برآں، مورخہ 18 اگست 2026ء کو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل عدالتی ہڑتال (Strike) کی جائے گی۔ اس روز کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے، واقعہ کی شفاف اور مؤثر تفتیش کی جائے اور ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
مورخہ: 18 اگست 2026ء

اہم اطلاع — ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی لاپتہ ہےایڈووکیٹ شہریار اچکزئی آج صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے کوئٹہ ایئرپورٹ گئے تھے۔ ان ...
17/08/2026

اہم اطلاع —
ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی لاپتہ ہے

ایڈووکیٹ شہریار اچکزئی آج صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے کوئٹہ ایئرپورٹ گئے تھے۔ ان کا ایک دوست UK (لندن) سے آ رہا تھا، جسے ایئرپورٹ سے ریسیو کرنے کے لیے وہ گھر سے روانہ ہوئے تھے۔

دوست کو ریسیو کرنے کے بعد سے شہریار اچکزئی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ ان کے دونوں موبائل نمبرز بند جا رہے ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور کس کے ساتھ ہیں. اللہ پاک خیر سے پہنچائے۔

*نوٹس ہڑتال**بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کی جانب سے حب سٹی پولیس کے وکلاء کے ساتھ مسلس...
15/08/2026

*نوٹس ہڑتال*

*بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کی جانب سے حب سٹی پولیس کے وکلاء کے ساتھ مسلسل ناروا اور نامناسب رویے، بالخصوص ایس پی حب کی جانب سے وکلاء کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور توہین آمیز رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی ہڑتال کے اعلان کی مکمل حمایت کرتی ہےاور اس بابت بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مورخہ17-08-2026بروز سموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔*
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ایک مشترکہ مزمتی بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ:
ایس ایچ او حب سٹی نعیم خلجی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ایس پی حب کا فوری تبادلہ عمل میں لایا جائے۔وکلاء کے ساتھ ناروا، نامناسب اور توہین آمیز رویے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔
وکلاء کی عزت، وقار، تحفظ اور پیشہ ورانہ حیثیت کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ وکلاء کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی، تضحیک یا غیر مناسب رویہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی اور نظامِ انصاف کے بنیادی ستون ہیں، لہٰذا ان کے وقار کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے جائز مطالبات اور غیر معینہ مدت کی عدالتی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
مطالبات کی منظوری اور عملی پیش رفت تک بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی رہے گی اور وکلاء کے حقوق و وقار کے تحفظ کے لیے آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔اس بابت بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مورخہ17-08-2026بروز سموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے

*عبدالقادرکاکڑایڈوکیٹ ترجمان بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن*

14/08/2026

یومِ آزادی کی مناسبت سے بلوچستان ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lawyers of District & Session Court Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share