Dynamic Legal Solution

Dynamic Legal Solution We provide fair, transparent, trouble-free services in Tax, Trade Mark, Weboc, Firm or Company Reg

Finally Date Extended 15 Days for filing Income Tax Return
30/09/2025

Finally Date Extended 15 Days for filing Income Tax Return

🌙✨ *Eid Mubarak!* ✨🌙  Wishing you and your loved ones a joyous Eid filled with blessings, happiness, and peace. May this...
31/03/2025

🌙✨ *Eid Mubarak!* ✨🌙

Wishing you and your loved ones a joyous Eid filled with blessings, happiness, and peace. May this special day bring you closer to Allah and fill your heart with love and gratitude. 🤲💛

29/12/2024

عزیزو!
انکم ٹیکس کا ترمیمی بل پاس ہوچکا ہے، ایسے مسودے کے اندر صرف وہ مین پوانٹس ہوتے ہیں جن کی اجازت مانگی گئی ہو پھر منظوری ملنے کے بعد ہر سیکشن کے رُولز مرتب ہوتے ہیں کہ کونسے پوائنٹ پر کس طرح سے عملدرآمد ہوگا۔

آئندہ چند روز میں جب یہ چیزیں قانون کا حصہ بن جائیں گے تب میں آپ کو تفصیلی آگاہی بھی دے دوں گا فی الحال وہ چند پوائنٹس بتا رہا ہوں جن کی منظوری دی گئی ہے۔

1۔ نان فائلرز اب موٹرسائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر کے علاوہ کوئی گاڑی نہیں خرید سکیں گے۔

2۔ نان فائلرز کسی کار کمپنی یا ڈیلر سے نئی گاڑی نہیں بک کرا سکیں گے۔

3۔ نان فائلرز اگر اوپن مارکیٹ سے گاڑی لے لیں گے تو اپنے نام پر رجسٹر یا ٹرانسفر نہیں کرا سکیں گے۔

4۔ ٹرانسپورٹ کمپنیز اپنے لئے بس یا ٹرک خریدنا چاہیں تو اس کیلئے اجازت لینی پڑے گی۔

5۔ ٹیکس ریٹرن میں اپنی مالی حیثیت ظاہر کئے بغیر جائیداد لیں گے تو اس کی رجسٹری نہیں ہو سکے گی، مالی حیثیت ظاہر کی ہے لیکن جائیداد خریدنے کیلئے بینک ٹو بینک پیمنٹ نہیں کریں گے تو اس جائیداد کی کل مالیت پر جرمانہ عائد ہو جائے گا، جائیداد ضبط بھی ہو سکتی ہے۔

6۔ اب ٹیکس ڈیپارٹمنٹ آپ کے بینک اکاؤنٹس کو ڈائریکٹ دیکھ سکے گا کہ اس میں کتنی رقم آئی گئی ہے اور آپ نے ریٹرن میں کتنی انکم دکھائی ہے اور کتنی ٹرانزیکشن چھپائی ہے۔

7۔ نان فائلرز اب بیسک بینک اکاؤنٹ یا آسان اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکیں گے، بیسک یا آسان اکاؤنٹ میں آپ سال بھر کے اندر تقریباً پانچ لاکھ سے زیادہ رقم کریڈٹ نہیں کر سکتے۔

8۔ نان فائلرز کے موجودہ سیلریڈ اینڈ بزنس اکاؤنٹس جن میں ٹیکس ایبل سطح کا کریڈٹ آتا ہے یہ فائلر نہیں ہوں گے تو ان کے اکاؤنٹس فریز ہو سکتے ہیں۔

9۔ اب ہر قسم کے بینک اکاؤنٹ سے رقم جمع کرانے اور نکالنے پر ایک لمٹ نافذ ہوگی، اس کی وجہ یہ کہ لاکھوں لوگ انکم ٹیکس میں مائینر سی انکم دکھاتے ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں کئی گنا زیادہ رقم آئی گئی ہوتی ہے لہذا کسی فارمولے سے اس کو لمیٹائز کیا جائے گا تاکہ لوگ صحیح انکم بتائیں اور اس سے سوا گنا یا ڈیڑھ گنا تک کریڈٹ کی لمٹ لے لیں۔

10۔ سیلزٹیکس ایبل دکاندار، ٹریڈرز اینڈ ریٹیلرز، جو سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز فریز یا سِیل کی جا سکتی ہیں۔

