Tariq Law Associates

Tariq Law Associates Founder:. Sharif Tariq Adv (Late)
Chairman:. Kamran Tariq Advocate

Xpert in criminal,Civil,Ser Trb,

12/11/2021

تحریر ( )

آپ کشمیر کی نامی گرامی شخصیت, مشہور و معروف مصنف, اور اعلیٰ پائے کے قانون دان بے باک و پاک کردار کے حامل سیاستدان اور طارق لاء ایسوسی ایٹ کے بانی (مرحوم) کے صاحبزادے کامران طارق ایڈووکیٹ ہیں. آپ طارق لاء ایسوسی ایٹ کے مالک آزاد کشمیر کے اعلیٰ پائے کے بااخلاق ذہین و فطین اور بے شمار خوبیوں کے مالک شخص گردانے جاتے ہیں.زمانہ طالب علمی میں سیاست سے وابسطہ ہوئے. والد مرحوم نے ہیرے کی پہچان کرنے میں غفلت نہیں برتی اور ہیرے کو تراشنے میں ہی زندگی صرف کر دی . اسی وجہ سے آج آپکو سیاست اور وکالت کی دنیا کا ایک تناآور درخت تصور کیا جاتا ہے. اور کیوں نہ کیا جائے جبکہ آپکی تربیت قدم بہ قدم خود شریف طارق نامی فرشتہ صفت انسان نے کی ہو. تو پھر کیسے ممکن ہے کہ آپکی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے میں کوئی امر مانع ہو.
ڈسٹرکٹ بار میرپور آزاد کشمیر میں مختلف دورانیہ میں جنرل سیکریٹری بار اور صدر بار بھی رہ چکے ہیں. آپ نے بطور صدر بار میرپور کی حیثیت سے تاریخی کارنامے سرانجام دئیے جن میں سے وکلا کے دیرینہ مسائل اور چیمبرز کے مسئلے کا حل نمایاں ہے یہی وجہ ہے کہ میرپور بار کے وکلا نے حالیہ ہونے والے ممبر بار کونسل کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر ایک بار پھر ایک بڑی ذمہ آپکے کندھوں پر ڈال دی ہے. آپکو بھاری اکثریت دے کر تاریخی کامیابی کا سہرا بھی اپ کے سر سجا دیا گیا ہے.جس پر ہم سب طارق لاء ایسوسی ایٹس آپکو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

آپ با اخلاق اور اصولوں پر کھڑے ہو جانے والے نڈر اوصاف کے مالک ہیں. یہی وجہ ہے کہ آپکی صلاحیتیوں کا لوہا سیاست و وکالت کے میدان میں سرچڑھ کر بولتا ہے. اور مخالفین کو بھی معترف بنا دیتا ہے.
آپ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی MUST کے شعبہ قانون میں وزٹنگ لیکچرر کی حیثیت سے کامیابی سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں. گزشتہ تقریبا ایک دھائی سے کشمیر لاء کالج میرپور میں لیکچرر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.اور میرپور بار میں فوجداری,دیوانی,فیملی,اور بینکنگ کیسز سے متعلق ماہر ترین وکیل جانے اور پہچانے جاتے ہیں.
آپ گزشتہ برس شائع ہونے والی کتاب "بے نام" کے مصنف مشہور شاعر ہیں. اور دوسری تصنیف ابھی تک زیرِ قلم ہے.
کہا جاتا ہے کہ کچھ چیزیں اولاد میں جینیاتی طور پر والدین سے منتقل ہوتی ہیں اور کچھ ان کی تربیت سے شاید اِسی وجہ سے آپ کو رومانوی شاعری کا بے حد شوق ہے. آپ کی شاعری کا مجموعہ کتاب "بے نام" آپکی رومانوی زندگی کا عکس معلوم ہوتا ہے. بے شک کتاب اسکے مصنف کے ذہن کی آئینہ دار ہوتی ہے.
شاید اسی مِلے جُلے طرز زندگی کی وجہ سے ہی آپکے حسود کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے. کیونکہ آپ جِس کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو آہنی دیوار کی حیثیت رکھتے ہیں. ہر کام دلجوئی اور محنت سے کرتے ہیں. اور اسے مکمل کئیے بِنا آرام سے نہیں بیٹھتے. اپنے پیشہ سے انتہائی مخلص ہیں.
آپ غریبوں کی پسِ پردہ مدد , اپنے طالبعلموں کی اچھی پیشہ وارانہ تربیت, اور جونئیرز سے شفقت ,پیار,اور محبت سے پیش آتے ہیں. آپ کا کردار اہلِیان میرپور کیلئے کھلی کتاب کی طرح ہے شاید اِسی لیئے مائیں اپنے بچوں کے بہتر مسقبل کی خاطر آپکی زیرِ تربیت دینے پر خواہش مند نظر آتی ہیں.

Moeen Younas Jarral PTI Lovers

شریف طارق کی سیاسی سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا. مقررین
18/04/2019

شریف طارق کی سیاسی سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا. مقررین

 #مبارکبادمعین یونس جرال (سابق وائس چئیرمین پی ٹی آئی کشمیر) اور ممبر بار کونسل آزاد کشمیر کامران طارق (ایﮈووکیٹ سپریم ک...
08/12/2018

#مبارکباد
معین یونس جرال (سابق وائس چئیرمین پی ٹی آئی کشمیر) اور ممبر بار کونسل آزاد کشمیر کامران طارق (ایﮈووکیٹ سپریم کورٹ) کی میرپور کے ایک نجی ہوٹل میں ملاقات.
ملاقات میں ممبر طارق لاء ایسوسی ایٹس معین یونس جرال ایﮈووکیٹ کو بیٹے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں اور درازی عمر کی دعا بھی کی گئی گئی. اس موقع پر شریف طارق صاحب ایﮈووکیٹ مرحوم کے دیرینہ ساتھی محمود صاحب ایﮈووکیٹ اور مرزا یونس جرال صاحب بھی موجود تھے.

ﮈسٹرک بار ایسوسی ایشن میرپور کے ممتاز قانون دان طارق لاء ایسوسی ایٹس کے قابل ترین ممبر   ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  پر حملہ کرن...
07/12/2018

ﮈسٹرک بار ایسوسی ایشن میرپور کے ممتاز قانون دان طارق لاء ایسوسی ایٹس کے قابل ترین ممبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر حملہ کرنے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں.
اور پولیس سے بااثر ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں.
بصورت دیگر طارق لاء ایسوسی ایٹسس , ﮈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے سخت اور موثر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.
منجانب:

16/07/2018

ادھــــوری هــر کہـانـی هـــے یہــاں ذوقِ تمـاشـــہ کـی

‏کبھـی نظـریں نہــیں رھــتیں،کبھــی مـنظر نہـیں رہتـے

16/07/2018

یہ بھی اچھا ھوا کہ خدا نے رنگیں نہیں رکھے آنسو

ورنہ جسکے دامن__ پہ گرتے وہ تو بدنام ھو جاتا

16/07/2018

‏‎کبھی پیغامِ الفت، کبھی مجھ سے بدگمانی

تیری یہ بھی مہربانی، تیری وہ بھی مہربانی

14/07/2018

ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍٓﺋﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ

ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﻧﮧ ﮨﻮ

Address

Office Q, Old Custodian Buildings, Mirpur Bar AJK
Mirpur
10250

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

03335720537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share