Allah Nawaz Khosa Service Laws Consultant

Allah Nawaz Khosa Service Laws Consultant Allah Nawaz Khosa,Advocate specializing in Service and Labor matters.📲 03336073636

پورے پنجاب کے ملازمین کی مستقلی کے مقدمات میں اہم پیشرفت۔لاہور ہائیکورٹ نے میرے اور حکومتِ پنجاب کے دلائل سننے کے بعد مق...
20/05/2026

پورے پنجاب کے ملازمین کی مستقلی کے مقدمات میں اہم پیشرفت۔

لاہور ہائیکورٹ نے میرے اور حکومتِ پنجاب کے دلائل سننے کے بعد مقدمات کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔

میری جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملازمین کی مستقلی کے معاملے کو تاخیر کا شکار رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

جس کے جواب میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے پیش ہونے والے فاضل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف دیا کہ متعلقہ قانون ختم ہو چکا ہے، لہٰذا اب ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں۔

تاہم، میری جانب سے یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ قانون کے خاتمے کے ذریعے پہلے سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے مستقلی کے حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

میرے حتمی دلائل کے بعد فاضل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ انہیں حکومت سے مزید ہدایات لینے کا موقع دیا جائے۔

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملازمین کو کام کرنے سے نہ روکا جائے۔

دعاگو:
اللہ نواز کھوسہ
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

33/A Queens Road behind Queens centre Mozang Lahore.
WhatsApp 03336073636

الحمدللہ پشاور ہائیکورٹ میں ہماری لیگل ٹیم کی اہم کامیابی ،ہائیکورٹ نے ہماری رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ  18 دس...
20/05/2026

الحمدللہ پشاور ہائیکورٹ میں ہماری لیگل ٹیم کی اہم کامیابی ،ہائیکورٹ نے ہماری رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ 18 دسمبر 2024 سے پہلے فوت ہونے والے یا میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بچے نوکری کے اہل ہیں ۔

پشاور ہائیکورٹ نے آئینی درخواست نمبر ڈبلیو۔پی نمبر 1421-پی / 2026 سمیت دیگر درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک نہایت اہم قانونی اصول واضح کر دیا ہے، جو سرکاری ملازمین کے بچوں اور بیوہ/اہلیہ کے روزگار کے حق سے متعلق ہے۔

⚖️ عدالت کے سامنے بنیادی سوال:

کیا سپریم کورٹ کے فیصلے جنرل پوسٹ آفس کیس (پی ایل ڈی 2024 سپریم کورٹ 1276) کا اطلاق ماضی پر ہوگا یا صرف مستقبل پر؟

📜 عدالت کا فیصلہ:

پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ:

✔️ سپریم کورٹ کا مذکورہ فیصلہ مستقبل پر لاگو ہوگا (پراسپیکٹو)
✔️ پہلے سے پیدا شدہ حقوق (ویسٹڈ رائٹس) متاثر نہیں ہوں گے
✔️ کسی بھی شہری کا حاصل شدہ حق بعد میں آنے والے قانون یا فیصلے سے ختم نہیں کیا جا سکتا

📌 اہم قانونی نکات:

🔹 خیبر پختونخوا سول سرونٹس رولز کے رول 10(4) کے تحت:
اگر کوئی سرکاری ملازم دورانِ سروس وفات پا جائے یا مستقل معذور ہو جائے تو اس کے اہلِ خانہ کو ملازمت کا حق حاصل ہوتا ہے

🔹 عدالت نے واضح کیا کہ:
✔️ حق پیدا ہونے کا وقت ملازم کی وفات یا معذوری ہے
✔️ درخواست دینا یا تقرری دینا صرف انتظامی کارروائی ہے

📚 اہم عدالتی نظائر:

عدالت نے اپنے فیصلے میں درج ذیل کیسز پر انحصار کیا:

✔️ زاہدہ پروین کیس (2025 ایس سی پی 107)
✔️ صوبہ سندھ بنام محمد رضوان خان (2026 ایف سی سی)

ان فیصلوں میں بھی یہی اصول طے کیا گیا کہ:
👉 عدالتی فیصلے عام طور پر مستقبل پر لاگو ہوتے ہیں
👉 پہلے سے حاصل شدہ حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے

🚨 فیصلے کا واضح نتیجہ:

✔️ اگر کسی ملازم کی وفات یا معذوری اس وقت ہوئی جب متعلقہ قانون نافذ تھا
➡️ تو اس کے اہلِ خانہ کو ملازمت کا حق برقرار رہے گا

✔️ بعد میں قانون ختم ہونے سے پہلے سے پیدا شدہ حق ختم نہیں ہوگا

💡 یہ فیصلہ کیوں اہم ہے؟

یہ فیصلہ ہزاروں سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے ریلیف کا باعث ہے کیونکہ:

✔️ روزگار کے حق کو قانونی تحفظ ملا
✔️ حکومتی انکار یا تاخیر کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے
✔️ ویسٹڈ رائٹس (حاصل شدہ حقوق) کا اصول مزید مضبوط ہو گیا

یہ فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ:
⚖️ قانون صرف لاگو نہیں ہوتا بلکہ انصاف بھی فراہم کرتا ہے
اور عدالتیں ہمیشہ ان افراد کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں جن کے حقوق پہلے ہی قانون کے تحت پیدا ہو چکے ہوں.
ان مقدمات کی پیروی ہماری اسلام آباد لیگل ٹیم کے سربراہ خادم حسین کھوسہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی اور بالآخر خیبر پختونخوا کے ملازمین کے بچوں کو انصاف دلوایا۔
Allah Nawaz Khosa Adv
(Service Laws Consultant)

Head Office
33/A Queens Road behind Queens centre Lahore.