اب کونسا کام کیسے ہوگا ان سب باتوں کی تفصیلات قانون کی کتاب اپڈیٹ ہونے کے بعد پتا چلیں گی۔


13/11/2024

New
ایف بی آر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کرا دیا ۔

حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف بی آر نے ادائیگیوں کا ایک نیا سسٹم ePayment 2.0 متعارف کرا دیا ہے جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔ ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے۔ یہ ایک جدید پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ اس سسٹم سے صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے محفوظ، مؤثر اور آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی جس سے بینک جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

ریونیو مینجمنٹ میں ePayment 2.0 ایک اہم پیش رفت ہے جو کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کو IRIS 2.0 سے باہر ایک علیحدہ ePayment سسٹم استعمال کرنا پڑتا تھا جس میں مختلف پورٹلز کے درمیان تبادلہ شامل ہوتا تھا۔ اب ePayment 2.0 کے ذریعے ایف بی آر نے ایک متحد اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے جو IRIS 2.0 میں براہ راست دستیاب ہے۔ ایک منفرد پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) جنریٹ کرکے یہ سسٹم دونوں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے فوری اور آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جاتی ہے اور اسے IRIS 2.0 سسٹم میں مستقبل کے استعمال کے لیے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ سسٹم ایک محفوظ اور درست ملٹی اسٹیپ ورک فلو کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو PSID جنریٹ کرنے، اے ڈی سی چینلز کے ذریعے ادائیگی مکمل کرنے اور فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے اس میں جامع PSID سرچ فیچر بھی شامل ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کا ریکارڈ آسانی سے حاصل اور تصدیق کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس نوعیت کی آٹو میشن اور انٹگریشن کی بدو لت غلطیوں اور تاخیر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کا مرحلہ واضح طور پر آسان ہو جاتا ہے جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ
ایف بی آر کاروبار دوست ماحول مہیا کرنے کے لئے انتھک محنت کررہا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں PRAL ہیڈکوارٹر میں ePayment سسٹم کا افتتاح کیا۔ ان کی موجودگی سے ایف بی آر کے جاری جدیدیت کے منصوبوں میں اس ڈیجیٹل پیش رفت کی اسٹریٹیجک اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس نئے سسٹم سے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک اور انقلابی جدت ہے جو ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔ ePayment 2.0 متعارف کرا کے ایف بی آر نے نہ صرف ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا ہے بلکہ اسے IRIS 2.0 پلیٹ فارم میں ضم کر دیا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں کا ایک آسان اور بہتر طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔ اس مربوط نظام سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے، اور ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے نہایت آسان اور مؤثر ہے۔ ٹیکس دہندگان کو اب ایک ایسا منظم عمل میسر ہے جس سے تمام ضروری ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی سہولت ایک جگہ پر دستیاب ہے جس سے ٹیکس کمپلائنس پہلے سے زیادہ آسان اور سہل ہو گئی ہے۔ ایک جدید اور جامع انٹرفیس کے ذریعے صارف کی سہولت کو اولین ترجیح بنا کر، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی معاونت اور ایک زیادہ مؤثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کر تا ہے۔
*****

10/11/2024

FBR_NEW_UPDATES
پراپرٹی خریدتے وقت کیش میں ادائیگی -زیادہ انکم ٹیکس کےلئے تیاری🤔

جولائی 2024 سے پہلے، پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس (CGT) مختلف سلیبز میں لاگو تھا اور اگر کوئی شخص پراپرٹی کو چھے سال تک ہولڈ کرتا تھا تو CGT کی چھوٹ دی جاتی تھی۔ تاہم، جولائی 2024 کے بعد خریدی گئی پراپرٹی پر آپ کو 15 فیصد CGT دینا ہوگا، چاہے آپ پراپرٹی اگلے ہی دن بیچیں یا دس سال بعد۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 75-A کے مطابق، اگر آپ 5 ملین (پچاس لاکھ) یا اس سے کم قیمت کی پراپرٹی خرید رہے ہیں تو آپ اس کی قیمت کیش میں ادا کر سکتے ہیں۔ پراپرٹی کی قیمت 50 لاکھ سے زیادہ ہے تو خریدار کو بینک کے ذریعے ادائیگی کرنا ہوگی، چاہے چیک ہو یا پے آرڈر۔

