PPP Distt Lakki Marwat

PPP Distt Lakki Marwat Official Page of Pakistan Peoples Party Lakki Marwat .Distt President PPP Iqbal Hussin Advocate

گلگت بلتستان میں فتح کا پرچم لہرانے والے نظریاتی جیالوں کو سلام! ​آج گلگت بلتستان کے عوام نے پھر ثابت کر دیا کہ جیالوں ک...
08/06/2026

گلگت بلتستان میں فتح کا پرچم لہرانے والے نظریاتی جیالوں کو سلام!
​آج گلگت بلتستان کے عوام نے پھر ثابت کر دیا کہ جیالوں کا نظریہ صرف ایک سوچ نہیں، بلکہ عوام کا مقدر ہے۔ ہم نے نہ صرف الیکشن جیتا ہے، بلکہ مخالفین کے تمام تر دعووں کو خاک میں ملا کر ایک بار پھر بھٹو کے ویژن کو کامیاب کیا ہے۔
​غیر سرکاری انتخابی پوزیشن:
پاکستان پیپلز پارٹی: 13 نشستیں (اکثریت)
مسلم لیگ (ن): 07
پی ٹی آئی: 01
ایم ڈبلیو ایم: 01
آزاد امیدوار: 02
​"سیاست خدمت کے لیے، نظریہ انسانیت کے لیے"
​یہ کامیابی میرے اُن تمام ساتھیوں کے نام ہے جنہوں نے دن رات محنت کی اور اس مشن کو اپنے گھر کا مشن سمجھا۔ اب وقت ہے گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنے کا۔ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور ان شاء اللہ خدمت کا یہ سفر اب اور بھی تیزی سے جاری رہے گا۔
​تمام نظریاتی جیالوں کو اس تاریخی کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو!

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙اقبال حسین ایڈووکیٹ سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت اور ڈاکٹر عبدالرشید ...
26/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
اقبال حسین ایڈووکیٹ سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت اور ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت ممبر صوبائی کونسل صوبہ پختونخوا کی طرف سے
تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں
۔اور پورے عالم اسلام کے حاجیوں اور حاجن کو حج کی سعادت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ پاک آپ سب کی قربانیاں اور عبادات قبول فرمائے۔ آمین۔ 🌸
#عیدالاضحیٰ @

لکی مروت ۔۔۔ معرکہ حق بنیان المرصوص 9 مئ 2025 انڈیا نے رات کے اندھیرے میں پاکستان عزت وقار اور ریاست پر حملہ کیا لکین پا...
09/05/2026

لکی مروت ۔۔۔ معرکہ حق بنیان المرصوص
9 مئ 2025 انڈیا نے رات کے اندھیرے میں پاکستان عزت وقار اور ریاست پر حملہ کیا
لکین پاک فوج کے جوانوں اور ریاست کے عوام اور جذبے نے انڈیا کے حملے کو پسپا کردیا

سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ
پاکستان آج ایک مظبوط قوت بن کر ابھرا ہے
انڈیا کی شکت کے بعد ہر دشمن پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا انٹرنیشنل لیور پر آج پاکستان کا ایک الگ مقام ہے
ڈویژنل صدر بنوں ملک نیک دراز وزیر
آج پاکستان کا وقار اور عزت امت مسلمہ کے عظیم لیڈر
اور سابق جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مرہون منت ہے
کیونکہ زوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا تحفہ دے کر دینا میں اس کا ایک الگ مقام بنا دیا
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت ممبر صوبائی کونسل صوبہ پختونخوا

1967 میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے جب پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی  تو اسکا مقصد پسے ہوئے طبقات کیلئے روٹی کپڑ...
21/04/2026

