28/08/2026
حکومت کی جانب سے این سی سی آئی اے کو غیر قانونی کاموں میں ملوث کال سینٹرز کے خلاف یکدم کارروائی کی ہدایت کے بعد فیلڈ ایکشن تیز کر دیا گیا ہے۔
نوکری کی تلاش کرنے والے تمام نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی میں شامل ہونے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیں۔ سائبر کرائم کے قوانین کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں میں کام کرنا یا ان کا حصہ بننا قابلِ سزا جرم ہے۔
کسی بھی جگہ اپلائی کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ ادارہ حکومت سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔ اپنے دوستوں اور شناساؤں تک یہ معلومات ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی شخص نادانی میں اپنا کیریئر خراب نہ کر بیٹھے۔
Adv Abubakar Mushtaq