اگر آپ نے 70 لاکھ میں پراپرٹی خریدی اور کیش میں ادائیگی کی۔ کچھ وقت بعد اسے 90 لاکھ میں بیچ دیا اور 20 لاکھ کے کیپٹل گین پر 15 فیصد ٹیکس بھی ادا کر دیا۔ چونکہ آپ نے 70 لاکھ کی پراپرٹی کیش میں خریدی تھی اس لیے ایف بی آر آپ کو نوٹس بھیج کر اس پراپرٹی کی فروخت پر 70 لاکھ کا کیپٹل گین تصور کرے گا اور آپ کو اس پوری رقم پر ٹیکس دینا پڑے گا۔

اگر آپ نے پچاس لاکھ کی پراپرٹی کیش میں خریدی، تو مزید 5 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لہٰذا، اپنی ٹیکس ریٹرنز اور مالی امور ہمیشہ احتیاط سے مکمل کریں تاکہ بڑی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

28/10/2024
ریستوراں یا دکانوں کی تصاویر کے ساتھ ایف بی آر ٹیکس آسان ایپ پر جعلی رسیدوں کی اطلاع دیں اور نئی ایف بی آر اسکیم کے مطاب...
28/10/2024

ریستوراں یا دکانوں کی تصاویر کے ساتھ ایف بی آر ٹیکس آسان ایپ پر جعلی رسیدوں کی اطلاع دیں اور نئی ایف بی آر اسکیم کے مطابق انعامات جیتیں۔

Important update from
20/10/2024

Important update from

*ایف بی آر*انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔          Dynamic Legal Solution
15/10/2024

*ایف بی آر*

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔


Dynamic Legal Solution

In Pakistan 🇵🇰, the following individuals are required to file tax returns �tax:1. Employees (Salaried Individuals) 👨‍💼👩...
27/09/2024

In Pakistan 🇵🇰, the following individuals are required to file tax returns �tax:

1. Employees (Salaried Individuals) 👨‍💼👩‍💼:
If their annual income exceeds PKR 600,000 💰.

2. Business Owners 🏪:
If their annual income exceeds PKR 400,000 💰.

3. Property Owners 🏠:
If their annual rental income from property exceeds PKR 200,000 💰.

4. Vehicle Owners 🚗:
Individuals who own a vehicle with an engine capacity of 1000cc or more 🚙.

5. Land Owners 🌳:
If they own immovable property valued at more than PKR 5,000,000 💰.

6. Foreign Income Earners 🌍:
If their foreign income exceeds PKR 10,000 💰.

7. Profitable Transaction Makers 📈:
Individuals who have made profits from transactions involving property, shares, or any type of capital gains 🏘️📊.

8. Registered Companies and Firms 🏢:
All companies and registered firms are required to file tax returns regardless of their income 📊.

9. Previous Year's Non-Filers ❌:
If a person was required to file taxes last year but didn't 📅.

2024 Tax Slabs for Employees 📅:

1. Up to PKR 600,000:
No tax 🆓

2. PKR 600,001 – PKR 1,200,000:
2.5% tax on income exceeding PKR 600,000 💸

3. PKR 1,200,001 – PKR 2,400,000:
12.5% tax plus PKR 15,000 on income exceeding PKR 1,200,000 💸

4. PKR 2,400,001 – PKR 3,600,000:
20% tax plus PKR 165,000 on income exceeding PKR 2,400,000 💸

5. PKR 3,600,001 – PKR 6,000,000:
25% tax plus PKR 405,000 on income exceeding PKR 3,600,000 💸

6. PKR 6,000,001 and above:
32.5% tax plus PKR 1,005,000 on income exceeding PKR 6,000,000 💸

If a person's annual income is less than PKR 600,000, they don't have to pay tax. However, according to tax filing rules, such individuals are still required to file tax returns 📝.

If they don't file tax returns, a recent news report suggests that they may face various financial restrictions 🚫, such as:
- Unable to open new bank accounts 🏦
- Travel restrictions ✈️
- Restrictions on buying/selling vehicles and property 🚗🏠
- Additional tax on bank transactions 💳
- Restrictions on investing in mutual funds 📊

There are many benefits to becoming a filer 👍, such as lower tax rates on many government services for those who file their taxes 📊.

Call us now to book your appointment for the filling of your tax return. + 92 300 7174508
17/09/2024

Call us now to book your appointment for the filling of your tax return. + 92 300 7174508

Address

2nd Floor, Akram Mansion, Nila Gumbad
Lahore
54000

Telephone

+923007174508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dynamic Legal Solution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dynamic Legal Solution:

Share

Category