Balaj Law Associates

Balaj Law Associates As being a lawyer we are dealing in everything you can trust us and update me if you need any kind of help regarding cases or police department.......

Read carefully specifically for our clients......
17/06/2022

Read carefully specifically for our clients......

26/04/2022

ہبہ کے لوازمات== پیشکش ، قبولیت، منتقلی، قبضہ۔
(2021 YLR 1090).
ہبہ نامہ کے گواہان، شناخت کنندہ، ریوینو آفیسر اور متعلقہ پٹواری کو بطور گواہ پیش نہ کرنے کی صورت ميں، ہبہ ثابت نہ ہو گا۔
(2018 MLD 739).
خاوند کی طرف سے، بیوی کے حق ميں کیے گئے، ہبہ کو رجسٹرڈ کروانا لازم نہ ہے ۔
(PLD 2015 Pesh 111).
زرعی زمین کا ہبہ، صرف وارثان کے حق ميں ہی، جائز تصور ہو گا۔
(2012 CLC 1333).
دیگر وارثان کو، یکسر نظر انداز کر کے، تمام جائیداد کسی ایک وارث کے حق میں ہبہ نہ کی جا سکتی ہے۔
(1996 CLC 857).
(1995 SCMR 75).
Regards,
Mewish M Khan.

فیملی مقدمہ دائر  کرنے سے پہلے ضروری ہدایات: اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ...
26/04/2022

فیملی مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات:

اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ گیا ہے تو اسکے لیے چند ہدایات جو اپ کے لیے نہایت معاون اور کار گر ثابت ہوں گی۔

-1 اگر آپ خاتون ہیں اور آپ اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں تو وہ درج ذیل صورت کا ہو سکتا ہے۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ (ذاتی) ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ نابالغ (اگر ہو تو) ۔
» دعویٰ تنسیخ نکاح ۔
» دعویٰ دلاپانے اخراجات ز چگی ۔
» دعویٰ دلاپانے سامان جہیز ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ عدت ۔
» دعویٰ دلاپانے حق مہر ۔

ان تمام دعویٰ جات کے لیے کچہری جانے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے۔ اور کون کون سی دستاویزات ساتھ لے کر جانا ضروری ہے تمام امور کی بابت آپ کو اس مضمون میں تمام تفصیل ملے گی۔

✓ ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ:

سب سے پہلے اگر آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ دلاپانے خرچہ نان نفقہ دائر کرنا ہے اس کے لئے آپ کو کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔
آپ کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو آپ پاسپورٹ سائز تصویر بھی عرضی دعویٰ پر لگا سکتے ہیں۔
آپ کا خاوند سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہے تو اس کی ملازمت اور اس کی تنخواہ کا ثبوت بھی آپ ساتھ لے جا سکتی ہیں۔

✓ نابالغان کا خرچہ:

اگر آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی دائر کرنا ہے تو اس صورت میں اپنے بچوں کی نقل پیدائش/فارم ب، اور اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان بچوں کا سکول جانے کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر جائیں ۔

اس سرٹیفکیٹ پر سکول والوں کی طرف سے ماہانہ فیس وصولی کی بابت تفصیل فراہم کی گئی ہو،

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے ٹیوشن جاتے ہو تو اس کی تفصیل بھی آپ ضرور اپنے وکیل صاحب کو بتائیں۔

اگر آپ کا بچہ خدانخواستہ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہو تو اس پر آنے والے اخراجات کی بابت بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ آپ کے وکیل صاحب ان تمام امور کو کو مقدمے کا حصہ بنا سکیں۔

✓ دعویٰ دلاپانے سامان جہیز:

اگر آپ سامان جہیز کے دلاپانے کی بابت دعویٰ دائر کر رہے ہیں ہیں تو کوشش کریں کہ اصل فہرست جو بوقت شادی تیار کی گئی ہو سامان کی وہ فہرست وکیل صاحب کو فراہم کریں اور اگر ایسی کوئی فہرست بوقت شادی تیار نہ کی گئی ہو تو آپ تمام سامان جہیز کی فہرست خود تیار کرکے اپنے وکیل صاحب کے حوالے کریں ، جس میں ان تمام اشیاء کی کی قیمت بھی لگائی گئی ہو ہو جو کہ سامان جہیز کا حصہ ہیں ۔

