25/06/2025
انکم ٹیکس ریٹرن سال 2025 کی بابت اہم انفار میشن
جیسا کہ آپکو معلوم ہے سال 2025 کا اختتام ، 30 جون کو ہو رہا ہے اور اس کے بعد ہر سال کی طرح جولائی 2025 سے ستمبر 2025 کے درمیان آپ نے اپنی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانی ہو گی۔ اس بابت کچھ ضروری ہدایات ہیں جن پر عمل کر کے آپکے لئے آسانی ہو سکتی ہے۔
آپ اپنے بینک اکاؤنٹس کے بیلنس کو اپنی Wealth Statement کے مطابق کر لیں، یعنی آپ کی گزشتہ سال کے بینک بیلنس، کیش اور اس سال آمدن کی روشنی میں تمام حساب کتاب ہوتا ہے اس لئے سب سے پہلے آپ اپنے اکاؤنٹس کو دیکھ لیں کہ اس میں زیادہ فالتو ر رقم نہ ہو۔ اگر کسی رشتہ دار کی رقم بھی آپکے اکاؤنٹ میں ہوتی ہے اور 30 جون کو آپ اکاؤنٹ سے نہیں نکلواتے تو اس رقم کی ذمہ داری بھی آپ پر ہو گی اور اضافی رقم ایڈ جسٹمنٹ کرنی مشکل کو جائے گی لہٰذا اپنے اکاؤنٹس کو 30 جون سے پہلے دیکھ لیں۔
آپکے اکاؤنٹ میں جولائی 2024 سے جون 2025 کے درمیان کوئی بڑی رقمیں آئی ہیں تو انکی تفصیل اپنے پاس نوٹ کر لیں۔
جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران جو پراپرٹی بیچی یا خریدی ہے اسکاڈیٹا اکٹھا کر لیں۔
جولائی 2024 ہے جون 2025 کے درمیان آپ کی جتنی انکم ہوئی اس بابت مکمل تفصیل تیار کر لیں تاکہ آپکو ٹیکس ریٹرن بنواتے وقت پریشانی نہ ہو۔
اگر آپ کاروبار کر رہے ہیں تو اسکا مکمل حساب کتاب کر لیں جیسا کہ گزشتہ سال کی ریٹرن میں آمدن، خرچے ، سامان، اثاثے، آپ توا۔ کاروبار کر رہے ہیں تو اس نفع نقصان وغیرہ موجود ہے۔
ٹیکس کٹوتیوں کی بابت بھی تفصیل بنالیں، اس بابت سرٹیفکیٹ لے لیں۔ یا تفصیل لے کر اپنے پاس ایک شیڈول بنالیں۔
کوئی پلاٹ اقساط پر لیا ہوا ہے تو کتنی اقساط ادا ہو گی کتنی بقایا ہیں۔
کوئی انشورنس پالیسی لی ہوئی ہے تو اسکی تفصیل۔
کوئی گاڑی لیز پر لی ہوئی ہے تو اسکی اقساط کی تفصیل۔
سال کے دوران سونا خریدا یا فروخت کیا ہے تو اسکی تفصیل۔
بینک سے قرض لیا ہوا تو اس کی تفصیل ۔
سال کے دوران کوئی گفٹ ( پلاٹ، گاڑی ) ملا ہو تو اسکا اسٹام پیپر۔
سال کے دوران کوئی وراثتی حصہ ملا تو اسکی تفصیل۔
بیرون ممالک سے Foreign remittance وصول کیے ہیں تو اسکا PRC بینک سرٹیفکیٹ۔
آج ہی فائلر بنیں اور اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کروایں۔
Contact us for details:
📱 0332-4545660
Mian Sohail Riaz