1967 میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے جب پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تو اسکا مقصد پسے ہوئے طبقات کیلئے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ انٹرنیشنل لیول پر اتنا وائرل ہوا
کہ وہ عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے پاکستان کے ایک جمہوری وزیراعظم بنے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
زوالفقار علی بھٹو
نے جاگیرداروں اور وڈیروں سے اختیارات چن کر غریب طبقے کے دہلیز پر منتقل کئے اور غریب کو امیر کے ساتھ ایک صف میں کھڑا کیا
ڈاکٹر عبدالرشید خان
آج جب پاکستان انٹرنیشنل لیول پر ایک الگ مقام رکھتا ہے اس کے پسے پردہ زوالفقار علی بھٹو شہید کا وہ عظیم کارنامہ نمایاں ہے جس پر امریکہ میں کھڑے ہو کر اس نے اعلان کیا کہ ہم گھاس کھا لیں گے
لکین پاکستان کو ایٹمی قوت بنایئں گے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی حالانکہ پیپلز پارٹی کو ختم والے خود ختم ہو رہے ہیں
ڈاکٹر عبدالرشید مروت
پاکستان پیپلز پارٹی تھرڈ جنریشن میں منتقل ہوچکی ہے جس کی قیادت چیئرمین پرنس بلاول بھٹو زرداری آج بھی اپنے نانا اور امی کی ویژن پر قائم ودائم ہے
اور پارٹی کو ٹریک پر رکھنے کی خوب مہارت رکھتے ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
آنے والا دور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے انشاءاللہ کیونکہ یہ شہیدوں کے خون سے آبشار ہیں
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت ممبر صوبائی کونسل صوبہ پختونخوا پاکستان پیپلز ڈسٹرکٹ لکی مروت جئے بھٹو جئے بھٹو ازم

آج سیاست میں سب سے بڑا دھوکہ یہ ہے کہ ہر کوئی بھٹو کا نام لیتا ہے، مگر بھٹو کی ہمت کوئی نہیں رکھتا!یہاں بھٹو ازم کو یاد ...
21/04/2026

آج سیاست میں سب سے بڑا دھوکہ یہ ہے کہ ہر کوئی بھٹو کا نام لیتا ہے، مگر بھٹو کی ہمت کوئی نہیں رکھتا!
یہاں بھٹو ازم کو یاد نہیں کیا جاتا… اسے صرف استعمال کیا جاتا ہے۔
وہ بھٹو ازم کیا تھا؟
وہ سیاست نہیں تھی جو کاغذوں میں چلتی ہے…
وہ سڑکوں کی آگ تھی!
جو طاقت کے سامنے سوال تھا
جو جاگیرداری کے خلاف چیلنج تھا
جو عوام کے حق میں کھڑی آواز تھی
وہ بھٹو ازم جھکتا نہیں تھا… وہ ٹکراتا تھا!
آج کی سیاست کیا بن گئی؟
آج کی سیاست میں:
نعرے بھٹو کے
رویے مفاہمت کے
فیصلے احتیاط کے
اور فائدہ صرف اقتدار کا
یہ وہ سیاست ہے جس میں “نظریہ” صرف تقریر میں رہ گیا ہے، عمل میں نہیں!
تلخ سچ سن لو!
آج مسئلہ بھٹو ازم نہیں…
آج مسئلہ اس کے دعویدار ہیں!
جو بھٹو کا نام لے کر:
خاموشی اختیار کرتے ہیں
مفاد کے حساب سے پوزیشن بدلتے ہیں
اور عوام کو صرف جذبات دیتے ہیں
جیالے کے لیے آئینہ
اے جیالے!
تم نے بھٹو کا نام سنا ہے…
مگر کیا تم نے وہ بھٹو دیکھا ہے جو ٹکرانے سے نہیں ڈرتا تھا؟
یا تم صرف ایک ایسی سیاست کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہو
جو نظریہ نہیں… صرف “سیٹ اپ” ہے؟
فیصلہ تمہارا ہے!
بھٹو ازم کوئی برانڈ نہیں تھا…
یہ ایک چیلنج تھا!
اور آج کا سوال یہ نہیں کہ بھٹو کون تھا…
اصل سوال یہ ہے:
کیا آج کوئی بھٹو بننے کی ہمت رکھتا ہے؟
یا سب صرف اس کا نام بیچ رہے ہیں؟
آخری بات
سیاست اگر مفاہمت کے سائے میں کھو جائے
تو مزاحمت صرف تاریخ بن جاتی ہے…
اور تاریخ کبھی زندہ نہیں رہتی… جب تک کوئی اسے جینے کی ہمت نہ کرے! اقبال حسین ایڈووکیٹ سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت

