Advocate Habib gull

Advocate Habib gull میرا پیارا پاکستان

03/03/2026

Iftari party at falettis hotel. with mian Abdulazeem advocate and DSP MR. Imtiaz and other team members 💜❤️



Mian Abdul Azeem Express Hotel

تین دن میں 36 پولیس اہلکار قتل۔خیبر پختونخوا
26/02/2026

تین دن میں 36 پولیس اہلکار قتل۔
خیبر پختونخوا

لوکیشن ٹریسنگ (Location Tracing) کا وہ سچ جو ہر شہری کو جاننا ضروری ہے۔لوکیشن کا اندازہ اور چیز ہے، اور مقام کی نشاندہی ...
26/02/2026

لوکیشن ٹریسنگ (Location Tracing) کا وہ سچ جو ہر شہری کو جاننا ضروری ہے۔

لوکیشن کا اندازہ اور چیز ہے، اور مقام کی نشاندہی اور! Call Data Record صرف ایک جغرافیائی دائرہ (Radius) دکھاتا ہے، عین مقام نہیں۔ یاد رکھیں، ٹاور کا سگنل پکڑنا جائے وقوعہ پر موجودگی کی دلیل نہیں بن سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ CDR کسی کی صحیح لوکیشن بتا سکتا ہے؟ دوبارہ سوچیے! کال ڈیٹا ریکارڈ صرف یہ بتاتا ہے کہ آپ کس ٹاور کی حدود میں تھے، اس ٹاور کے سائے میں موجود ہزاروں جگہوں میں سے آپ کہاں تھے، یہ بتانا ناممکن ہے۔ اسی لیے، قانونی طور پر اسے کسی کی موجودگی کا حتمی ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔

کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) سے صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی مخصوص وقت میں سم کے ذریعے کال کی گئی یا وصول ہوئی اور وہ سم متعلقہ موبائل ٹاور کے جغرافیائی دائرہ کار میں تھی، مگر یہ ریکارڈ اس مقام کی درست نشاندہی نہیں کرتا جہاں صارف حقیقتاً موجود تھا، کیونکہ ٹاور کی حدود عموماً وسیع ہوتی ہیں؛ لہٰذا CDR کسی شخص کی عین مقام پر موجودگی ثابت کرنے کے لیے قابلِ اعتماد اور حتمی ثبوت نہیں۔


بسنت کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعتعدالت نے بسنت پرزخمیوں کی مکمل تفصیلات ہیش کرنے کا حکم دےدیاعدالت نے بسنت پراٹھنے وال...
25/02/2026

بسنت کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت

عدالت نے بسنت پرزخمیوں کی مکمل تفصیلات ہیش کرنے کا حکم دےدیا

عدالت نے بسنت پراٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کرلیں

عدالتی حکم پر بسنت سےہونے والی اموات کی عبوری رپورٹ عدالت پیش

کائٹ فلائنگ فیسٹیول 2026 کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے

پتنگ بازی کے دوران چھتوں سے گر کر 12 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ہوم سیکرٹری کی رپورٹ میں انکشاف

کرنٹ لگنے سے 3 اور درختوں سے گر کر 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔رپورٹ

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سال سے لے کر 48 سال تک کے شہری شامل ہیں۔رپورٹ

شاہدرہ، باغبانپورہ، شالیمار، ساندہ اور سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ

6 سے 8 فروری کے درمیان پتنگ بازی کے خونی کھیل سےکئی گھر اجڑے۔وکیل درخواست گزار

زخمیوں کی تفصیلات جان بوجھ کر نہیں دی جارہی۔وکیل درخواست گزار

جسٹس ملک محمد اویس خالدنے سماعت کی

عدالت نےمحکمہ داخلہ کو بسنت فیسٹیول پر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےرکھا ہے

یہی وجہ ہے کہ امریکی حملے میں تاخیر ہوئی:پولیٹیکو (Politico) کے مطابق، ایران نے ایسے جدید ترین ریڈار سسٹم حاصل کر لیے ہی...
25/02/2026

یہی وجہ ہے کہ امریکی حملے میں تاخیر ہوئی:

پولیٹیکو (Politico) کے مطابق، ایران نے ایسے جدید ترین ریڈار سسٹم حاصل کر لیے ہیں جو 200 کلومیٹر کے فاصلے سے امریکی طیاروں کے سگنل جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی فوج عام طور پر ایسے آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹمز پر انحصار کرتی ہے جو ہدف کو مکمل طور پر مفلوج کر سکتے ہیں — جیسا کہ ڈیلٹا فورسز نے وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت بڑی آسانی سے کیا تھا۔
تاہم، نئی روسی ٹیکنالوجی کی آمد کے ساتھ صورتحال میں 180 ڈگری تبدیلی کی توقع ہے۔
* موسکوا-1 ریڈار (1L265): یہ روس کا ایک جدید، متحرک الیکٹرانک وارفیئر اور غیر فعال (passive) ریڈار انٹیلی جنس سسٹم ہے۔ یہ اپنی لوکیشن ظاہر کیے بغیر 400 کلومیٹر کے فاصلے سے کروز میزائلوں اور اسٹیلتھ طیاروں سمیت تمام فضائی اہداف کا سراغ لگانے اور ان کا پیچھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دشمن کے ریڈیو سگنلز کا تجزیہ کر کے ڈیٹا کو فضائی دفاعی نظام تک پہنچا سکتا ہے۔
* کراسوکھا-4 سسٹم: یہ روس کا ایک انتہائی پیچیدہ اور کثیر المقاصد الیکٹرانک وارفیئر پلیٹ فارم ہے، جسے 300 کلومیٹر تک کے فاصلے پر AWACS طیاروں، جاسوسی ریڈاروں، ڈرونز اور نچلے مدار میں موجود جاسوس سیٹلائٹس کو جام کرنے اور ناکارہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ چار ایکسل والے ٹرک پر نصب ہوتا ہے۔
* ایرانی میزائل: یہ میزائل جامنگ کی صورتحال میں بھی خطے کے بیشتر اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم سب نے دیکھا ہے کہ تھاڈ (THAAD)، پیٹریاٹ اور آئرن ڈوم جیسے دفاعی نظاموں کے باوجود تل ابیب پر میزائلوں کی بارش ہوئی۔ خیبر-4 ایک مائع ایندھن والا بیلسٹک میزائل ہے جو فضا سے باہر 16 میک (آواز سے 16 گنا تیز) کی رفتار سے سفر کرتا ہے، 1500 کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جاتا ہے اور آپٹیکل گائیڈنس کا حامل ہے۔ یہ اس میزائل سے مشابہت رکھتا ہے جو چند ماہ قبل یمن سے 2,000 کلومیٹر کے فاصلے پر داغا گیا تھا—جسے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی روکنے میں ناکام رہے تھے۔ اس نے امریکیوں کو حیران کر دیا، جنہوں نے اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے کے لیے کمیٹیاں بنائیں لیکن وہ اسے سمجھنے سے قاصر رہے۔
یہ سب کچھ تو چینی ٹیکنالوجی اور ان "سرپرائزز" کو زیرِ غور لائے بغیر ہے جو امریکہ اور دنیا کو دنگ کر دیں گے۔
یہاں تک کہ اسٹیو (موس؟) بھی حیران ہے کہ ایران کے پاس یہ اعتماد اور طاقت کہاں سے آ رہی ہے۔

پنجاب پولیس کے لیے نئے ایس او پیز جاری،پولیس کو چھاپہ مارنے کے لیے اب تحریری اجازت لینا ہوگی۔ریڈ سے قبل اجازت نامہ، گرفت...
23/02/2026

پنجاب پولیس کے لیے نئے ایس او پیز جاری،پولیس کو چھاپہ مارنے کے لیے اب تحریری اجازت لینا ہوگی۔ریڈ سے قبل اجازت نامہ، گرفتاری کا فارم، ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم ہوگا ریڈ پر جانے والی پولیس ٹیم مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل، زیر استعمال گاڑی کے کوائف فارم پر لکھ کر دستخط کروائے گی۔

رمضان المبارک 💖
21/02/2026

رمضان المبارک 💖

سپریم کورٹ نے بیوی کے خلاف کیس دائر کرنے پر شوھر کے خلاف 𝟏𝟎 لاکھ جرمانہ عائد کردیا👇👇👇👇👇👇👇
21/02/2026

سپریم کورٹ نے بیوی کے خلاف کیس دائر کرنے پر شوھر کے خلاف 𝟏𝟎 لاکھ جرمانہ عائد کردیا
👇👇👇👇👇👇👇

20/02/2026
20/02/2026

Team 👑

پیرا فورس کو حکم دیے دیا گیا ہے تازہ ترین کپڑوں کی سلائی اور شیو کے حوالے سے سرکاری نرخ جاری سوٹ کی سلائی 900 روپے مقرر ...
20/02/2026

پیرا فورس کو حکم دیے دیا گیا ہے تازہ ترین کپڑوں کی سلائی اور شیو کے حوالے سے سرکاری نرخ جاری سوٹ کی سلائی 900 روپے مقرر زیادہ قیمت وصول کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

1. باپ کو اپنی اولاد سے ملاقات کے لیے کم وقت دینا انصاف کے منافی ہے۔2018 MLD 5742. ماں چاہے دوسری شادی ہی کیوں نہ کر لے ...
19/02/2026

