Overseas Pakistanis Commission Punjab

Overseas Pakistanis Commission Punjab An initiative to look after the welfare of Overseas Pakistanis. This office is fully empowered by law to look after the welfare of Overseas Pakistanis.

Overseas Pakistanis had been facing immense problems related to different walks of life; for instance; family and property disputes, law and order concerns, land grabbing, settling down issues and employment hindrances etc. In order to overcome these problems, Chief Minister Punjab has strategized a plan where an office of Punjab Overseas Pakistanis Commission was legislated through the Punjab Ass

embly. The main objectives of the organization are not only redressing the complaints but also facilitating the citizens in every possible manner, as listed below:

1. Welfare of Overseas Pakistanis
2. Welcoming them in mainstream
3. Addressing their genuine complaints which fall within the provision of the Provincial Government
4. Protection from land grabbing and similar other hazards
5. Facilitation in their investments
6. Removing hurdles and assisting in policy
7. Decisions on the basis of suggestions received from Overseas Pakistanis

20/08/2026

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

20/08/2026

پریس ریلیز
اگست 20

*اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے اور کیسز کے ڈیجیٹل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دی جائے: بیرسٹر امجد ملک*

*اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب میں شکایات کے اسٹیٹس اور پیش رفت کا جائزہ، متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری*

*اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے پر زور*

لاہور() صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے اسٹیٹس اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن عمیرہ احمد، ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن او پی سی بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات، ان کے موجودہ اسٹیٹس، متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے کیسز اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کیے گئے۔بیرسٹر امجد ملک نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہیں ہونی چاہیے اور متعلقہ افسران ہر شکایت پر مقررہ وقت کے اندر مؤثر پیش رفت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور جدید ادارہ بنانے کے لیے شکایات کے نظام کو مزید ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کی مانیٹرنگ، اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور متعلقہ محکموں سے فالو اَپ کے نظام کو مزید مربوط اور شفاف بنایا جائے تاکہ شکایت کنندگان کو اپنے کیس کی پیش رفت کے بارے میں بروقت معلومات دستیاب ہوں۔بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کے حوالے سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں موجود کیسز کا مکمل اور منظم ڈیجیٹل ریکارڈ ہونا چاہیے تاکہ ان مقدمات کا اسٹیٹس باآسانی معلوم کیا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ اداروں سے مؤثر فالو اَپ بھی کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ریکارڈ سے نہ صرف کیسز کی مانیٹرنگ بہتر ہوگی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مقدمات کی پیش رفت جاننے میں بھی سہولت ملے گی۔ اس نظام کے ذریعے مختلف کیسز کے موجودہ اسٹیٹس، متعلقہ فورم، کارروائی کی پیش رفت اور دیگر ضروری معلومات کو ایک مربوط نظام کے تحت محفوظ کیا جا سکے گا۔صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنایا جائے اور جن معاملات میں دیگر سرکاری محکموں کی معاونت درکار ہو، وہاں مؤثر فالو اَپ کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں ان کی معاونت کرنا اور انہیں سرکاری اداروں سے متعلق معاملات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے شکایات کے ازالے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔اجلاس میں کمشنر او پی سی عمیرہ احمد، ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ اور دیگر افسران نے اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور شکایات کے حل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا شکایات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں ان پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔

20/08/2026

مسلم لیگ ن نواز فرانس کے مرکزی سرپرست اعلی طلعت محمود چوہان نے بیرسٹر امجد ملک کے برادر نسبتی مرحوم سولیسٹر ندیم ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

20/08/2026
19/08/2026
پنجاب کے صوبائی وزیر / وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب، بیرسٹر امجد ملک سے خواجہ محمد فاروق وزیراع...
19/08/2026

پنجاب کے صوبائی وزیر / وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب، بیرسٹر امجد ملک سے خواجہ محمد فاروق وزیراعظم آزاد کشمیر کے امریکہ کے لیے خصوصی سیاسی مشیر نے ملاقات کی

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر اور وائس چیئرمین او پی سی پنجاب، بیرسٹر امجد ملک سے اوورسیز پاکستانی امریکن اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے امریکہ کے لیے خصوصی سیاسی مشیر خواجہ محمد فاروق نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش عدالتی، قانونی، جائیداد اور دیگر مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ او پی سی پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کر رہا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی، مرحوم سولیسٹر ندیم ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خواجہ محمد فاروق نے او پی سی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کی مزید بہتر خدمت کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

In light of Eid Milad-un-Nabi, the Punjab Overseas Pakistanis Commission (OPC) wishes to inform all valued complainants ...
19/08/2026

In light of Eid Milad-un-Nabi, the Punjab Overseas Pakistanis Commission (OPC) wishes to inform all valued complainants that the upcoming Periodical OPC E-Katchehry has been rescheduled.

The session will now take place a day earlier on Tuesday, August 25, 2026, instead of Wednesday, August 26, 2026.

Updated Event Details:
🗓️ New Date: Tuesday, 25th August 2026

⏰ Time: 9:00 AM (GMT) | 2:00 PM (PKT)

💻 How to Join: Zoom Workplace App

🆔 Meeting ID: 952 263 7576

🔑 Passcode: 445566

💡 Note: Overseas Pakistanis are welcome to join the live Zoom session using the meeting credentials provided above or by scanning the QR code in the attached poster. We look forward to connecting with you and resolving your concerns directly!

اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) پنجاب کی کمشنر، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ریونیو اور انتظامی اسٹاف نے صوبائی...
19/08/2026

اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) پنجاب کی کمشنر، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ریونیو اور انتظامی اسٹاف نے صوبائی وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی، مرحوم سولیسٹر ندیم ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک

🇵🇰 Happy Independence Day!14th August is a celebration of our freedom, unity and national spirit. Let’s honour the sacri...
13/08/2026

🇵🇰 Happy Independence Day!

14th August is a celebration of our freedom, unity and national spirit. Let’s honour the sacrifices of our heroes and work together for a stronger, peaceful and prosperous Pakistan.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰💚

Provincial Minister/ Vice Chairperson Overseas Pakistanis Commission Punjab Barrister Amjad Malik.

Address

1 Club Road, GOR-I
Lahore
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924299202299

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas Pakistanis Commission Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Overseas Pakistanis Commission Punjab:

Shortcuts

Share