Law by Sherazi

Directions

Law by Sherazi Civil | Criminal | Family Law Experts
Credible Counsel | Conscientious Practice | Strategic Advocacy

11/12/2025
27/10/2025

چوری کیا ہے؟
قانون کے مطابق

“جو کوئی بدنیتی سے کسی کی چیز اُس کی اجازت کے بغیر اپنے قبضے میں لے لے، وہ چوری کرتا ہے۔”

دفعہ 378 تعزیراتِ پاکستان
چوری ایک سنگین جرم ہے، جس کی سزا تین سال قید، جرمانہ، یا دونوں ہو سکتی ہیں۔

یاد رکھیں! کسی کی چیز چھپ کر لینا، مذاق میں بھی، قانوناً چوری ہے۔

#قانون #چوری

مریم شیرازی
قانونی معاون

27/10/2025
26/10/2025

ٹرائل شروع ہونے کے بعد اقبالی بیان (Confession) دفعہ 164 ضابطہ فوجداری (CrPC) کے تحت ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ صرف تحقیقات کے دوران ممکن ہے۔

اگر ٹرائل شروع ہو جائے تو مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا اقبالی بیان ناقابلِ قبول ہوتا ہے،
اور صرف دفعہ 342 CrPC کے تحت ملزم کا وضاحتی بیان لیا جا سکتا ہے۔

مریم شیرازی
قانونی معاون

سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کے نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے 17 صفحات پر ...
26/10/2025

سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کے نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کی جائز بنیاد ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ نفسیاتی اذیت بھی جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے اور ظلم صرف مارپیٹ تک محدود نہیں بلکہ ذہنی و جذباتی تکلیف، گالیاں یا جھوٹے الزامات بھی ظلم میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر شوہر کا رویہ عورت کے لیے نکاح میں رہنا ناقابلِ برداشت بنا دے تو یہ بھی ظلم ہے۔ عدالتوں کو خواتین سے متعلق فیصلوں میں محتاط اور باعزت زبان استعمال کرنی چاہیے

25/10/2025

ہر اعترافِ جرم ایک اقرار ہوتا ہے، لیکن ہر اقرار اعترافِ جرم نہیں ہوتا۔

اقرار عام طور پر حقائق کی تسلیم ہے، جبکہ اعترافِ جرم اپنے جرم کی تسلیم۔

مریم شیرازی
قانونی معاون

24/10/2025

وراثت میں پوتے پوتیوں کا حصہ؟ / Inheritance Rights of Grandchildren

پاکستانی اور اسلامی قانون کے مطابق،
اگر بیٹا یا بیٹی والدین کی زندگی میں وفات پا جائے،
تو ان کے بچے (پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں)
دادا یا نانا کی جائیداد میں خودکار طور پر حصہ نہیں پاتے۔

However, under the Inheritance (Amendment) Act 2000,
a will (وصیت) can be made to provide a fair share
to the grandchildren of a deceased son or daughter.

قانون کہتا ہے:
“وراثت حق ہے، مگر انصاف کے ساتھ تقسیم بھی ذمہ داری ہے!”



مریم شیرازی
قانونی معاون

23/10/2025

پولیس افسر عدیل اکبر کی خودکشی سے موت واقع

خودکشی سے متعلق دلچسپ قانون

دفعہ 325 تعزیراتِ پاکستان کے تحت
جو شخص خودکشی کی کوشش کرے، اسے ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

تاہم ذہنی صحت آرڈیننس 2001 کے بعد قانون میں نرمی کی گئی،
اب ایسے افراد کو مجرم نہیں بلکہ مریض سمجھا جاتا ہے،
اور ان کا علاج، مشاورت اور نفسیاتی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

جدید پاکستانی قانون کے مطابق خودکشی کی کوشش کوئی جرم نہیں بلکہ ذہنی پریشانی کی علامت ہے۔
ریاست کا رجحان اب سزا کے بجائے ہمدردی اور علاج کی طرف ہے۔

مریم شیرازی
قانونی معاون

23/10/2025

Fuctus Officio ایک لاطینی (Latin) اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے:

👉 “Having performed its office” یا “its purpose has been fulfilled.”

قانونی اصطلاح میں اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی عدالتی حکم، فیصلہ، نوٹیفکیشن یا اتھارٹی اب مؤثر نہیں رہی کیونکہ:
• اس کا مقصد پورا ہوچکا ہے
• وہ اپنی معینہ مدت کے بعد ختم ہوگیا ہے
• حالات یا وجوہات بدل جانے سے وہ غیر مؤثر ہوچکا ہے

مثالیں:
1. اگر عدالت نے کسی ملزم کو عارضی ضمانت (interim bail) دی اور پھر کیس کا فیصلہ ہوگیا، تو وہ ضمانت کا حکم fuctus officio ہو جائے گا۔
2. اگر کسی نوٹیفکیشن کے تحت ایک کمیٹی چھ ماہ کے لیے بنائی گئی تھی، تو چھ ماہ کے بعد وہ نوٹیفکیشن fuctus officio ہو جائے گا۔

22/10/2025

Mst. Kaneez Fatima v. Wali Muhammad (PLD 1993 SC 901)

Principle:
Maintenance of children is the father’s responsibility regardless of marital status.
Held:
Even after divorce, the father must provide maintenance to minor children according to his financial position.
Importance:
Strengthened the legal duty of fathers towards their children’s financial welfare.

Address

Multan

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law by Sherazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share