Islamabad Office:
Khadim Hussain Khosa
Advocate Supreme Court
31 Third Floor Al Hameed Mall, Sector G-11,Markaz, Islamabad.
03346759818

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہسپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ میں یہ اصول واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے کے ملازمی...
19/05/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ میں یہ اصول واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے کے ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے Civil Servants (Efficiency & Discipline) Rules, 2020 کا اطلاق نہیں ہوگا، بلکہ ان پر صرف FIA کے اپنے خصوصی قواعد (E&D Rules 1978) لاگو ہوں گے۔

عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ:

ایف آئی اے ایک مخصوص قانون (FIA Act 1974) کے تحت قائم ادارہ ہے۔

اس ادارے کے ملازمین کے لیے 1978 میں خصوصی قواعد بنائے گئے، جن میں 1973 کے قواعد کو مخصوص انداز میں اپنایا گیا۔

2020 کے نئے قواعد خود بخود ایف آئی اے ملازمین پر لاگو نہیں ہوتے۔

جنرل کلازز ایکٹ کی دفعہ 8 اس معاملے میں لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ یہاں پورے قواعد کو اپنایا گیا تھا نہ کہ کسی مخصوص شق کو۔

مزید یہ کہ عدالت نے واضح کیا:

اگر کسی ادارے کے لیے خصوصی قانون یا قواعد موجود ہوں تو عام قانون کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔

لہٰذا سپریم کورٹ نے:

ایف آئی اے کی اپیلیں مسترد کر دیں

سروس ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا

اور قرار دیا کہ غلط قواعد کے تحت کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین، خصوصاً خودمختار اداروں کے ملازمین کے لیے نہایت اہم نظیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
Allah Nawaz Khosa Adv
(Service Laws Consultant)
33/A Queens Road behind Queens centre Mozang Lahore.
WhatsApp 03336073636

لاہور ہائیکورٹ نے میرے آئندہ ہفتے (18 مئی تا 21 مئی) کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی ہے۔الحمدللہ، آئندہ ہفتے میرے 415 ملاز...
16/05/2026

لاہور ہائیکورٹ نے میرے آئندہ ہفتے (18 مئی تا 21 مئی) کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

الحمدللہ، آئندہ ہفتے میرے 415 ملازمین کے مقدمات ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ ان شاء اللہ، پہلے کی طرح یہ ہفتہ بھی ملازمین کے لیے مثبت اور حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔

تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

اللہ نواز کھوسہ
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

33/A Queens Road, Lahore

WhatsApp 03336073636

14/05/2026

Even a contract employee cannot be dismissed from service without a proper and lawful inquiry. The principles of natural justice, fair hearing, and due process apply equally to contractual employees. Any termination made without providing an opportunity of defense and conducting a regular inquiry is unlawful and liable to be set aside by the competent court.

13/05/2026

If a government employee’s promotion is withheld solely on the basis of ACR (Annual Confidential Report), despite fulfilling all other eligibility requirements, such action would amount to an administrative lapse on the part of the department. In such circumstances, the employee cannot be penalized for departmental deficiencies in assessment, and he/she remains entitled to consideration for proforma promotion with all consequential benefits, including seniority, pay fixation, and service continuity, as if the promotion had been granted in due course.

12/05/2026

A civil servant remains entitled to receive proforma promotion even after retirement, provided that the employee was otherwise eligible for promotion during service and the delay occurred due to departmental reasons or pending proceedings not attributable to the employee. Retirement does not extinguish the lawful right to be considered for promotion on a notional or proforma basis in accordance with the applicable service rules and principles of justice.

12/05/2026

A divorced daughter is legally entitled to receive her deceased father’s pension, provided she fulfills the conditions prescribed under the relevant pension rules. Courts in Pakistan have repeatedly recognized that a divorced daughter, being financially dependent after divorce, cannot be deprived of family pension benefits merely on the basis of her marital status. Denial of such pension is against the principles of fairness, social welfare, and protection of dependent family members under the law.

12/05/2026

A candidate placed on the waiting list becomes entitled to appointment if a selected candidate from the merit list either does not join the post or resigns after joining. A department cannot deny such appointment merely on the excuse that the validity period of the merit list has expired, especially when the vacancy arose from the non-joining or resignation of an already selected candidate. This principle protects merit, transparency, and the legitimate rights of waiting list candidates.

12/05/2026

The Honorable Supreme Court of Pakistan, in its recent judgment, has held that employees recruited on the recommendations of a duly constituted Selection Committee (DRC) cannot later be terminated merely by alleging that their appointments were illegal. The Court emphasized that when appointments are made through an official and competent recruitment process, employees cannot be penalized for alleged procedural irregularities attributable to the department itself. Such arbitrary actions violate the principles of fairness, legitimate expectation, and protection of employees’ vested rights.

11/05/2026

The Supreme Court of Pakistan in its recent judgment has held that even if promotion posts remain vacant, denying promotion to eligible employees is unconstitutional. The Court observed that where a department delays the promotion process without lawful justification, deserving employees cannot be made to suffer because of administrative inaction. Therefore, in such cases, promotion shall be granted retrospectively from the date the vacancy became available, along with all consequential service benefits according to law.

Address

33/A Queens Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allah Nawaz Khosa Service Laws Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Allah Nawaz Khosa Service Laws Consultant:

Share