HY Law Associates

Directions Website

HY Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HY Law Associates, Lawyer & Law Firm, Office No 1, Ground Floor, 02 Mozang Road, Lahore.

HY Law Associates provides expert legal services in Taxation Law, Corporate Law, Company Registration, Business Incorporation, Income Tax, Sales Tax & PRA Compliance, Trademark Registration, Contracts, and Commercial Litigation.

*سیکشن 7E کے تحت ریٹرن ریویژن کے حوالے سے FBR کی اہم ہدایت*فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مورخہ 23 ستمبر 2026 کو مراسلہ نمبر 6(...
24/09/2026

*سیکشن 7E کے تحت ریٹرن ریویژن کے حوالے سے FBR کی اہم ہدایت*

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مورخہ 23 ستمبر 2026 کو مراسلہ نمبر 6(67)/Rev Bud/2026/106836-R کے ذریعے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت جاری کی ہے کہ فیڈرل آئینی عدالت کے مورخہ 07 مئی 2026 کے فیصلے، جس میں سیکشن 7E کے تحت ٹیکس وصولی کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا، کی روشنی میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے ریٹرن ریویژن کی درخواستوں کو مسترد نہ کیا جائے۔

مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ریٹرن ریویژن کے نتیجے میں ریفنڈ واجب الادا ہو تو اس کی ادائیگی کے لیے دائر درخواست کو بھی قانون کے مطابق فوری پراسیس کیا جائے۔

یہ ہدایت صرف سیکشن 7E کے معاملے تک محدود ہے۔

23/09/2026
📢 *سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں اہم تبدیلی - ایس آر او سے متعلق*ایف بی آر نے مورخہ 21 ستمبر 2026 کو SRO 1634(I)/2026 کے ذریعے...
22/09/2026

📢 *سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں اہم تبدیلی - ایس آر او سے متعلق*

ایف بی آر نے مورخہ 21 ستمبر 2026 کو SRO 1634(I)/2026 کے ذریعے SRO 978(I)/2004 کو منسوخ کر دیا ہے۔

*📌 اہم تبدیلی:*
SRO 978(I)/2004 کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 66 کے مطابق ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کے دعوے مقررہ مدت کے بعد داخل ہونے کی صورت میں تاخیر معاف کرنے کی سہولت حاصل تھی۔
اب سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 74 کے تحت جاری کردہ نئے ایس آر او کے ذریعے مذکورہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

*🧾 عملی اثر:*
مقررہ مدت کے بعد تاخیر کی معافی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے، لہٰذا دفعہ 66 کے تحت ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کے دعوے مقررہ قانونی مدت کے اندر ہی داخل کرنا لازم ہوگا۔

دکانداروں کے لئے گورنمنٹ کی آسان ٹیکس سکیم آخر ہے کیا اور اِس میں دکاندار کو کیا فائدہ ملے گا؟آپ کو بہت ا ٓسان  الفاظ...
17/09/2026

دکانداروں کے لئے گورنمنٹ کی آسان ٹیکس سکیم آخر ہے کیا اور اِس میں دکاندار کو کیا فائدہ ملے گا؟
آپ کو بہت ا ٓسان الفاظ میں سمجھاتا ہوں۔
سب سے پہلی بات: یہ سکیم دکانداروں کے اپنے مطالبے پر اُن کے نمائندوں کے ساتھ مشورہ سے تیار کی گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس سسٹم کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں لیکن ٹیکس کا سسٹم سادہ اور آسان ہونا چاہیے۔
اِسی لئے اس سکیم کا رجسٹریشن کا عمل بھی بہت سادہ رکھا گیا ہے۔ دکاندار ایک سادہ فارم بھرے گا جو آسان اُردو زبان میں ہے اور موبائل اینڈرائیڈ یا آئی فون یا ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کرایا جاسکتا ہے۔
اب سب سے اہم بات!
دکاندار اپنی سالانہ سیل یعنی پورے سال کا ٹرن اوور خود ڈیکلیر کرے گا اور اس ڈیکلیرڈ سالانہ سیلز پر صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔
اگر بجلی کے بل ،فون بل، یا کسی اور جگہ پر پہلے سے کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس دیا ہوا ہے تو وہ بھی اسی ٹیکس میں ایڈجسٹ ہو جائے گا۔
اب اس سکیم کے فائدے کیا ہیں؟
سکیم میں رجسٹر ہونے کے بعد دکاندار کو ’’ گرین رجسٹریشن پلیٹ‘‘ دی جائے گی۔یہ پلیٹ دکان کے باہر لگی ہو گی اور ایف بی آر کا سٹاف معمول کی ٹیکس پوچھ گچھ کے لئے دکان میں داخل نہیں ہو سکتا۔
دوسری بڑی سہولت یہ ہے کہ اس سکیم میں شامل دکاندارکا عمومی آڈٹ نہیں ہوگا۔ اگر کسی بہت بڑی قانون شکنی کا کیس سامنے آیا تو آڈٹ تاجر نمائندوں سے مشورے کے بعد ہوگا۔اس کے علاوہ دکاندار کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بننے کی ضرورت نہیں ہوگی یعنی ٹیکس کاٹ کر جمع کروانے کی اضافی ذمہ داری بھی نہیں رہے گی۔
اور پی او ایس مشین لگانے اور اُسکی ا ضافی کمپلائنس کی فکر بھی نہیں ہوگی۔اور یہ سکیم لازمی نہیں ہے جو دکاندار اس میں آنا چاہتا ہے وہ رجسٹر ہو سکتا ہے جو نارمل ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہتا ہے وہ نارمل سسٹم کے ذریعے فائل کر سکتا ہے۔
سب سے خاص بات یہ ہے کہ ملک کے بڑے تاجر نمائندوں نے خود اِس سکیم کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دکانداروں کو اس طرح کا آسان موقع پہلے کبھی نہیں ملا تھا۔
یعنی سیدھی بات ہے
سادہ رجسٹریشن ، سیلز پر ایک فیصد ٹیکس، ٹیکس ایڈجسمنٹ، غیر ضروری آڈٹ سے چُھٹکارااور
ایف بی آر کی عمومی چیکنگ سے تحفظ ۔
تاجروں کے مشورے سے بننے والی یہ سکیم ٹیکس سسٹم کو آسان بنانے اور پاکستان کا ٹیکس بیس بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے۔
تو بھائی دکانداروں کے لئے آسانی، سسٹم کے لئے ڈاکومنٹیشن اور ملک کے لئے بہتر ٹیکس بیس کیوں کہ اب اِس ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کا وقت ہے۔

12/09/2026
07/09/2026

تمام ٹیکس دہندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے مختلف انٹر سٹی چیک پوائنٹس پر مال بردار گاڑیوں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Address

Office No 1, Ground Floor, 02 Mozang Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HY Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share