21/05/2026
آرڈر 37 کے مقدمہ میں 15 کروڑ کے سکیورٹی بانڈ کی شرط ختم
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
مقدمہ کیا تھا؟
✦ مدعی نے آرڈر 37 CPC کے تحت 15 کروڑ روپے کی ریکوری کا دعویٰ پرونوٹ کی بنیاد پر دائر کیا۔
✦ مؤقف اختیار کیا گیا کہ مدعا علیہ نے رقم لے کر Promissory Note تحریر کیا تھا۔
---
مدعا علیہ کا دفاع
✦ مدعا علیہ نے دعویٰ مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
✔ رقم لینے سے انکار کیا۔
✔ پرونوٹ execute کرنے سے انکار کیا۔
✔ دستاویز کو جعلی، فراڈ اور نقالی پر مبنی قرار دیا۔
---
ٹرائل کورٹ نے کیا کیا؟
✦ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ معاملہ evidence کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔
✦ عدالت نے Leave to Defend تو دے دی لیکن شرط لگا دی کہ:
✔ 15 کروڑ روپے کا سکیورٹی/ضمانتی مچلکہ جمع کروایا جائے۔
---
ہائی کورٹ نے قرار دیا
⚖️ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ:
✔ جب دفاع بظاہر معقول اور قابلِ سماعت ہو تو غیر مشروط Leave to Defend دی جانی چاہیے۔
✔ صرف مدعی کے مطالبے پر بھاری شرط عائد نہیں کی جا سکتی۔
✔ عدالت کو آزادانہ قانونی ذہن استعمال کرنا لازم ہے۔
✔ جعلسازی اور دستخط کے انکار جیسے معاملات مکمل ٹرائل اور ثبوت طلب کرتے ہیں۔
---
اہم قانونی اصول
✦ آرڈر 37 کے مقدمات میں:
✔ Leave to Defend دینا عدالت کا صوابدیدی اختیار ہے۔
✔ یہ اختیار مضبوط قانونی وجوہات پر استعمال ہونا چاہیے۔
✔ غیر ضروری سخت شرائط عائد نہیں کی جا سکتیں۔
---
حتمی فیصلہ
✦ ہائی کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے سکیورٹی بانڈ کی شرط ختم کر دی۔
✦ مدعا علیہ کو Unconditional Leave to Defend دے دی گئی۔
✦ ٹرائل کورٹ کو مقدمہ جلد نمٹانے کا حکم دیا گیا۔
---
English Title
Lahore High Court Removes Rs. 15 Crore Security Condition in Order 37 Recovery Suit