1. باپ کو اپنی اولاد سے ملاقات کے لیے کم وقت دینا انصاف کے منافی ہے۔
2018 MLD 574

2. ماں چاہے دوسری شادی ہی کیوں نہ کر لے اسے نابالغ بچے کی حضانت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
2018 MLD 862

3. کسی شخص کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانا سنگین جرم ہے۔ ضمانت کی درخواست خارج۔
2018 YLR 329

4. باپ کو بچے کی حضانت کا زیادہ حق حاصل ہے۔
2018 SCMR 590
2018 YLR 649

5. Res Judicata کا کسی دعویٰ میں interlocutory application پر اطلاق نہیں ہوتا۔
PLD 2018 SC 322

6. میڈیکل رپورٹ کسی ملزم کو وقوعہ سے نہیں جوڑتی بلکہ میڈیکل رپورٹ سے صرف زخم کی نوعیت اور استعمال کیے گئے اسلحے کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
2018 PCRLJ 147 Note 120

7. سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ گارڈین درخواست کے زیر سماعت ہونے کے باوجود بھی ہائیکورٹ میں 491 ضابطہ فوجداری کے تحت نابالغ کی کسٹڈی کسی حقدار شخص کو دی جا سکتی ہے۔
2018 SCMR 427

8. اگر دعویٰ کی ترمیم میں ڈرافٹنگ میں مشکل ہو تو دعویٰ واپس لے کر دوبارہ دائر کیا جا سکتا ہے۔
2018 CLC 82

9. اگر دو ملزمان کو ایک ہی الزام کے تحت سزا ہوئی ہے اور ایک ملزم اپیل میں بری ہو جاتا ہے تو دوسرا بھی بریت کا حقدار ہے چاہے اس نے اپیل دائر نہ بھی کی ہو۔
2018 SCMR 344

10. جسٹس آف پیس کے پاس اختیار ہے کہ جب اس کے پاس اندراج مقدمہ کی پٹیشن دائر کی جائے اور بادی النظر میں قابل دست اندازی پولیس جرم بنتا ہو تو بغیر پولیس کمنٹس منگوائے ہی اندراج مقدمہ کا حکم دے سکتا ہے۔
PLD 2018 Bal 17

11. قانون سے واقف ہونا جج کی زمہ داری ہے وکیل کی زمہ داری نہیں کہ جج کو ہر قانون کی بات بتائے۔
PLD 2018 SC 28

12. فیملی عدالت متعلقہ ایس ایچ او کو کسی بھی فریق کے درست پتہ کے تعین کے لیے حکم دے سکتی ہے۔
2018 CLC Note 51

13. ماں کی وفات کے بعد بچوں کی کسٹڈی کا حق نانی کی بجائے باپ کا حق ہے۔
2018 SCMR 590

14. سیکیورٹی کی رقم کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کرایہ دار مالک مکان کو وقت پہ کرایہ ہی نہ دے۔
2018 CLC 261

15. رہائشی علاقے میں سکول کی تعمیر کے خلاف دعویٰ حکم امتناعی دوامی ڈگری کیا گیا۔
2018 SCMR 76

16. شوہر سابقہ تیس سال کا خرچہ نان نفقہ دینے کا پابند قرار۔
2018 YLR 128

17. انسداد دہشتگردی کے قانون کا ذاتی دشمنی پہ کیے جانے والے قتل پر اطلاق نہ ہوتا ہے۔
PLD 2018 SC 178

18. فوجداری اور دیوانی کاروائی بیک وقت چل سکتی ہے۔
2018 SCMR 839
2018 MLD 1773

19. کسی بھی قسم کے اسلحہ کی برآمدگی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب تک کہ اس کی پازیٹیو فرانزک رپورٹ نہ ہو۔
2018 SCMR 772

20. محکمہ سی آئی اے کا اختیار نہیں کہ وہ کسی جرم کی تفتیش کرے بلکہ اس کا کام ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد کرنا اور جرائم کے ارتکاب کو روکنا ہے۔
2018 P.Cr.Lj 590

21. زبانی نکاح کی وہی حیثیت ہوتی ہے جو کہ تحریری نکاح کی ہوتی ہے۔
PLJ 2018 Cr.C 130

22. اگر نابالغ کی کسٹڈی کا مقدمہ چل رہا ہو تو عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ نابالغ کا نام ای سی ایل میں ڈلوا دے۔
PLD 2018 Balochistan 30

Address

Session Court Judicial Complex Office Number 85
Lahore

Opening Hours

Monday 07:00 - 22:00
Tuesday 07:00 - 22:00
Wednesday 07:00 - 22:00
Thursday 07:00 - 22:00
Friday 07:00 - 16:00
Saturday 07:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate Habib gull posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share