15/09/2026
PRU Chairman Aamer Rafique Qureshi Discusses Food Safety, Restaurant Industry & Business Environment at Lahore Chamber
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر جناب فہیم الرحمٰن سہگل نے محترمہ سلمیٰ بٹ اور چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن (PRU) عامر رفیق قریشی کا لاہور چیمبر میں خیرمقدم کیا۔
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی، بہتر کاروباری ماحول اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت، چیمبر اور ریسٹورنٹ نمائندوں کے درمیان مسلسل رابطے سے ہی مسائل کا بہتر حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لاہور چیمبر کاروباری برادری کے جائز مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن محترمہ سلمیٰ بٹ جس سنجیدگی اور محنت کے ساتھ فوڈ سیفٹی کا نظام بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو محفوظ، صاف اور معیاری خوراک فراہم کی جائے۔
اس موقع پر Aamer Rafique Qureshi, Chairman Pakistan Restaurants Unity Association (PRU) نے کہا کہ PRU کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور ایکسپائر اشیاء، ناقص صفائی یا غیر معیاری خوراک کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے۔
لیکن اگر کسی ریسٹورنٹ میں کسی ایک ملازم کی غلطی ہو تو ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کی جائے، جرمانہ کیا جائے اور غلطی فوری درست کروائی جائے۔ پورا ریسٹورنٹ بند کرنا اور سوشل میڈیا پر اس کی بدنامی کرنا مناسب حل نہیں کیونکہ اس سے برسوں میں بننے والی ساکھ، سینکڑوں ملازمین کے روزگار اور کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے۔
اس طرح کے اقدامات سے مقامی، اوورسیز اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں۔
PRU وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے مثبت اقدامات خصوصاً کیری بیگز پر غیر ضروری وصولی روکنے کے فیصلے کو سراہتی ہے۔
پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ، ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ اور اس صنعت سے وابستہ ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارا مقصد ٹکراؤ نہیں بلکہ تعاون، رہنمائی اور بہتر پالیسی کے ذریعے محفوظ خوراک، مضبوط کاروبار، محفوظ روزگار اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
Pakistan Restaurants Unity Association (PRU)
A Voice for Pakistan’s Restaurant Industry