Tax Consultant & Associates

Call Directions Contact the business

Tax Consultant & Associates A-One window solution for all kinds of Tax and Legal related matter has a team of Senior Lawyers and Chartered Accountants.

Company Registration, NTN, GST, PRA,SRB,BRA,KPRA Filing INCOME TAX & SALES TAX RETURNS,TRADEMARKS,Firm/Partnership allied matters.

دیر سے ریٹرن فائل کرنے والوں کے لیے FBR کی اہم تجویز — ATL میں شامل ہونے کے لیے نیا طریقہایف بی آر نے 06 اکتوبر 2026 کو ...
06/10/2026

دیر سے ریٹرن فائل کرنے والوں کے لیے FBR کی اہم تجویز — ATL میں شامل ہونے کے لیے نیا طریقہ
ایف بی آر نے 06 اکتوبر 2026 کو انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا ایک ڈرافٹ جاری کیا ہے۔ یہ ابھی حتمی نوٹیفکیشن نہیں بلکہ مجوزہ ترمیم ہے، اور اس پر اعتراضات یا تجاویز 7 دن کے اندر دی جا سکتی ہیں۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
اصل تبدیلی کیا تجویز کی گئی ہے؟
مجوزہ Rule 81B میں نئے Sub-Rules (2B)، (2C) اور (2D) شامل کیے جا رہے ہیں۔
اگر کوئی انفرادی ٹیکس پیئر تازہ ترین ٹیکس ایئر کی انکم ٹیکس ریٹرن مقررہ یا ایکسٹینڈڈ ڈیٹ کے بعد فائل کرتا ہے، تو وہ سیکشن 182A(3) کے تحت IRIS میں Form ATL-U کی Undertaking دے کر، ATL Surcharge ادا کیے بغیر Active Taxpayers’ List میں شامل ہو سکے گا۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
یعنی سادہ الفاظ میں:
دیر سے ریٹرن فائل ہوئی → ATL-U Undertaking دی → ATL میں شامل ہونے کی سہولت، بغیر surcharge کے۔
لیکن اس سہولت کی ایک اہم شرط ہے
ٹیکس پیئر کو Undertaking دینے کی تاریخ سے 6 ماہ تک کسی بھی Property کو خریدنے، acquire کرنے یا اس میں ownership یا beneficial interest حاصل کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
یہ 6 ماہ کی مدت Form ATL-U کے IRIS میں کامیابی سے submit ہونے کے electronic acknowledgement کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
ایف بی آر اس Undertaking کو کیسے verify کرے گا؟
مجوزہ Rule 81B(2D) کے تحت ایف بی آر مختلف قانونی ذرائع، مثلاً متعلقہ اتھارٹی، ایجنسی، رجسٹری، مالیاتی ادارے یا دستیاب معلومات سے یہ verify کر سکے گا کہ ٹیکس پیئر نے Undertaking کی مدت کے دوران کوئی Property حاصل تو نہیں کی۔
اگر ایسی خلاف ورزی سامنے آتی ہے تو ٹیکس پیئر کو hearing کا موقع دیا جائے گا۔ اگر خلاف ورزی ثابت ہو جائے تو surcharge کے بغیر ATL میں شامل ہونے کا فائدہ خلاف ورزی کی تاریخ سے واپس لے لیا جائے گا اور پھر ٹیکس پیئر کی ATL میں شمولیت Rule 81B(2A) کے تحت ہوگی۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
ATL-U کیا ہوگا؟
اس مقصد کے لیے First Schedule میں Part XV شامل کرنے کی تجویز ہے جس میں Form ATL-U دیا گیا ہے۔
اس فارم میں ٹیکس پیئر کا نام، CNIC/NTN، ٹیکس ایئر، ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ، IRIS acknowledgement/reference number اور Undertaking کی تاریخ شامل ہوگی۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
اہم بات
یہ ابھی ڈرافٹ ترمیم ہے، حتمی قانون/نوٹیفکیشن نہیں۔ ایف بی آر نے اس ڈرافٹ پر 7 دن کے اندر اعتراضات یا تجاویز طلب کی ہیں۔ in rule 8lB, after sub-rule (2A…
مختصر خلاصہ:
دیر سے ریٹرن فائل کرنے والے انفرادی ٹیکس پیئر کے لیے تجویز یہ ہے کہ وہ ATL-U Undertaking دے کر بغیر ATL surcharge کے ATL میں شامل ہو سکے گا، لیکن اس کے بدلے اسے 6 ماہ تک Property حاصل نہ کرنے کی Undertaking دینا ہوگی۔ خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں یہ سہولت ختم ہو جائے گی۔

