Adv Aftab Dogar

Adv Aftab Dogar advocate

12/03/2025
پولیس کریمنل ریکارڈ کو ختم کروانے کا طریقہریکارڈ صرف ان لوگوں کا ختم ہوگا جن کے کریمنل ریکارڈ یا پرچہ جات معمولی نوعیت ک...
05/02/2025

پولیس کریمنل ریکارڈ کو ختم کروانے کا طریقہ

ریکارڈ صرف ان لوگوں کا ختم ہوگا جن کے کریمنل ریکارڈ یا پرچہ جات معمولی نوعیت کے ہوں جیسے پانی چوری تیز رفتاری یا کوئی چھوٹی موٹی لڑائی کے مقدمات ہوں اس کے علاوہ باقی مقدمات جس میں دہشت گردی چوری ڈکیتی ان کا ریکارڈ ختم نہیں ہوگا اس کے علاوہ ایسے مقدمات جن میں راضی نامہ کے ذریعے پرچہ خارج کیا جائے وہ بھی اس میں شامل نہیں-

لاہور   مکینک کو غلیظ گالیاں دینے کا انجام ، مکینک نے فائرنگ کرکے انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا ، پولیس نے قتل کر...
22/01/2025

لاہور مکینک کو غلیظ گالیاں دینے کا انجام ، مکینک نے فائرنگ کرکے انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا ، پولیس نے قتل کرنے والے ملزم موٹر مکینک کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتول انسپکٹر نے مکینک کو گزشتہ رات غلیظ گالیاں دی تھیں جس رنجش پر مکینک نے انتہائی اقدام اُٹھایا.

، ایک اور عام مسئلہ جو لوگوں کو پیش آتا ہے، وہ ہے:مسئلہ: زمین یا جائیداد کے مالکانہ حقوق کا تنازعہاکثر ایسا ہوتا ہے کہ ز...
15/01/2025

، ایک اور عام مسئلہ جو لوگوں کو پیش آتا ہے، وہ ہے:

مسئلہ: زمین یا جائیداد کے مالکانہ حقوق کا تنازعہ

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ زمین یا جائیداد پر قبضے یا ملکیت کے حوالے سے جھگڑا ہوتا ہے۔ جیسے:
• زمین کے اصل مالک کا پتہ نہ ہونا۔
• جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرنا۔
• وراثتی جائیداد میں جھگڑا۔

قانونی حل:
1. ملکیت کے ثبوت جمع کریں:
اگر آپ زمین یا جائیداد کے مالک ہیں، تو اپنی قانونی دستاویزات جیسے:
• فرد ملکیت (Fard-e-Malkiat)
• رجسٹری (Registry)
• انتقال (Inteqal)
کو محفوظ رکھیں۔
2. پٹواری سے ریکارڈ چیک کریں:
اپنی زمین یا جائیداد کے متعلقہ ریکارڈ کو پٹواری یا ریونیو آفس سے تصدیق کریں تاکہ جعلی دستاویزات کے خطرے سے بچا جا سکے۔
3. قبضہ چھڑوانے کے لیے عدالت سے رجوع کریں:
اگر زمین پر ناجائز قبضہ ہو، تو سول کورٹ میں درخواست دائر کریں۔
• درخواست کے ساتھ اپنی ملکیت کے ثبوت پیش کریں۔
• عدالت ناجائز قابض کو ہٹانے کے لیے حکم جاری کرے گی۔
4. وراثتی جائیداد کے لیے:
• وراثت کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
• عدالت کے ذریعے جائیداد کی تقسیم کروائیں۔
5. پولیس سے مدد:
اگر قبضہ زبردستی ہو، تو پولیس کو درخواست دیں یا 144 دفعہ لگانے کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

مشورہ:
• ہمیشہ اپنی زمین یا جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کروائیں۔
• کسی تنازع کی صورت میں فوری قانونی مشورہ لیں۔
• وراثتی معاملات کو وقت پر حل کریں تاکہ جھگڑے سے بچا جا سکے۔

