Defending Rights, Delivering Justice

Defending Rights, Delivering Justice Advocate High Court

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اگر کوئی شخص اپنی جائیداد اپنی زندگی میں کسی کے نام بطور ہبہ منتقل کر دے اور قبضہ بھ...
08/06/2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اگر کوئی شخص اپنی جائیداد اپنی زندگی میں کسی کے نام بطور ہبہ منتقل کر دے اور قبضہ بھی دے دے، تو ایسا ہبہ مکمل اور مؤثر ہوتا ہے۔ بعد ازاں اس ہبہ پر ایسی شرط عائد نہیں کی جا سکتی جو صرف مستفید ہونے والے شخص کی زندگی تک ملکیت کو محدود کرے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جائیداد دوسری بیوی کو صرف تاحیات استعمال کے لیے دی گئی تھی، لہٰذا اس کے انتقال کے بعد جائیداد واپس اصل مالک کے ورثاء کو ملنی چاہیے۔ تاہم عدالت نے اسلامی قانون کے اصولوں کی روشنی میں قرار دیا کہ ہبہ کے ساتھ لگائی گئی ایسی محدود شرط کالعدم ہے اور ہبہ مطلق (Absolute Gift) تصور ہوگا۔ نتیجتاً جائیداد دوسری بیوی کی مکمل اور انفرادی ملکیت بن گئی۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ جب ہبہ قانونی طور پر مکمل اور درست ہو جائے تو سابق مالک کے دیگر ورثاء یا رشتہ دار اس جائیداد پر کوئی حقِ وراثت یا رجوعی مفاد نہیں رکھتے۔ اس لیے وہ بعد میں ہونے والی فروخت یا انتقال کو چیلنج کرنے کے بھی مجاز نہیں رہتے۔

یہ فیصلہ اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ اسلامی قانون کے تحت مکمل ہبہ کے بعد جائیداد ہبہ لینے والے کی مستقل ملکیت بن جاتی ہے اور محض “تاحیات استعمال” جیسی شرائط کے ذریعے ہبہ کی نوعیت کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ چنانچہ وراثت کے دعوے یا بعد ازاں کی گئی قانونی کارروائیاں بھی اسی بنیاد پر ناکام ہو سکتی ہیں۔

حافظ عرفان شبیر کیانی
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ






اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے، نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مق...
05/06/2026

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے، نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے خاتون مومنہ اقبال کی شکایت پر ثاقب چدھڑ کے خلاف سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ، نازیبا مواد کی تشہیر، غیر قانونی نگرانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ثاقب چدھڑ نے شادی کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد ہر طور پر اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے، کردار کشی کی کوشش کی اور مختلف ذرائع سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

شکایت کے مطابق خاتون کی مبینہ نازیبا ویڈیوز اور نجی معلومات اس کی رضامندی کے بغیر مختلف افراد تک پہنچائی گئیں، جس سے اس کی ذاتی زندگی اور ساکھ متاثر ہوئی۔ این سی سی آئی اے نے انکوائری کے دوران شکایت کنندہ اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جبکہ ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر آلات فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تکنیکی تجزیے میں بعض شواہد سامنے آئے ہیں جن کی بنیاد پر پیکا ایکٹ 2016 (ترمیمی 2025) اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق کی جائے گی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

عدالت نےایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو آئندہ کسی بھی مسافر کو آف لوڈ کرتےہوئے تحریری وجوہات سے آگاہ کرنےاور انٹرویو کا ...
30/05/2026

عدالت نےایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو آئندہ کسی بھی مسافر کو آف لوڈ کرتےہوئے تحریری وجوہات سے آگاہ کرنےاور انٹرویو کا مکمل ویڈیو ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم دےدیا، عدالت نے امیگریشن حکام کو متاثرہ شہری کو فوری طور پر آف لوڈنگ آرڈر کی کاپی فراہم کرنےکا پابند بنادیا،عدالت نےدرخواست گزار شہری کو آف لوڈ کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ محض خدشات، شبہات اور مفروضوں کی بنیاد پر کسی پاکستانی شہری کے بیرونِ ملک سفر کے آئینی حق پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ، انکوائری، بلیک لسٹنگ یا ای سی ایل آرڈر موجود نہیں تھا جبکہ اس کے پاس تمام سفری دستاویزات، ویزا اور ریٹرن ٹکٹ بھی موجود تھے۔فیصلے میں کہا گیا کہ “دبئی میں فلائٹ تبدیل کرنے کے دوران غائب ہو جانے” جیسے مبہم خدشات کی بنیاد پر آف لوڈ کرنا غیر قانونی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ آف لوڈنگ پروفارما میں مبہم اور روایتی جملے درج کرنا جنرل کلازز ایکٹ کے سیکشن 24-A کی خلاف ورزی ہے اور اختیارات کا استعمال قانون، انصاف اور معقولیت کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔
جسٹس راحیل کامران نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ قانون میں نائیجیریا سفر کے لیے رقم کی کوئی مقررہ حد موجود نہیں، اس لیے فنڈز کی کمی کا اعتراض ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی مسافر کو آف لوڈ کرتے وقت واضح اور ٹھوس وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کی جائیں، انٹرویو کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھا جائے اور متاثرہ شہری کو فوری طور پر آف لوڈنگ آرڈر کی کاپی فراہم کرنےکا پابند بنادیا، جسٹس راحیل کامران نے شہری محمد عباس کی درخواست کا تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