اگر سامان جہیز کی بابت رسیدات آپ کے پاس موجود ہیں ہیں تو وہ بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور فراہم کریں اور اگر رسیدات موجود نہ ہو تو اس سے مقدمہ پر کوئی حرج نہ ہوگا۔

کم از کم ایسے دو افراد کا نام اپنے وکیل صاحب کو بتائیں جن کی موجودگی میں سامان جہیز جیز بوقت رخصتی آپ کو دیا گیا تاکہ ان دو افراد کو کو بطور گواہان عدالت میں طلب کیا جا سکے۔

سامان جہیز کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر لکھنے سے گریز کریں کریں جو اصل حقائق پر مبنی قیمت ہو و ہی قیمت لگائیں۔

✓ دعوی دلاپانے خرچہ زچگی:

اسی طرح اگر آپ آپ اخراجات زچگی کی بابت دعویٰ دائر کر رہی ہیں ہیں تو آپ کے پاس ہسپتال میں علاج معالجہ کی بابت تمام رسیدات اور ریکارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو تو آپ بذریعہ عدالت متعلقہ ہسپتال سے ریکارڈ منگوا سکتی ہیں اور اس ریکارڈ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

✓ دعویٰ دلاپانے حق مہر:

اگر آپ کا دعوی دلاپانے حق مہر کی نسبت ہے تو جس دستاویز پر پر حق مہر تحریر شدہ ہے وہ دستاویز آپ اپنے ہمراہ لے کر جائیں۔

✓ دعوی تنسیخ نکاح و خرچہ عدت:

جب تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عدت کا خرچہ بھی مانگنا ہوتا ہے جو کہ تنسیخ نکاح ڈگری ہونے کی صورت میں عدالت ایک خاص تناسب کے ساتھ خرچہ عدت بھی ڈگری فرماتی ہے۔

✓✓ سب سے اہم اور ضروری بات:

آخر میں میں آپ سے گزارش کروں گا جب بھی کوئی بھی مقدمہ دائر کرنے کے لیے کچہری جائیں تو آپ کوشش کریں کہ آپ خود سیدھا اپنے وکیل کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کریں اور اور کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے اور وکیل کے درمیان حائل نہ ہونے دیں۔ کیونکہ اگر آپ نے کسی بھی تیسرے فرد پر انحصار کیا تو اس صورت میں آپ کا مقدمہ خراب بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے ساتھ دھوکہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
اس پوسٹ میں چند ضروری ہدایات میں نے آپ کے گوش گزار کی ہیں فیملی مقدمہ کے پروسیجر اور اس کے ٹرائل کی نسبت آئندہ پوسٹ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے لئے آپ ہمارے پیج کو لائیک کریں اور ان تمام فراہم کردہ ہدایات کو ضرور شیئر کریں تاکہ کسی بھی بہن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی دھوکہ فراڈ بھی نہ ہو ہو اور کچہری جاتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگر آپ کو مزید کوئی بھی معلومات درکار ہوں تو درج ذیل نمبر پر وٹس ایپ کریں، شکریہ
Regards ❤️
Mewish M Khan

فوڈ اتھارٹی کا دوکان سیل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہںے۔ سپریم کورٹ آف پاکستانPLD 2021 SC 684,International Principle...
26/04/2022

فوڈ اتھارٹی کا دوکان سیل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہںے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان
PLD 2021 SC 684,
International Principles of Food Laws-
Power to Seal Premises Under Section 13(1)(C) of The Punjab Food Authority Act, 2011

declared to be Unconstitutional and illegal...!!