یہ مسئلہ بھی بہت عام ہے اور اکثر لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔

چلڈرن اسپتال فیصل آباد کی سیکیورٹی گارڈ نفیسہ سے ڈاکٹر عماد ایوب کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد متا...
13/01/2025

چلڈرن اسپتال فیصل آباد کی سیکیورٹی گارڈ نفیسہ سے ڈاکٹر عماد ایوب کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عماد ایوب سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گوجرانوالہ ۔اختیارات کا ناجائز استعمال عالم چوکی میں تعینات ASI امجد پرویز کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر اسی کے حوا...
09/01/2025

گوجرانوالہ ۔اختیارات کا ناجائز استعمال

عالم چوکی میں تعینات ASI امجد پرویز کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر اسی کے حوالات میں بند کر دیا امجد پرویز لاہور سے PPC 406 کے مقدمے میں ایک شہری کو اٹھا کے لایا اور تین دن تک بغیر گرفتاری ڈالے حبس بے جا میں رکھا اور افسران بالا کو اس وقوع کے بارے میں بالکل لاعلم رکھا. جس پر انکوائری کے بعد امجد پرویز کے خلاف کسی شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور پولیس کے اختیارات ناجائز استعمال کرنے کے پولیس رول 155 C کے تحت گرفتار کر کے اسی حوالات میں بند کر دیا گیا..

جانشینی سرٹیفکیٹ (Succession Certificate)*پنجاب جانشینی سرٹیفیکیٹس آرڈیننس 2021.*مرنے والے کی جائیداد منقولہ و غیر منقول...
07/01/2025

جانشینی سرٹیفکیٹ (Succession Certificate)*پنجاب جانشینی سرٹیفیکیٹس آرڈیننس 2021.*

مرنے والے کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کے حصول کے لئے عدالت نہیں بلکہ نادرا کے دفتر سے رجوع کرنا پڑے گا۔
نادرہ بعداز وصولی درخواست جانشینی اخبار اشتہار جاری کرے گی

اگر 14 یوم کے اندر کسی شخص نے اعتراض پیش نہ کیا تو بعدازبائیومیٹرک تصدیق اتھارٹی جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کردےگی۔
اگر کسی نے جانشینی سرٹیفکیٹ جاری شدہ پر اعتراض کرنا ہوگا تو قانون کے مطابق اعتراض کرسکے گا۔
بائیومیٹرک تصدیق پاکستان یا دنیا کے کسی بھی شہر سے کی جاسکے گی۔

اگر کوئی معاملہ دشوار اور پیچیدہ ہوگا (یعنی اگر نادرا وارثان کا تعین نہ کر سکے) تو اتھارٹی کے حکم پر وارثان عدالت سے رجوع کرسکیں گے۔

اگر اندر میعاد اتھارٹی نادرا سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے تو بھی عدالت سے رجوع کیا جاسکے گا۔

درخواست جانشینی کے ہمراہ وفات سرٹیفیکیٹ متوفی ،وارثان کی تفصیل، وارثان کے شناختی کارڈز کی نقولات، تفصیل جائیداد منقولہ وغیر منقولہ لف کرنی ہوگی۔

اگر وارثان کسی ایک وارث کو درخواست دائر کرنے کا اختیار دیں تو اس کی دستاویز بھی لف کرنا ہوگی۔

جہاں متوفی فوت ہوا ہویا جہاں اس کی جائیدادیا سرمایہ ہوگا وہاں اسی شہر میں درخواست جانشینی دائر ہوسکے گی۔
فیس اشتہارات وغیرہ نادرا اتھارٹی ہی وصول کرے گی۔

07/01/2025

📕وراثت سے متعلق اہم اور دلچسپ معلومات سوال و جواب کیصورت میں ...

