Adnan Law Associates

Call Directions Contact the business

Adnan Law Associates Income Tax, Sales Tax, PRA Reg., Firm Reg., Company Reg., Trade Mark/Logo Reg., PEC, PSW.

حتمی مالکان کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو نوٹس جاریایس ای سی پی  نے کمپنیوں کے حقیقی یا حتمی مالکان ...
03/09/2026

حتمی مالکان کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو نوٹس جاری

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے حقیقی یا حتمی مالکان کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

31/08/2026
23/08/2026

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*محترم ٹیکس دہندگان*

اس سال پنجاب میں زرعی اراضی رکھنے والے تمام افراد کے لیے زرعی آمدن کا گوشوارہ آن لائن فائل کرنا لازم ہوگا۔ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔ زرعی اخراجات بھی آمدن کے تعین میں شامل کیے جائیں گے۔

پنجاب میں موجود زرعی زمین سے آمدن حاصل کرنے والے، خواہ مالک اراضی ہوں یا کاشتکار/مزارع، پنجاب میں موجود زرعی زمین کی تفصیلات، زرعی اخراجات اور آمدن ڈیکلیئر کریں، آن لائن PSID بنا کر ٹیکس ادا کریں اور آن لائن گوشوارہ جمع کروائیں۔

اہم: جمع شدہ گوشوارہ اور متعلقہ ریکارڈ کم از کم 6 سال تک محفوظ رکھیں کیونکہ ضرورت پڑنے پر FBR یہ ریکارڈ آپ سے طلب کر سکتا ہے۔

27/07/2026

ٹیکس نظام میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی
فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں نیا سیکشن 122E — Faceless Audit and Assessment متعارف کرایا گیا ہے۔
اس نئے نظام کے تحت بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص افراد، آمدنیوں یا کیسز میں:
(1) سیکشن 177 یا 214C کے تحت آڈٹ
(2) سیکشن 111 کے تحت حکم
(3) اسیسمنٹ
(4) اور سیکشن 221 کے تحت رییکٹیفکیشن
کو Faceless طریقے سے انجام دیا جا سکے گا۔
اگر آڈٹ کے دوران ٹیکس دہندہ کو سماعت کا موقع دینا ہو یا حلفیہ بیان درکار ہو تو یہ کارروائی E-Hearing کے ذریعے ہوگی، جبکہ سماعت کرنے والے افسر کی شناخت، چہرے اور آواز کو خفیہ رکھا جائے گا۔
یہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
⚖️ سیکشن 122E — Finance Act, 2026
ماخذ: سرکاری Finance Act 2026

14/06/2026

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:

✅ فائلر
❌ نان فائلر

اگر کوئی شخص مقررہ تاریخ (Due Date) گزرنے کے بعد فائلر بننا چاہے تو اسے گوشوارے کے ساتھ اضافی رقم ( ATL Surcharge) جمع کروانا ہوگی:

🔹 فردِ واحد (Individual) : 25,000 روپے
🔹 شراکتی کاروبار (AOP/Firm) : 50,000 روپے
🔹 کمپنی : 100,000 روپے

یعنی مقررہ تاریخ کے بعد فائلر بننے کی صورت میں مذکورہ رقم ادا کرنے کے بعد ہی فعال ٹیکس دہندہ (Filer) کا درجہ حاصل کیا جا سکے گا۔

Address

Flat No. 02, First Floor, 9-A Block, Opposite KIPS Academy
Mandi Burewala
61010

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 12:00
14:30 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

+923007599399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adnan Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adnan Law Associates:

Shortcuts

Share

Category