23/04/2022

پاکستان کے موجودہ قوانین PCrC برطانوی Colonial Era کے ہیں۔

1. مجموعہ ضابطہ فوجداری 123 سال پرانا ہے۔
(The Code of Criminal Procedure, 1898)
2. سیلز آف گڈز ایکٹ 91 سال پرانا ہے۔
(The Indian Sale of Goods Act, 1930)
3. سپیسیفک ریلیف ایکٹ کو بنے 144 سال ہو گئے ہیں۔
(Specific Relief Act, 1877)
4. سٹیمپ ایکٹ 122 سال کا ہو چکا ہے۔
(The Stamp Act, 1899)
5. ٹرانسفر آف پراپرٹی کا جو قانون ہم نے رائج کر رکھا ہے وہ 139 سال پرانا ہے۔
(Transfer of Property Act, 1882)
6. ایکسپلوزوز ایکٹ کی عمر 137 سال ہے۔
(The Explosives Act, 1884)
7. پاسپورٹ ایکٹ 101 سال پرانا ہے۔
(Passport Act, 1920)
8. پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس کا قانون 154 سال پرانا ہے۔
(Press and Registration of Books Act, 1867)
9. ایکٹریسٹی ایکٹ کی عمر 111 سال ہے۔
(Electricity Act, 1910)
10. فیٹل ایکسیڈنٹس ایکٹ کو بنے 166 سال ہو گئے ہیں۔
(Fatal Accident Act, 1855)
11. جنرل کلاز ایکٹ 124 سال کا ہو چکا ہے۔
(General Clauses Act, 1897)
12. گارڈین اینڈ وارڈز ایکٹ 131 سال پرانا ہے۔
(Guardian and Wards Act, 1890)
13. لینڈ ایکوی زیشن ایکٹ کی عمر 127 سال ہے.
(Land acquisition Act, 1894)
14. نگوشییبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی عمر 140 سال ہے۔
(Negotiable Instruments Act, 1881)
15. اوتھ ایکٹ 147 سال کا ہو چکا ہے۔
(The Oaths Act, 1873)
16. پارٹیشن ایکٹ کو 128 سال ہو چکے۔
(The Partition Act, 1893)
17. پارٹنرشپ ایکٹ 89 سال پرانا ہے۔
(Partnership Act, 1932)
18. پنجاب لاز ایکٹ کی عمر 148سال ہے۔
(The Punjab Laws Act, 1872)
19. پنجاب ٹیننسی ایکٹ 133سال پرانا ہے۔
(Punjab Tenancy Act, 1887)
20. رجسٹریشن ایکٹ 113سال پرانا ہے۔
(The Registration Act, 1908)
21. پولیس ایکٹ کو بنے 160 سال ہو چکے ہیں.
(The Police Act, 1861)

یہ وہ امپورٹڈ قوانین ہیں جو انگریزوں نے برصغیر پر لاگو کیے تا کہ وہ اس زمین پر اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں, اسے لوٹ سکیں وہ آج بھی یہاں رائج ہے. ان قوانین میں بس ترامیم کی جاتی رہی ہیں۔
جب تک نظام امپورٹڈ ہے حکمران چاہے کوئی بھی ہو امپورٹڈ ہو گا۔
ہماری اپنی حکومت صرف وہی ہو گی جو رسول اقدس صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دیے نظام یعنی خلافت ہو گی۔

23/04/2022

بیان زیر دفعہ 164 ض ف کوئی بھی مجسٹریٹ قلمبند کر سکتا ھے۔

قانونی طور پر یہ ضروری نہ ھے کہ بیان زیر دفعہ 164 ض ف صرف علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو ہی قلمبند ھو
متعلقہ تھانے کے علاقہ مجسٹریٹ کے دوسرے ضلع کے مجسٹریٹ کے روبرو بھی بیان زیر دفعہ 164 ض ف قلمبند کرایا جاسکتا ھے
PLJ 2022 Lahore 302
PLJ 2022 Lahore 181
PLJ 2021 Lahore 645
Regards,
Mewish M Khan

- ملازمت کرنے والی عورت کا انتخاب کرتے وقت، آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ گھر نہیں سنبھال سکتی۔ - اگر آپ نے ایک گھریلو خ...
21/04/2022

- ملازمت کرنے والی عورت کا انتخاب کرتے وقت، آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ گھر نہیں سنبھال سکتی۔

- اگر آپ نے ایک گھریلو خاتون کا انتخاب کیا ہے جو آپ کی دیکھ بھال کر سکتی ہے اور آپ کے گھر کا مکمل انتظام کر سکتی ہے، تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ پیسے نہیں کما رہی ہے۔

- اگر آپ ایک فرمانبردار عورت کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا چاہیے کہ وہ آپ پر منحصر ہے اور آپ کو اس کی زندگی کو یقینی بنانا چاہیے۔

- اگر آپ ایک مضبوط عورت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ سخت ہے اور اس کی اپنی رائے ہے۔

- اگر آپ ایک خوبصورت عورت کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو بڑے اخراجات کو قبول کرنا پڑے گا.