اس مضمون میں کچھ ایسے رشتے داروں کے وراثت کے حصے بیان کۓ گۓ ہیں جنکے متعلق مفتیوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے.

👈از جج ملک عمران عابد۔

👈1. سوال۔ بھتیجے کب وارث بنتے ہیں؟

👈جواب۔ اگر چچا کے انتقال کے وقت چچا کے والدین، چچا کی بیوہ، چچا کی اولاد ، چچا،کے بھائی اور چچا کی بہنوں میں سے کوئی بھی حیات نہ ہو تو چچا کی وراثت ان کے بھتیجوں میں تقسیم ہوگی، بھانجے وراثت کے حق دار نہ ہوں گے۔

👈2. سوال۔۔ پھوپھی کے ورثاء میں اگر صرف بھتیجا ہو تو کیا ساری میراث اس کو ملے گی؟

جواب۔۔ اگر بھتیجے کے علاوہ، پھوپھی کے انتقال کے وقت ان کے شوہر،اولاد ،والدین،بھائی ،بہنوں میں سے کوئی موجود نہ ہو اور صرف ایک ہی بھتیجا زندہ موجود ہو ،تو پھوپھی کا کل ترکہ بھتیجے کو مل جائے گا۔

👈3. سوال۔۔ اگر چچا کی وفات ہوجائے اور اس کی اولاد نہ ہو اور نہ والد ہو مگر ایک بھائی ہو اور ایک بھائی فوت شدہ ہو اور اس فوت شدہ بھائی کے بچے ہوں تو کیا ان بچوں کو میراث ملے گی؟

👈جواب۔۔ اگر میت کے انتقال کے وقت اس کے والد حیات نہ ہوں، اس کی اولاد بھی نہ ہو ، اس کا ایک بھائی زندہ ہو اور فوت شدہ بھائی کی اولاد (بھتیجے ؍ بھتیجیاں) موجود ہوں تو زندہ بھائی کو میراث میں حصہ ملے گا اور فوت شدہ بھائی کے بیٹے محروم رہیں گے (یعنی ان کو حصہ نہیں ملے گا)۔

👈4. سوال۔۔ چچاکی اولاد نہیں ہے،دو بیویاں ہیں، والدین اور بھائی حیات نہیں ہیں، ایک سگے بھائی کی پانچ بیٹیاں اور ایک بہن حیات ہے، کیا بھتیجیاں وراثت میں حقدار ہیں؟

👈جواب۔۔ چچا کی میراث اس کی دوبیواؤں اور ایک بہن کےدرمیان تقسیم ہوگی بھتیجیوں کو کچھ نہیں ملےگا۔

👈5. سوال۔۔ نرینہ اولاد موجود نہ ہو اور صرف بیٹیاں ہوں تو کیا فوت ہونے والے کے بھائی اور بہن میراث کے حقدار ہیں؟

👈جواب۔۔ نرینہ اولاد موجود نہ ہو تو فوت ہونے والے کے بھائی اور بہن بھی میراث کے حقدار ہونگے۔

👈6. سوال۔۔ ایک فوت شدہ شخص کی تین بیٹیاں اور ایک بہن اور پانچ بھتیجے ہیں، وراثت کس کو ملے گی؟

👈جواب۔۔ فوت ہوجانے والے شخص کی بیٹیوں کو کل جائیداد کا دو تہائی حصہ ملے گا اور بقیہ ایک تہائی فوت ہوجانے والے شخص کی بہن کو ملے گا اور بھتیجوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔

👈7. سوال۔۔ ایک شخص کی وفات کے بعد صرف بھتیجی اور چچازاد بہن پسماندگان میں ہیں تو میراث کسے ملے گی؟

👈جواب۔۔ واضح رہے کہ بھتیجی اور چچازاد بہن کا تعلق میراث میں "ذوی الارحام" سے ہے اور فقہاء نے ذوی الارحام کی جو چار قسمیں بیان کی ہیں، ان میں سے بھتیجی کا تعلق تیسری قسم اور چچازاد بہن کا تعلق چوتھی قسم سے ہے، لہذا بھتیجی کی موجودگی میں چچازاد بہن کا حصہ نہیں ہے، تمام میراث بھتیجی کو ملے گی۔

