06/06/2026
پنجاب کے36 اضلاع میں قبضہ مافیا کیخلاف ٹریبونل قائم کردیے گئے۔۔۔۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پنجاب کے 36 اضلاع میں ایڈیشنل سیشن ججز کو پراپرٹی ٹربیونلز مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائیکورٹ میں زیر التوا 575 کیسز سے حکمِ امتناعی ختم کرکے انہیں متعلقہ ٹربیونلز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترمیم شدہ قانون کے تحت:
✅ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی تیز ہوگی۔
✅ ٹربیونلز پولیس کے ذریعے ناجائز قبضہ واگزار کرا سکیں گے۔
✅ جرم ثابت ہونے پر 3 سے 10 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
✅ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں سفارشات ٹربیونلز کو ارسال کریں گی۔
✅ زیر التوا مقدمات مناسب قانونی طریقہ کار کے تحت ٹربیونلز کو منتقل کیے جا سکیں گے، تاہم حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سابقہ حکمِ امتناعی ختم کرتے ہوئے نئے قانونی فریم ورک کے تحت کارروائی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔
یہ اقدام زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلیے رابطہ کریں
#03007196004.03127196004