01/10/2026

زرعی انکم ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ

تمام ایسے زمینداران/زرعی آمدن رکھنے والے افراد جن پر The Punjab Agricultural Income Tax Act, 1997، as amended کے تحت زرعی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا لازم ہے، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی Agricultural Income Tax Return مقررہ طریقہ اور مقررہ مدت یعنی 30ستمبر 2026 تک آن لائن یا مینول طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔

آن لائن ریٹرن فائل کرنے کے لیے لنک درج ذیل ہے:
"Agricultural Income Tax Portal – Punjab" https://ait.punjab.gov.pk/login

Section 4(3) of the Punjab Agricultural Income Tax Act, 1997 کے تحت مقررہ شرائط پوری کرنے والے افراد ریٹرن داخل کرنے کے پابند ہیں۔

جو زمیندار مقررہ مدت میں ریٹرن داخل نہیں کریں گے، ان کے خلاف Punjab Agricultural Income Tax Act, 1997 اور متعلقہ Rules کے تحت قانونی کارروائی، بشمول assessment اور applicable penalty، عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

لہٰذا تمام متعلقہ زمینداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ریٹرن بروقت داخل کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔

قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

The Federal Board of Revenue (FBR) has directed and Allowed Revision of Income Tax Returns on Single Agenda of Section 7...
26/09/2026

The Federal Board of Revenue (FBR) has directed
and Allowed Revision of Income Tax Returns on Single Agenda of Section 7E that revision request of income tax returns shall be allowed relating specifically to Section 7E of the Income Tax Ordinance, 2001.

Attention All Companies!Don't miss your Annual Filings. File on time to avoid penalties. Check the timeline and ensure y...
24/09/2026

Attention All Companies!
Don't miss your Annual Filings. File on time to avoid penalties. Check the timeline and ensure your AGM, Annual Return, and UBO Return are submitted promptly. Stay compliant!

