Motivated Lawyers

Motivated Lawyers Law is the protection for every citizen For this mentioned purpose, page has been created. Thank you.

Team "Language of Law" is working on the basics of law to make an ease way to learn the law for junior lawyers as well as common public. Stay in touch and inbox is always open to ask the queries at any time, your suggestions always would be welcomed.

13/08/2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرہاد علی شاہ کا فریز بنک اکاؤنٹ کا چیک دینے سے متعلق بڑا فیصلہ

فریز بنک اکاونٹ کا چیک دینا فراڈ قرار، جسٹس سید فرہاد علی شاہ

جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فریز بنک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ درست قرار دیا

سیشن عدالت نے فریز اکاؤنٹ کا چیک دینے والے شہری کے خلاف درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا

درخواست گزار نے شہباز نواز نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا

Letter regarding to Law-GAT chances ....
10/08/2026

Letter regarding to Law-GAT chances ....

10/08/2026
"پچھلے سال تو 2 ہزار روپے میں ریٹرن فائل کردی تھی، اس سال اتنی فیس کیوں؟یہ سوال صرف ایک کلائنٹ کا نہیں، بلکہ ہمارے معاشر...
05/08/2026

"پچھلے سال تو 2 ہزار روپے میں ریٹرن فائل کردی تھی، اس سال اتنی فیس کیوں؟

یہ سوال صرف ایک کلائنٹ کا نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے میں ٹیکس ریٹرن کے بارے میں موجود ایک خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

لوگ اکثر ریٹرن فائل کرواتے وقت صرف فیس دیکھتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی ریٹرن میں کیا ڈکلیئر کیا جا رہا ہے، کیا چھوڑا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس کے قانونی نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔

میرے پاس اب تک جتنی ریٹرنز ریویو اور درستگی کے لیے آئیں، ان میں اکثر میں بنیادی غلطیاں موجود تھیں۔

کسی کے Assets درست ڈکلیئر نہیں تھے، کسی کے مکمل Assets ظاہر نہیں کیے گئے، کسی کی Wealth Statement میں مطابقت نہیں تھی، کسی کی آمدن اور اخراجات کا حساب درست نہیں تھا، جبکہ بعض کیسز میں گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی صحیح طریقے سے carry forward نہیں کیا گیا تھا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کئی افراد کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنا ٹیکس ریکارڈ خراب کر رہے ہیں۔

صرف اس لیے کہ کسی نے پچھلے سال 2 ہزار روپے میں ریٹرن فائل کردی تھی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ریٹرن درست، مکمل یا قانونی طور پر محفوظ بھی تھی۔

Income Tax Return صرف ایک فارم نہیں۔
یہ آپ کی آمدن، اثاثہ جات، سرمایہ کاری، اخراجات اور مالی حیثیت کا سرکاری ریکارڈ ہے۔

آج چند ہزار روپے کی فیس بچانے کے لیے اگر آپ غلط یا نامکمل ریٹرن فائل کروا لیتے ہیں، تو کل یہی غلطی Tax Notice، Audit، Wealth Reconciliation یا Assets کے ذرائع کی وضاحت کی صورت میں آپ کے لیے کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

سستی ریٹرن اور درست ریٹرن میں فرق سمجھیں۔

ایک ذمہ دار Tax Professional کا کام صرف ریٹرن submit کرنا نہیں، بلکہ کلائنٹ کے مکمل ٹیکس پروفائل، Assets، Wealth Statement اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اور ذمہ دارانہ طریقے سے ریٹرن تیار کرنا ہے۔

اپنے ٹیکس ریکارڈ کو چند ہزار روپے کے لیے خطرے میں نہ ڈالیں۔

کم فیس نہیں، درست اور محفوظ ٹیکس کمپلائنس کو ترجیح
دیں۔
محمد عمیر جٹ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
03008862146

جھنگ کے 2 لاء سٹوڈنٹس بچوں پر  FIR ۔صرف سادہ قسم کی ووکلاء  یونیفارم پہننے ہر درج کرانا قابل مزاحمت ہے ۔لہٰذا وہ تمام چھ...
05/08/2026

جھنگ کے 2 لاء سٹوڈنٹس بچوں پر FIR ۔
صرف سادہ قسم کی ووکلاء یونیفارم پہننے ہر درج کرانا قابل مزاحمت ہے ۔
لہٰذا وہ تمام چھوٹے بھائی جن کا ابھی تک وکالت کا لائسنس نہیں آیا ۔وہ اپنے نام کے ساتھ ایڈووکیٹ لکھوانا
اور
وکیلوں والی یونیفارم پہننے سے اجتناب کریں ۔
ورنہ یہ نا ہو کہ آپ کا کوئی شریک یا
کوئی دشمن آپ کی اس کمزوری کا فائدہ اُٹھا جائے ۔
اور آپ بھی قانون دان بننے سے پہلے خود ہی قانون کے شکنجے میں جکڑے جائیں ۔

_وکلاء ٹیچنگ نہیں کر سکتے، ⚖️ وکلاء بزنس نہیں کر سکتے،⚖️ وکلاء گورنمنٹ جاب نہیں کر سکتے۔⚖️_جب عدالتوں میں چھٹیاں ہوں، یا...
04/08/2026

_وکلاء ٹیچنگ نہیں کر سکتے، ⚖️
وکلاء بزنس نہیں کر سکتے،⚖️
وکلاء گورنمنٹ جاب نہیں کر سکتے۔⚖️

_جب عدالتوں میں چھٹیاں ہوں، یا دوپہر 2 بجے بھی عدالت سنسان ہو... تو وکیل جائیں تو کہاں جائیں؟؟؟؟

_ہر کسی کے پاس زمینیں نہیں ہوتیں کہ فصل سے گھر چل جائے۔ 🤦🏻‍♀️

ڈگری اس لیے لی تھی کہ عزت سے دو وقت کی روٹی کمائیں۔ 🙏🏻

_گھر والے پیچھے منتظر ہوتے ہیں، کرایہ، بل، بچوں کے خرچے... اور یہاں فائلیں بھی نہیں، کلائنٹ بھی نہیں۔_
🙋🏻‍♀️میں بطور جونیئر جب یہ سب سوچتی ہوں تو آنے والے کل سے ڈر لگتا ہے...

کیا میں نے ڈگری ٹھیک کی؟
کرایہ پر گھر نہیں ملتا وکیل ہو،🤷🏻‍♀️
نوکری گورنمنٹ نہیں کر سکتے🤷🏻‍♀️
اور ہر کسی کو لگتا ہے وکیل بہت کماتے ہیں۔_🤗

چھٹیوں میں کیا کریں؟ دیواروں پر لگے پوسٹر پڑھیں؟ یا عدالتوں میں بھٹکتے رہیں کہ شاید کسی کو ہماری ضرورت ہو؟_🫪

_خدارا وکلاء کو بھی جینے دیں۔🫰🏻
ہمیں بھی بھوک لگتی ہے،🤦🏻‍♀️
ہمارے گھر بھی چولہے ہیں❤️‍🔥۔_

Address

New Multan Colony Multan
Multan
60000

Telephone

+923008862146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Motivated Lawyers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Motivated Lawyers:

Shortcuts

Share