08/11/2024
ملزم کے غیر حاضر ہونے پر اگر ٹرائل کورٹ اس کے قابلِ ضمانت یا ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے یا اسے اشتہاری قرار دیتی ہے تو ملزم کو حق حاصل ہے کہ وہ اسی عدالت میں حاضر ہو کر ان احکامات کو منسوخ کرنے یا واپس لینے کی درخواست دے۔ عدالت کو وارنٹ منسوخ کرنے اور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم واپس لینے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔
سی آر پی سی کی دفعہ 75 کے تحت وارنٹ منسوخ کرنے کا اختیار اسی عدالت کو حاصل ہوتا ہے جس نے وارنٹ جاری کیا۔ عدالتی کارروائی کے احکامات بشمول سمن، وارنٹ اور اعلامیہ کا بنیادی مقصد ملزم کو عدالت میں پیش کروا کر کارروائی کا سامنا کروانا ہوتا ہے۔ دفعہ 369 سی آر پی سی کے تحت اس قسم کا حکم فیصلہ نہیں سمجھا جاتا اور قوی اور معتبر وجوہات کی بنیاد پر، عدالت ملزم کے سرینڈر کے بعد ان احکامات کو واپس لے سکتی ہے۔
حوالہ: کریمنل اپیل 69556/24 محمد حسین بنام ریاست و دیگر، جسٹس فاروق حیدر، 06 نومبر 2024، لاہور ہائیکورٹ (2024 LHC 4966)