Friends lawyers District Mardan

Directions

Friends lawyers District Mardan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Friends lawyers District Mardan, Lawyer & Law Firm, District Courts Mardan, Mardana.

PHCBA press release.....
24/09/2026

PHCBA press release.....

DBA Mardan press release....
23/09/2026

DBA Mardan press release....

DBA Mardan.... Strike notice
22/09/2026

DBA Mardan.... Strike notice

DBA Mardan..... Strike notice
21/09/2026

DBA Mardan..... Strike notice

PHCBA press release....
21/09/2026

PHCBA press release....

20/09/2026

نوٹس برائے جنرل باڈی اجلاس

تمام معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کل مورخہ 2026-09-21 بروز پیر بوقت 10:30بجے صبح بمقام سفیر اللہ ہال پشاور ہائی کورٹ بار روم جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل ہے:
1۔ معزز ممبر امیر اعجاز خان کی پر اسرار گمشدگی تاحالy عدم بازیابی۔
2۔امن و امان کی صورتحال بالخصوص کوہاٹ اور ہنگو میں حالیہ دہشتگرد حملے۔
3۔ وکلاء برادری کا ملکی بالخصوص موجودہ صورتحال میں آئیندہ کا لائحہ عمل۔

نیز خیبر پختون خواہ بار کونسل کی کال پر کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ لہذا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نا ہو۔
تمام معزز ممبران سے جنرل باڈی اجلاس میں بھر پور شرکت کی استدعا ہے۔

منجانب:
ایگزیکٹیو کونسل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

ملک محمد نعمان
پریس سیکریٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

20/09/2026

خیبر پختونخوا بار کونسل

پریس ریلیز

پشاور، 20 ستمبر 2026ء

مردان کے سینئر وکیل امیر اعجاز خان کی فوری بازیابی کا مطالبہ، کل صوبہ بھر میں وکلاء ہڑتال کا اعلان، کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے کی شدید مذمت

خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اسفندیار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ نے مردان کے سینئر وکیل امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کے مبینہ اغواء/گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سینئر وکیل کا اس طرح لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے، حکومت فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لے اور امیر اعجاز خان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر علی زمان ایڈووکیٹ کی درخواست پر امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کے مطالبے کے حق میں کل 21 ستمبر 2026ء کو صوبہ بھر میں مکمل وکلاء ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

دریں اثناء وائس چیئرمین اسفندیار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور فوری تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین اور تمام زخمیوں، بالخصوص زخمی ہونے والے وکیل ملک جواد ایڈووکیٹ کو بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے خصوصی حکومتی پیکیج میں شامل کیا جائے۔ تمام شہداء کے خاندانوں کو فوری مالی معاونت فراہم کی جائے جبکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے۔

وائس چیئرمین اسفندیار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا وکلاء کے خلاف پیش آنے والے واقعات، اغواء و گمشدگی اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

بتسلیمات:

نواز خان عادل
پبلک ریلیشنز آفیسر
خیبر پختونخوا بار کونسل، پشاور

19/09/2026

DBA Mardan Lawyers Protest Regarding Amir Ejaz Advocate Issue......

Address

District Courts Mardan
Mardana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends lawyers District Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share