CBA, Lahore High Court.

CBA, Lahore High Court. انتظامیہ آپ کے تعاون اور دعاؤں سے ہمیشہ ممبران کی فلاح ?

04/07/2026

Please join Whatsapp Group for more information and participation in development program Bar Clerk Association Lahore High Court, Lahore.

📢 بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ لاہور کا اہم اعلانتمام معزز CBA ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی رکنیت کی تجدید (Renew...
04/07/2026

📢 بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ لاہور کا اہم اعلان

تمام معزز CBA ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی رکنیت کی تجدید (Renewal) کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل اپنا کوائف مکمل کروا کر ریکارڈ اپڈیٹ کرائیں۔

تمام ممبران اپنے شناختی کارڈ، موجودہ وکیل صاحب کا نام، دفتر کا مکمل پتہ، پتہ‌رہائش، ای میل تصاویر موبائل نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات مقررہ مدت کے اندر جمع کروائیں تاکہ ریکارڈ درست اور مکمل رکھا جا سکے۔

⚠️ جو ممبران مقررہ تاریخ تک اپنا کوائف جمع نہیں کروائیں گے یا ریکارڈ اپڈیٹ نہیں کروائیں گے، ان کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے اور وہ آئندہ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔

تمام ممبران سے تعاون کی اپیل ہے تاکہ ایسوسی ایشن کا ریکارڈ شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔

شکریہ بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ لاہور

📢 بار کلرکس برادری سے اپیلعزت مآب بار کلرکس ساتھیو!بار کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ لاہور کے صدر رانا عمیر اسلم...
04/07/2026

📢 بار کلرکس برادری سے اپیل

عزت مآب بار کلرکس ساتھیو!

بار کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ لاہور کے صدر رانا عمیر اسلم کی جانب سے تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ادارے کے مالی معاملات میں شفافیت، فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ بروقت جمع کروائیں۔

💰 سالانہ ممبرشپ صرف 250 روپے مقرر ہے، جو ایک معمولی رقم ہے مگر ہماری تنظیم کی مضبوطی اور بہتر خدمات کے لیے انتہائی اہم ہے۔

آئیے، ذمہ دار رکن ہونے کا ثبوت دیں، اپنی ممبرشپ بروقت ادا کریں اور اپنی تنظیم کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اتحاد • اعتماد • خدمت

#راناعمیراسلم #بارکلرکس #لاہورہائیکورٹ #اتحاد #خدمت #شفافیت

📢 اہم عوامی اطلاعبار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ، لاہور کی جانب سے تمام ممبران اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے ...
04/07/2026

📢 اہم عوامی اطلاع

بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ، لاہور کی جانب سے تمام ممبران اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بعض سرکاری و نیم سرکاری ملازمین بار کلرکس ایسوسی ایشن کی ممبرشپ استعمال کرتے ہیں ، حالانکہ وہ بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ، لاہور کے پروفیشنل‌ممبر نہیں ہیں۔

اس عمل کی روک تھام اور بار کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مورخہ 06-07-2026 کے بعد کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ملازم کو بار کلرکس ایسوسی ایشن کی ممبرشپ استعمال کرنے حق نہ‌ہوگا ان‌کو‌ مہمان تصور کیا‌جا‌سکتا ہے۔

تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ جاری کردہ نوٹس پر مکمل عمل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بار کا وقار، نظم و ضبط اور ممبرشپ کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اہم اطلاع برائے تمام بار کلرکس برادریبار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ، لاہور کی جانب سے تمام CBA پنجاب گروپس کے چیئ...
04/07/2026

اہم اطلاع برائے تمام بار کلرکس برادری
بار کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ہائی کورٹ، لاہور کی جانب سے تمام CBA پنجاب گروپس کے چیئرمین صاحبان اور ممبران سے گزارش ہے کہ پنجاب بھر کی بار کلرکس برادری کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کریں۔
تمام چیئرمین صاحبان سے درخواست ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اپنے گروپس کے ممبران کی مکمل فہرست بمعہ رجسٹریشن نمبر جمع کروائیں اور 08 اگست بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں دو نمائندہ ممبران کے ہمراہ شرکت کو یقینی بنائیں۔
آئیں، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر بار کلرکس برادری کے حقوق، اتحاد اور روشن مستقبل کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھیں۔
اتحاد ہماری طاقت، خدمت ہمارا مقصد، اور ترقی ہماری منزل ہے۔