13/09/2026

کچھ باتیں انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے
دیکھیں آپ کو کچھ بنیادی باتوں کا پتہ ہونا چاہیئے۔ آپ کے پاس پانچ ہیڈز آف انکم ہیں ۔ ایف ٹی آر کی برادری الگ ہے ایف ٹی آر مطلب فایئنل ٹیکس ریجیم۔۔
پانچوں ہیڈز میں پہلا ہیڈ سیلری انکم۔ سیلری مطلب تنخواہ اگر آپ سیٹھ کی نوکری کرتے ہیں تو آپ کا سورس آف انکم سیلری ہے ۔ چھ لاکھ سیلری یا تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں اس سے زائد پر ٹیکس ہوتا ہے ۔۔
۔
اس انکم کے اگینسٹ آپ کو کوئی ڈیڈکشن یعنی خرچہ نہیں ملتا ۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میری سیلری سات لاکھ ہے اور مہینے بھر کا میرا ایک لاکھ ٹریولنگ کا خرچہ ہے اور میں یہ مائنس کرونگا اور میری آمدنی چھ لاکھ ہو جائے تو ایسا نہیں ہوگا ۔ آپ کی انکم سات لاکھ ہی رہے گی اسی پر آپ کو ٹیکس دینا ہوگا۔ لے دیکر اس میں نارملی میڈیکل الاؤنس ایگزیمپٹ انکم کے طور پر ملتا ۔ جو میکسیمم بیسک سیلری کا دس فیصد ہوسکتا ہے
۔
سیلری میں عموما ہوتا ہے یہ کہ آپ کا سیٹھ جب جب آپ کو ماہانہ سیلری آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا ہے ٹیکس جو آپ کا بنتا ہے وہ کاٹ کر بقیہ اماؤنٹ آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیتا ہے ۔ یوں سمجھیں اس سیلری انکم کے اگینسٹ آپ کی ٹیکس کی ڈیڈکشن کی صورت آپ کی لائی ابیلٹی ادا ہوچکی ہوتی ہے ۔ یہ والا جو ٹیکس آپ کا سیٹھ پہلے کاٹ رہا ہوتا ہے اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری بلکہ ایڈجسٹ ایبل ہوتا ہے۔۔ ایڈجسٹ ایبل کی شکل و صورت فایئنل اور سیپریٹ بلاک سے الگ ہوتا ہے
کیسے؟
ایسے کہ اگر آپ کا ایڈجسٹ ایبل ٹیکس آپکی لائی ابیلٹی سے زیادہ کٹ چکا تو آپ کو ریفنڈ ملتا ہے یعنی یہ ریفنڈ ایبل ہوتا ہے ۔۔
اس سال ریٹرن آپ سے ایمپلائر ڈیٹیل یعنی سیٹھ کا این ٹی این مانگتا ہے اگر آپ وہ نہیں دیں گے تو آپ کی ریٹرن سبمٹ نہیں ہوسکتی۔ اس لئے سیلری انکم والی ریٹرن کے لئے سیٹھ کا این ٹی این سنبھال کر رکھیں۔۔ باقی ریٹرنز کے مقابلے یہ سیدھا سادہ سا ریٹرن ہے یعنی اس میں انکم والی فگر ڈالو اور ٹیکس جو کٹ چکا وہ ڈالو آپ کا ریٹرن تقریبا تیار ہے باقی اپنی ویلتھ مکمل کرکے سبمٹ کردو
اس میں ایک اور سیناریو بھی ساتھ ساتھ ڈسکس کرتے ہیں فرض کرتے ہیں آپ دو جگہ سال کے دوران کام کرچکے ہو ۔ ایک سیٹھ نے سال کے آپ کو چار لاکھ دیئے اور دوسرے نے سال بھر کے آپ کو تین لاکھ دیئے۔ اب دونوں نے آپ کی ٹیکس کی ڈیڈکشن نہیں کی تو کیا اب آپ کی سات لاکھ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں؟
نہیں آپ کی لائی ایبلٹی ہے اگر سیٹھ نے ڈیڈکشن نہیں کی اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی ٹیکس لائی ایبلٹی ڈسچارج ہوگئی ہے اگر وہ آپ کو بیس لاکھ سیلری دے اور ٹیکس ڈیڈکٹ نہ کرے تو وہ بطور ودہولڈنگ ایجنٹ ذمہدار ہے اس کو الگ سے ایک سو اکسٹھ سیکشن کا نوٹس آئے گا وہ اپنا حساب کتاب فرشتوں کو الگ سے دے گا آپ کو اپنی انکم پر ٹیکس خود ادا کرنا ہے اگر وہ ٹیکس ایبل ہے۔
بات کچھ لمبی ہوگئی ، اسی پوسٹ پر میں نمٹانا تو پانچوں ہیڈز چاہتا تھا لیکن یہ بات جب چل نکلی تو بہت دور تلک پہنچی ہے۔ اس لئے فی الحال یہی کافی ہے باقی ہیڈز کے لئے الگ الگ پوسٹس لکھتا ہوں۔ جڑیئے رہیئے گا میری وال سے۔ اس انکم سے متعلق آپ اگر پڑھنا چاہتے ہیں جاننا چاہتے ہیں تو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 12 سے لیکر سیکشن چودہ پڑھیں
نوٹ: اپنی ریٹرن فایل کروانا چاہتے ہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں

ایک صاحب نے حال ہی میں رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن ایک شخص سے صرف 1,000 روپے میں فائل کرواتے رہے۔اب ا...
10/09/2026