24/05/2026
22/05/2026

I got over 600 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

16/05/2026

انمول میڈیا سے کیا کہنا چاہتی ہو آپ! ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو لے ڈوبیں گے! انمول پنکی کا صحافی شاہد حسین کو جواب



Defending Rights, Delivering Justice

16/05/2026

کراچی سے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور 4 پرانے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جنگ نیوز کے مطابق پنکی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، جب گرفتاری کی ویڈیو بنائی گئی اس وقت میری آنکھوں پر پٹی تھی، اگر میں پہلے سے وہاں تھی تو آنکھوں پر پٹی کہاں سے آئی۔ پنکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے 22، 23 دن پہلے لاہور سے 6 پولیس اہلکاروں نےاٹھایا، 15 دن اپنے پاس رکھا 5 دن پہلے لے کر آئے، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس وقت شور شرابہ کیوں نہیں کیا، انمول پنکی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا جارہا تھا، میں بے گناہ ہوں میں نے کچھ نہیں کیا، میرا سابق شوہر یہ سب کچھ کرا رہا ہے۔
انہوں نے مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے ہیں مجھ پر تش دد کیا گیا، مجھے کہا جا رہا ہے کہ بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لو۔ ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لیں جائیں گے انمول عرف پنکی کا عدالت میں بیان

واسا لاہور کی جانب سے شہریوں کو بل کی عدم ادائیگی پر نہ صرف FIR درج کرنے کی دھمکی دینا بلکہ نوٹس میں پہلے سے تیار شدہ ای...
15/05/2026

واسا لاہور کی جانب سے شہریوں کو بل کی عدم ادائیگی پر نہ صرف FIR درج کرنے کی دھمکی دینا بلکہ نوٹس میں پہلے سے تیار شدہ ایف آئی آر کا خاکہ شامل کرنا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔
پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 186، 430، 427 اور 506 لگا کر عوام کو خوفزدہ کرنا کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔

اداروں کو اپنی قانونی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، نہ کہ غریب اور مجبور عوام کو جھوٹے مقدمات، جرمانوں اور ہراسانی کے ذریعے دباؤ میں لایا جائے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• ایسے خوف پھیلانے والے نوٹسز فوری بند کیے جائیں
• شہریوں کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے
• عوام کو غیر قانونی دباؤ اور ہراسانی سے نجات دی جائے

اگر کسی شہری کو WASA یا کسی بھی ادارے کی جانب سے غیر قانونی نوٹس، دھمکی یا ہراسانی کا سامنا ہو تو قانونی رہنمائی کے لیے بلا جھجھک رابطہ کریں۔

Adv Sibghat Ullah Khan
Advocate High Court
03018021359

⚖️ قانون کی بالا دستی ہی انصاف کی بنیاد ہے ⚖️الحمدللہ، معزز عدالت کی جانب سے ڈی ایس پی ملک زیشان کے خلاف استغاثہ منظور ک...
15/05/2026

⚖️ قانون کی بالا دستی ہی انصاف کی بنیاد ہے ⚖️
الحمدللہ، معزز عدالت کی جانب سے ڈی ایس پی ملک زیشان کے خلاف استغاثہ منظور کر لیا گیا۔
یہ فیصلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ اگر حق اور سچ کے ساتھ قانونی جنگ لڑی جائے تو انصاف ضرور ملتا ہے۔
اختیار، عہدہ یا طاقت کبھی بھی کسی کو قانون سے بالاتر نہیں بنا سکتی۔ عدالتوں کا وقار اور انصاف کا نظام اسی وقت مضبوط ہوتا ہے جب ہر شہری کو برابر سمجھا جائے اور ہر معاملہ قانون کے مطابق سنا جائے۔
یہ صرف ایک کیس نہیں بلکہ اس بات کا پیغام ہے کہ ظلم، ناانصافی اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا حق ہے، اور عدالتیں آج بھی مظلوم کی امید ہیں۔
ہمیشہ کی طرح حق اور انصاف کی جنگ جاری رہے گی، کیونکہ:
"انصاف میں تاخیر ہو سکتی ہے، مگر انصاف کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔"
⚖️✌️

ایس ایچ  او تھانہ سٹی ڈسکہ  نعمان احمد بٹر نے 12 سالہ کمسن بچی  کیساتھ افضال ملنگ کے زبردستی نکاح  کرنے اور چائلڈ میرج ا...
13/05/2026

ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ نعمان احمد بٹر نے 12 سالہ کمسن بچی کیساتھ افضال ملنگ کے زبردستی نکاح کرنے اور چائلڈ میرج ایکٹ کی حلاف ورزی کرنے پر ملزم کیحلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کیمطابق افضال ملنگ نے طوطی چک کے رہائشی ضرار حسین کی کمسن بیٹی کیساتھ زبردستی نکاح کرلیا جو چائلڈ میرج ایکٹ کی حلاف روزی ہے کے جرم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ نعمان احمد بٹر نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم افضال ملنگ کو گرفتار کرلیا

Address

8 Mozang Road
Lahore
56000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Defending Rights, Delivering Justice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share