جئے بھٹو ،جئے بھٹو ازم، جئے عوام، جئے پاکستان،🌺 پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لکی مروت
20/04/2026

جئے بھٹو ،جئے بھٹو ازم، جئے عوام، جئے پاکستان،🌺 پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لکی مروت

‏18 ویں ترمیم ، صدر آصف علی زرداری کا قیمتی تحفہسابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ 19 اپریل، 2010 کا دن یقی...
19/04/2026

‏18 ویں ترمیم ، صدر آصف علی زرداری کا قیمتی تحفہ
سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ
19 اپریل، 2010 کا دن یقیناً اہل پاکستان کے لئے خوشیوں اور مسرتوں بھرا دن ثابت ہوا سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ
اس عظیم دن کے موقع پر سیاست کے بادشاہ صدر پاکستان آصف علی زرداری
اور کے ان کے جمہوریت پسند دوستوں نے مل کر اٹھارویں ترمیم کے ذریعے ملک میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آمریت کے تابوت پر آخری کیل ٹھوک دی،
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت ممبر صوبائی کونسل صوبہ پختونخوا

لکی مروت۔ ۔۔۔ سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفادار ساتھی اور علاقے کے منجھے...
17/04/2026

لکی مروت۔ ۔۔۔ سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفادار ساتھی اور علاقے کے منجھے ہوئے سیاستدان ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ بچپن کے وقت سے پیپلز پارٹی کے منشور اور فلسفے سے وابستہ ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان
ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ کا علاقے کے سیاست میں ایک پازیٹیو مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے انکی خدمات میسر ہوتے ہیں
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
سابقہ وفاقی وزیر گیس اینڈ پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سی اے سی ایگزیکٹو ممبر اور سابقہ صوبائی صدر انور سیف اللہ خان کے قریبی دوست اور
اعتمادی ساتھی ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ ایک ملنگ درویش صفت انسان اور بھٹو ازم کے فلسفے اور منشور کے وفادار ساتھی ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت
ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے ورکرز کے دل کی دھڑکن ہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت

ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین
ایڈووکیٹ نے 2013 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر اپنے قائدین کو پورے صوبے ناظم اعلیٰ کا سیٹ جیت کر عوام میں مقبولیت کی تاریخ رقم کی دعا ہے کہ اقبال حسین ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کا سلسلہ اس طرح جاری رہے
ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت جئے بھٹو جئے بھٹو ازم ❤️❤️❤️

16/04/2026

یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی تم ہی ہاروگے
ہر گھر سے بٹھو نکلے گا تم کتنے بٹھو ماروگے

04/04/2026

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو 4: اپریل ایک ناحق اور من گھڑت کیس میں وقت کے ڈکٹیٹرز نے پھانسی
دے کر ریاست اور پوری امت مسلمہ کا بہت نقصان ہوا

سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ

پوری دنیا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز جیالے اور

بٹھو صاحب کے لورز اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں
سابقہ ناظم اعلیٰ ڈسٹرکٹ صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ

آج بھی پوری دینا میں کڑوروں کی تعداد عظیم لیڈر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے موجود ہیں

اس لئے ہم کہتے ہے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بٹھو زندہ ہے جئے بھٹو جئے عوام

ڈاکٹر عبدالرشید خان مروت ممبر صوبائی کونسل صوبہ پختونخوا پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت 💚🖤❤️

Address

Lakki Marwat
3434

Telephone

+923005798725

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Distt Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share