Secratery Naila Mushtaq Dhoon Adv SDBA Piplan 2025-26

Secratery Naila Mushtaq Dhoon Adv SDBA Piplan 2025-26 Ex- VP Mianwali Mumtaz Dhoon
Ex- President SDBA Piplan Jawad Mazhar Dhoon Adv 2019-20
Ex- J S Piplan

18/07/2026

صبح بخیر

10/07/2026

میانوالی کے عوام کو سیاسی بیانات نہیں، حقائق جاننے چاہییں۔

حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دوران میانوالی میں صحت کے شعبے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال زچہ و بچہ کے لیے ایک خصوصی منصوبہ تھا، جس میں تقریباً 200 بیڈز کی گنجائش رکھی گئی تھی اور اسے ڈویژنل سطح کی سہولت کے طور پر تیار کیا جا رہا تھا تاکہ میانوالی سمیت گرد و نواح کے اضلاع کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

اسی دوران پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی 200 بیڈز پر مشتمل جدید بلاک تعمیر کیا جا رہا تھا، جو تکمیل کے آخری مراحل میں تھا۔ اس کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کی منصوبہ بندی بھی عملی شکل اختیار کر رہی تھی۔ اگر یہ منصوبے مکمل ہو جاتے تو آج میانوالی کے عوام کو ایک ہی جگہ بہتر اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوتیں۔

بدقسمتی سے حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ منصوبے ادھورے رہ گئے اور آج پرانے ڈی ایچ کیو کا جدید بلاک استعمال ہونے کے بجائے زنگ آلود ہو رہا ہے۔ اگر اس بلاک کو بروقت فعال کر دیا جاتا تو آج ہسپتالوں پر مریضوں کا غیر معمولی دباؤ نہ ہوتا۔

آج بعض لوگ کہتے ہیں کہ اے سی خراب ہیں، سیوریج کا نظام خراب ہے یا عمارت میں مسائل ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جس عمارت کی گنجائش تقریباً 200 مریضوں کی ہو، وہاں اگر 700 یا 800 مریضوں کا بوجھ ڈال دیا جائے تو کیا مسائل پیدا نہیں ہوں گے؟ یہ صرف اے سی یا سیوریج کا مسئلہ نہیں بلکہ ناقص منصوبہ بندی اور غلط انتظامی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

صحت اور تعلیم کے شعبے سیاسی نعروں یا ٹھیکیداری نظام سے نہیں بلکہ میرٹ، پیشہ ورانہ مہارت اور طویل المدتی منصوبہ بندی سے چلتے ہیں۔ افسوس کہ آج عوام کو مسائل کا حل دینے کے بجائے سیاسی چورن فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ادھورے منصوبوں کو مکمل کیا جائے، پرانے ڈی ایچ کیو کے جدید بلاک کو فعال بنایا جائے اور میانوالی کو وہ طبی سہولیات دی جائیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔

میانوالی کی عوام کو بیانات نہیں، علاج چاہیے۔ سیاست نہیں، عملی کارکردگی چاہیے۔
#میانوالی


















04/07/2026
27/06/2026



23/06/2026

Tax Year
2026

21/06/2026

Happy Father's Day

Address

Siddiqi Plaza 3rd Floor 9 Turner Road
Lahore

Telephone

+923076726700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Secratery Naila Mushtaq Dhoon Adv SDBA Piplan 2025-26 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Secratery Naila Mushtaq Dhoon Adv SDBA Piplan 2025-26:

Shortcuts

Share