👈8. سوال.. مرحوم کے ورثاء میں صرف ایک نواسہ اور ایک بھانجا ہے اور کوئی وارث نہیں ہے ، شرعی اعتبار سے ترکہ کسے ملے گا ؟

👈جواب.. نواسہ اور بھانجا دونوں ذوی الارحام (یعنی وارثوں کی درجہ سوم کی قسم) میں شمار ہوتے ہیں۔ ذوی الارحام کی چار اقسام ہیں ، اُن میں نواسہ پہلی قسم میں داخل ہے اور بھانجا تیسری قسم میں آتا ہے، مذکورہ صورت میں مُتوفّٰی شخص کے ورثاء میں قسمِ اوّ ل کے تحت نواسا زیادہ حقدار ہے۔.. علامہ سراج الدین محمد بن عبدالرشید سجاوندی ؒلکھتے ہیں: ترجمہ:’’ذوی الارحام میں سے ترکے کا زیادہ حقدار وہ ہے ،جو میت کے زیادہ قریب ہو، جیسے نواسی ،(سراجی فی المیراث،ص:74)‘‘ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ مُتوفیٰ کاکل ترکہ نواسے کو ملے گا اور بھانجے کو کچھ بھی نہیں ملے گا.

👈9. سوال.. ایک عورت کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے تو ماں کے ترکہ کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی جب کہ عورت کے والد کی طرف سے دو سوتیلے بھائی اور تین سوتیلی بہنیں بھی ہوں؟ کیا عورت کا ترکہ صرف بیٹے اور بیٹی میں تقسیم ہوگا یا عورت کے بہن بھائی بھی حق دار ہوں گے؟

👈جواب.. مرحومہ عورت کے ورثاء میں اگر ایک بیٹا اور ایک بیٹی موجود ہیں تو مرحومہ کے حقیقی یا سوتیلے بہن بھائیوں کا مرحومہ کے ترکہ میں کوئی حق نہیں ہے.
از سول جج عمران عابد
Copied post wallpaper from

06/01/2025

تھانہ صدر تاندلیانوالہ فیصل آباد کی حوالات میں قتل کے الزام میں بند 3 بھائیوں بلال،عثمان،ناصر عباس کو قتل اور ایک کزن کو زخمی کردیا گیا۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ملزمان قتل کر کے تھانے سے فرار بھی ہو گئے

نہاتے وقت ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ شروع کی جو گینگ ریپ تک جا پہنچی۔ایسوں کو جب تک کڑی سزا نہیں ملے گی اس ملک میں ایسا ہوت...
05/01/2025

نہاتے وقت ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ شروع کی جو گینگ ریپ تک جا پہنچی۔ایسوں کو جب تک کڑی سزا نہیں ملے گی اس ملک میں ایسا ہوتا رہے گا 😔

تمام معزز شہری جن کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹس بوجہ بڑھاپا ، بیماری ، حادثہ یا دیگر مٹ چکے ہیں یا معدوم ہو چکے ہیں وہ معزز شہ...
04/01/2025

تمام معزز شہری جن کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹس بوجہ بڑھاپا ، بیماری ، حادثہ یا دیگر مٹ چکے ہیں یا معدوم ہو چکے ہیں وہ معزز شہری بینک اکاؤنٹ کھلوانے یا موبائل سم نکلوانے یا دیگر جہاں بائیو میٹرک کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو وہ وہاں یہ ہائیکورٹ لاہور کا آرڈر دکھا کر اپنا کام کرواسکتے ہیں مفاد عامہ کے لیے یہ پیغام واٹس ایپ گروپس میں جاری کیا جا رہا ہے۔ بہت شکریہ

Address

01
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Aftab Dogar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share