ایک صاحب نے حال ہی میں رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن ایک شخص سے صرف 1,000 روپے میں فائل کرواتے رہے۔
اب انہیں 4,33,000 روپے کے ٹیکس سے متعلق نوٹس کا سامنا ہے۔
یہ واقعہ ایک اہم سبق ہے:
ہزاروں روپے کی وقتی بچت بعض اوقات لاکھوں روپے کے مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن صرف ایک فارم بھرنے کا نام نہیں۔ درست ٹیکس پروفائلنگ، آمدن اور اثاثوں کی قانونی پوزیشن، ویلتھ اسٹیٹمنٹ، بینکنگ معاملات اور متعلقہ ٹیکس قوانین کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔
سستی فیس دیکھ کر فیصلہ کرنے کے بجائے پیشہ ورانہ مہارت، قانونی سمجھ بوجھ اور ذمہ دارانہ مشاورت کو ترجیح دیں۔
نوٹس موصول ہونا ہر صورت میں حتمی ٹیکس ذمہ داری ثابت نہیں کرتا، لیکن بروقت اور درست قانونی جواب دینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اصل نوٹس سے متعلق حساس اور ذاتی معلومات کو حذف/چھپا کر آگاہی کے مقصد کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Income Tax Lawyer & Consultant
Tax Litigation | Tax Appeals | Income Tax Law | Practical Tax Advisory

07/09/2026

ضروری اطلاع
۔
ڈیجیٹل انوائسنگ اور تھرڈ شیڈیول پروڈکٹس کے ٹیکس سٹیمپس وغیرہ کے حوالے سے ایف بی آر گاڑیاں روک رہی۔ کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے کمپلائنس ممکن بنائیں
۔
پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔ ساڈے تے نہ رہنا ۔۔ سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے
۔
وما علینا الاالبلاغ
۔

NADRA has confirmed that online biometric verification through the PakID mobile app has been developed and is expected t...
30/08/2026

NADRA has confirmed that online biometric verification through the PakID mobile app has been developed and is expected to become operational in the first week of September 2026. This will allow individual taxpayers, sole proprietors, and overseas Pakistanis to complete biometric verification remotely without visiting a physical centre. NADRA is also working with FBR to recognize PakID biometric verification as an alternative to the existing e-Sahulat facility.

Section 10. Total Income - ITO, 2001Five Heads of Income in Pakistan — Salary, Property, Business, Capital Gains, and Ot...
30/08/2026

Section 10. Total Income - ITO, 2001
Five Heads of Income in Pakistan — Salary, Property, Business, Capital Gains, and Other Sources. Understanding the correct head is essential for accurate income tax return filing.

23/08/2026

محترم ٹیکس دہندگان،

اس سال پنجاب میں زرعی اراضی رکھنے والے تمام افراد کے لیے زرعی آمدن کا گوشوارہ آن لائن فائل کرنا لازم ہوگا۔ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔ زرعی اخراجات بھی آمدن کے تعین میں شامل کیے جائیں گے۔

پنجاب میں موجود زرعی زمین سے آمدن حاصل کرنے والے، خواہ مالک اراضی ہوں یا کاشتکار/مزارع، درجل ذیل ویب سائٹ پر اپنا آن لائن اکاؤنٹ بنا کر پنجاب میں موجود زرعی زمین کی تفصیلات، زرعی اخراجات اور آمدن ڈیکلیئر کریں، آن لائن PSID بنا کر ٹیکس ادا کریں اور آن لائن گوشوارہ جمع کروائیں۔

https://ait.punjab.gov.pk

اہم: جمع شدہ گوشوارہ اور متعلقہ ریکارڈ کم از کم 6 سال تک محفوظ رکھیں کیونکہ ضرورت پڑنے پر FBR یہ ریکارڈ آپ سے طلب کر سکتا ہے۔

شکریہ

Address

BARKAT MARKET NEW GARDEN TOWN LAHORE
Lahore
54000

Telephone

+923064632963

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Consultant & Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tax Consultant & Associates:

Shortcuts

Share