The Legal Concilium

The Legal Concilium The legal concilium is a renowned law firm that provides all sort of legal services through out the

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ بچوں کی عمر سے متلعق ماں کا بیان رجسٹر تاریخ پیدائش اور میٹرک کی سند سے زیا...
27/12/2023

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ بچوں کی عمر سے متلعق ماں کا بیان رجسٹر تاریخ پیدائش اور میٹرک کی سند سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے یہ بہترین اور کامل شہادت ہے
PLD 2003 SC 849


اگر کسی شہری کا پرائز بانڈ نکل آئے تو مذکورہ پرائز بانڈ چھ سال میں کیش کروایا جا سکتا ہے اس کے بعد اس پرائز بانڈ کی بابت...
06/10/2023

اگر کسی شہری کا پرائز بانڈ نکل آئے تو مذکورہ پرائز بانڈ چھ سال میں کیش کروایا جا سکتا ہے اس کے بعد اس پرائز بانڈ کی بابت گورنمنٹ سے کسی قسم کا کلیم نہیں کیا جاسکتا۔


اعلی عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق کسی جرگہ / پنچایت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بچوں کی تحویل کا فیصلہ کرے2019 SCMR 520
05/03/2022

اعلی عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق کسی جرگہ / پنچایت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بچوں کی تحویل کا فیصلہ کرے
2019 SCMR 520



عورت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے حق مھر کی وصولی کیلئے اپنے سسر پر بھی کیس دائر کر سکتی ہے
19/03/2021

عورت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے حق مھر کی وصولی کیلئے اپنے سسر پر بھی کیس دائر کر سکتی ہے



کسی بھی شخص(مرد عورت) کے نام کی جعلی فیس بک آئی ڈی یا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانا سنگین اور ناقابل ضمانت جرم ہے وضا...
04/12/2020

کسی بھی شخص(مرد عورت) کے نام کی جعلی فیس بک آئی ڈی یا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانا سنگین اور ناقابل ضمانت جرم ہے

وضاحت # اگر کوئی بھی شخص جان بوجھ کر کسی بھی فرد کو بدنام کرنے، عزت خراب کرنے، بلیک میل کرنے، تنگ کرنے یا کوئی بھی غیر قانونی و غیر اخلاقی حرکت کرنے کی نیت سے کسی بھی شخص کا نام استعمال کر کے کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بناتا ہے تو وہ نا قابل ضمانت جرم کا مرتکب ہو گا


پولیس کے پاس کسی کے گھر بغیر وارنٹ داخل ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور اگر پولیس کسی گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہوتی ہے او...
02/11/2020

پولیس کے پاس کسی کے گھر بغیر وارنٹ داخل ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور اگر پولیس کسی گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہوتی ہے اور مکان کے رہائشی ان پر تشدد کرتے ہیں تو یہ تشدد جرم تصور نہیں ہو گا



جو شخص قسطوں پر کوئی چیز خرید کرتا ہے تو وہ اس چیز کا مالک تصور ہو گا اور محض اقساط شارٹ ہونے پر خریدی گئی چیز ضبط نہیں ...
22/10/2020

جو شخص قسطوں پر کوئی چیز خرید کرتا ہے تو وہ اس چیز کا مالک تصور ہو گا اور محض اقساط شارٹ ہونے پر خریدی گئی چیز ضبط نہیں کی جا سکتی اور نا ہی اس طرح کے معاملات میں پولیس کو کوئی اختیار حاصل ہے


سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ اپنی زندگی میں عورت اپنی جائیداد کی خود مختار مالک ہے اس کی جائیداد پر شوہر ...
08/10/2020

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ اپنی زندگی میں عورت اپنی جائیداد کی خود مختار مالک ہے اس کی جائیداد پر شوہر کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

وضاحت # عورت بطور فرد اپنی جائیداد کی خودمختار مالک ہے اور اپنی جائیداد پر مکمل اختیار رکھتی ہے اور اپنی مرضی سے کسی بھی استعمال میں لا سکتی ہے یا اپنی مرضی سے کسی کو دے سکتی ہے یا بیچ سکتی ہے اور کوئی بھی شخص حق ملکیت میں کسی بھی قسم کی دراندازی نہیں کر سکتا ۔۔۔



کسی عورت/ لڑکی کو تنگ کرنے/ بے عزت کرنے کی نیت سے کوئی اشارہ کرنا، آواز نکالنا یا ایسے لفظ استعمال کرنا جس سے عورت کی بے...
29/09/2020

کسی عورت/ لڑکی کو تنگ کرنے/ بے عزت کرنے کی نیت سے کوئی اشارہ کرنا، آواز نکالنا یا ایسے لفظ استعمال کرنا جس سے عورت کی بےعزتی ہو، قابل سزا جرم ہے جس کی سزا ایک سال قیدہے۔
Section 509 of Pakistan Penal code.

وضاحت # کسی بھی عورت/ لڑکی/ خاتون کو چھیڑنا یا تنگ کرنا، کسی قسم کی اشارہ بازی، یا آوازیں کسنا وغیرہ یا کوئی بھی ایسا عمل جس کا مقصد عورت کو بےعزت کرنا ہو وہ جرم ہے جس کی سزا ایک سال قید ہے




اعلی عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق شرعی اور قانونی طور پر بیوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خاوند کی تابعدار رہے اور اس کی ہر جائ...
25/09/2020

اعلی عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق شرعی اور قانونی طور پر بیوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خاوند کی تابعدار رہے اور اس کی ہر جائز بات مانے۔


اگر دوران عدت شوہر وفات پا جائے تو ایسی طلاق موثر نہیں ہو گی اور خاتون بطور بیوہ متوفی کی وراثت  سے اپنا شرعی حصہ لینے ک...
21/09/2020

اگر دوران عدت شوہر وفات پا جائے تو ایسی طلاق موثر نہیں ہو گی اور خاتون بطور بیوہ متوفی کی وراثت سے اپنا شرعی حصہ لینے کی حقدار ہوگی۔

وضاحت # شرعی طور پر عدت کے دوران میاں بیوی رجوع کر سکتے ہیں اس لئے طلاق عدت کے مکمل ہونے پر مؤثر ہوتی ہے اس طرح اگر عدت کے دوران خاوند وفات پا جائے تو طلاق موثر نہیں ہو گی اور خاتون متوفی کی بیوہ ہی تصور کی جائے گی اور اس وجہ سے ہی وراثت میں اپنا شرعی حصہ لینے کی حقدار ہوگی


Address

Chamber No 03 Zikriya Block District Courts Multan
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Legal Concilium posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share