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہالحمدللہ! آج بار کلرکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آپ تمام معزز ممبران، بزرگوں، دوستوں او...
20/06/2026

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! آج بار کلرکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آپ تمام معزز ممبران، بزرگوں، دوستوں اور ساتھیوں نے جس محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے پینل کو کامیاب بنایا، اس پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ سب کے شکر گزار ہیں۔

ہمارے کامیاب ہونے والے رانا عمیر اسلم کے پینل اور همارے معزز چئرمین جناب شوکت علی صاحب، اور سید غلام عباس شاہ صاحب کی جانب سے، اور میری طرف سے، ہم تمام ووٹرز اور ان دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کی، انتخابی مہم میں ہمارا ساتھ دیا اور اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ کامیابی صرف ہماری نہیں بلکہ پوری بار کلرک برادری کی کامیابی ہے۔ آپ کے اعتماد کو ہم ایک امانت سمجھتے ہیں اور ان شاء اللہ پوری دیانتداری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے آپ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ہمارا عزم ہے کہ ہم بلاامتیاز تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے، بار کے مسائل کے حل، اس کی ترقی، فلاح و بہبود اور کلرک برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔ ہمارے نزدیک ہر فرد قابلِ احترام ہے اور اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

ایک مرتبہ پھر آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں آپ کی خدمت کی توفیق دے۔
والسلام
خادمِ بار.
عبدالوحید

لاہور ہائی کورٹ بار کلرک ایسوسی ایشن کے تمام معزز ممبرانِ گرامی کے نام ایک اہم پیغام! ​بڑے بزرگوں کا سایہ، دوستوں کا سات...
21/05/2026

لاہور ہائی کورٹ بار کلرک ایسوسی ایشن کے تمام معزز ممبرانِ گرامی کے نام ایک اہم پیغام!
​بڑے بزرگوں کا سایہ، دوستوں کا ساتھ اور بھائیوں کا بے لوث اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے! 🤝
​ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے ان تمام معزز ممبران بھائیوں، دوستوں اور بزرگوں کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہماری نیت، ہمارے عزم اور رانا عمیر اسلم کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امیدوارِ صدر منتخب کیا۔ آپ کا یہ اعتماد ہمارے لیے ایک مقدس امانت ہے۔
​ہمارا عزم، ہمارا وعدہ:
ان شاء اللہ عزوجل، ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ کلرک برادری کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا حل اور آپ کی امیدوں پر پورا اترنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم حتی الامکان کوشش کریں گے کہ خدمت اور عزت و احترام کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں۔
​دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں آپ کے اس مان اور بھروسے کو برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🤲
​منجانب:
🔹 عبدالوحید
🔹 میاں آصف
🔹 محمد کاشف بٹ
🔹 مظفر حسین

Humble request for vote and supportہمارا نعرہ:"اتحاد، شفافیت، وقار اور فلاح — یہی کلرکس بار کی کامیابی کی بنیاد ہے۔"
21/05/2026

Humble request for vote and support
ہمارا نعرہ:
"اتحاد، شفافیت، وقار اور فلاح — یہی کلرکس بار کی کامیابی کی بنیاد ہے۔"

20/05/2026

تحصیل شالیمار لاہور کی حدود نئی آبادی، کرول روڈ کے مکینوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مسلسل ناانصافیوں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہلِ علاقہ کو بجلی، پانی، گیس، سیوریج، سرکاری سکول اور سرکاری ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شرکاء نے میڈیا نمائندگان کے سامنے اپنے مسائل تفصیل سے بیان کیے اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان دیرینہ مسائل کا حل نکالا جائے۔

مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان محترم میاں شہباز شریف صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل کی کہ علاقے کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا نوٹس لیا جائے اور بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتے رہیں گے۔

منجانب: انتظامیہ الصادق ویلفیئر سوسائٹی









20/05/2026

Humble request for Vote and Support Rana Umair Aslam

Address

69 The Mall
Lahore
54000

Telephone

+923444138847

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CBA, Lahore High Court. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CBA, Lahore High Court.:

Shortcuts

Share