- اگر آپ ایک کامیاب عورت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے پاس کردار ہے اور اس کے اپنے مقاصد اور عزائم ہیں۔

کامل جیسی کوئی چیزیں نہیں ہیں۔ ہر ایک کی اپنی پہیلی ہے، جو ہمیں منفرد بناتی ہے۔
رک جاؤ اور سوچو.! 🙂🥰🥰🥰

03214729357 (WATSAPP )میری وکالت غریب اور مستحق لوگوں کیلئے بالکل مفت ہے.جو مُلزمان ملتان کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور...
17/04/2022

03214729357 (WATSAPP )
میری وکالت غریب اور مستحق لوگوں کیلئے بالکل مفت ہے.
جو مُلزمان ملتان کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت نہیں کروا سکتے اُن کے وُرثاء میرے سے رابطہ کر کے اُن کی ضمانت کروا سکتے ہیں..!!

17/04/2022

ڈیتھ/وفات سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار

ڈیتھ/وفات سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرٹیفکیٹ ہوتا ہے جس میں فوت ہونے والے شخص کا نام، پتہ، وفات کی تاریخ اور وجہ وفات درج ہوتی ہے۔ فوت شدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا زندہ انسانوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ وارثت کی تقسیم تب ہی ممکن ہوتی ہے جب اس شخص کے قانونی وارثان ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے. اسی طرح اس شخص کا قانونی کاغذات میں مردہ ثابت ہونا بھی بہت ضروری ہے تانکہ کہیں بعد میں کوئی اور شخص اس فوت شدہ شخص کے نام پر فراڈ نہ کرسکے.

ڈیتھ/وفات سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار؟

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا فارم انٹرنیٹ سے یا متعلقہ یونین کونسل سے مل جاتا ہے. فوت شدہ شخص کا خونی رشتہ دار یہ فارم حاصل کرے گا۔ اس کو پر کرنا ہوگا۔ اسی فارم پر اس مولوی صاحب یا اس شخص کا بیان ریکارڈ ہوگا جس نے نماز جنازہ پڑھایا تھا، سائن انگوٹھے لگیں گے اور اگر سرکاری قبرستان ہے تو گورگن کا نام پتہ اور دو گواہوں کا نام سائن انگوٹھا اور جو شخص جاری کروانا چاہتا ہے اس کا فوت ہونے والے شخص سے رشتہ۔ یہ فارم پر کرنے کے بعد متعلقہ یونین کونسل میں جا کر جمع کروا دیں، چند دنوں میں آپکو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 200 روپے ہے.

اگر وفات کو 2 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تو؟

اگر وفات کو 2 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تو اس صورت میں آپکو عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ عدالتی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسل جاری کرے گی۔ یاد رہے ڈیتھ سرٹیفکیٹ زندہ انسانوں کے لیے بہت ضروری ہے خاص طور پر متوفی کے قانونی وارثان کے لیے۔ انکی وراثت کا انتقال اگر مرنے والے کی بینک میں رقم موجود ہے، اگر مرنے والے کی گاڑی ہے، گھر ہے، انشورنس کی رقم ہے۔ یہ سب کچھ تب ہی قانونی وارثان کو ملے گا جب وہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے متعلقہ اداروں کو اور ان سب معاملات سے ہٹ کر بھی مرنے والے شخص کے نام پر ہونے والے فراڈ کو روکنے کے لیے بھی سرٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ کئی کیسز میں دیکھا ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا تھا اور اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنا تھا۔ اس کے مرنے کے بعد زمین منتقل ہوتی ہے اس مرنے والے شخص کی طرف سے جعلی انگوٹھے بیان لکھ کر. اب عدالت میں اس شخص کو مرا ہوا ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ جب تک اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنا تھا. اس لئے چاہے برتھ سرٹیفکیٹ ہو یا ڈیتھ ہمیشہ ہر کام وقت پر کریں۔
عبداللہ ملک.

How to get the litigation property
17/04/2022

How to get the litigation property

Duty of investigation officer.........
17/04/2022

Duty of investigation officer.........

Cause of Action arises either latter ........
17/04/2022

Cause of Action arises either latter ........

Address

Lahore

Telephone

+923332000087

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balaj Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share