22/12/2025
بہت بڑی خبر: 📣 پنجاب حکومت گزشتہ ایک ماہ میں اب تک 3600 سے زائد لوگوں کی جائیدادوں سے ناجائز قبضہ واپس کروا چکی ہے لیکن اب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران اس قانون پر عملدرآمد روک دیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عابدہ پروین سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر کی۔
عدالت نے تمام درخواستوں پر عائد اعتراضات دور کرتے ہوئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کر دی۔ ساتھ ہی عدالت نے پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے تحت دیے گئے تمام قبضے فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دے دیا۔