Azam Law Associates

Azam Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azam Law Associates, Lawyer & Law Firm, Kohat.

📍 Office: Sector-9, Market KDA, Kohat
📞 Contact: 03363253553
At Azam Law Associates, we are committed to providing strong legal defense for individuals facing criminal charges.

پشاور ۔۔۔۔۔۔ اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے اینٹی کرپشن تھانہ ضلع کرک کی جانب سے الیکشن سے چند روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر...
02/06/2026

پشاور ۔۔۔۔۔۔ اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے اینٹی کرپشن تھانہ ضلع کرک کی جانب سے الیکشن سے چند روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر میں نامزد پانچ ملزمان محمد سجاد، محمد غنی، شاد ایاز، مسعود خان اور گل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔
مذکورہ مقدمہ میں شکایت کنندہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی آسیہ صالح نے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سرکاری رقم محکمہ سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن (Soil & Water Conservation Department) کے ذریعے اپنے من پسند افراد کے فائدے کے لیے استعمال کی، جبکہ نامزد ملزمان کو بھی اس منصوبے کا بینیفشری قرار دیا گیا تھے۔
ملزمان کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔
مقدمہ کی پیروی اعظم لاء ایسوسی ایٹس کی جانب سے محمد سلیمان خٹک ایڈووکیٹ نے کی۔


عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ رمضان المبارک ...
21/03/2026

عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں کی گئی آپ کی تمام عبادات، روزے، دعائیں اور صدقات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
اللہ رب العزت آپ کی ہر نیک تمنا پوری فرمائے، آپ کو صحت، سکون اور خوشیوں بھری زندگی عطا کرے، اور آپ کے نصیب کو بہترین بنائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت دے، آپ کو حلال اور باعزت کامیابیوں سے نوازے، اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آپ کی زندگی کو آسانیوں، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھر دے، اور ہر آنے والا دن آپ کے لیے پہلے سے بہتر بنائے۔
اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔

عید مبارک

Muhib ur Rehman was arrested during a security forces operation in Bahadar khel area, District Karak, and was charged un...
12/03/2026

Muhib ur Rehman was arrested during a security forces operation in Bahadar khel area, District Karak, and was charged under terrorism provisions. After trial in the Anti-Terrorism Court Kohat, the Honorable Court acquitted him due to lack of evidence.

26/02/2026

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے ساتھ چیئرمین ایگزیکٹو خیبر پختونخوا بار کونسل ملک عماد اعظم اور دیگر صوبائی بار کونسلز کے چیئرمینان کی ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی،

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے ساتھ چیئرمین ایگزیکٹو خیبر پختونخوا بار کونسل ملک عماد اعظم اور دیگر صوبائی بار کونس...
26/02/2026

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے ساتھ چیئرمین ایگزیکٹو خیبر پختونخوا بار کونسل ملک عماد اعظم اور دیگر صوبائی بار کونسلز کے چیئرمینان کی ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی،

جس میں وومن فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام، فری لیگل ایڈ کی فراہمی، مختلف بار ایسوسی ایشنز میں جاری منصوبوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ کوہاٹ میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام اُن کی بھی خواہش ہے اور انہوں نے کہا کہ “آپ کی اور میری ایک ہی خواہش ہے کہ کوہاٹ میں ہائی کورٹ بینچ قائم ہو”، مزید یہ کہ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بینچ کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں اور ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ وہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے ملاقات کریں اور اگے کی امور طے کریں۔

ایڈیشنل سیشن جج کوہاٹ   نے ملزم عابد علی کو الزامات ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مذکورہ مقدمہ مدعی...
25/02/2026

ایڈیشنل سیشن جج کوہاٹ نے ملزم عابد علی کو الزامات ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مذکورہ مقدمہ مدعی زاہد علی کی مدعیت میں درج تھا جو وقوعہ میں زخمی بھی ہوا تھا، جبکہ واقعہ میں گلدا علی جاں بحق ہوا تھا اور ملزمان میں کاظم علی، عارف علی اور عابد علی نامزد تھے۔ معزز عدالت نے استغاثہ کے شواہد، گواہوں کے بیانات اور مکمل ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ملزم عابد علی کے خلاف جرم شک سے بالاتر ہو کر ثابت نہیں ہو سکا، لہٰذا اسے باعزت بری کیا جاتا ہے۔ ملزم کی جانب سے مؤثر قانونی پیروی معروف قانون دان ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم Azam Law Associates نے کی۔

بادشاہ خان عرف گامو کے خلاف پولیس کی جانب سے یکے بعد دیگرے درج ہونے والی متعدد ایف آئی آرز کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ ...
25/02/2026

بادشاہ خان عرف گامو کے خلاف پولیس کی جانب سے یکے بعد دیگرے درج ہونے والی متعدد ایف آئی آرز کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ کوئیشمنٹ پٹیشن آج پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کے لیے پیش ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو تفصیلی دلائل دیے۔
فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور (Admit) کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کو حکم جاری کیا کہ آئندہ تاریخِ سماعت پر
اصل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم

یا اللہ! ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب فرما،ہمیں اس ماہِ مقدس کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت سے بھرپور حصہ عطا ف...
18/02/2026

یا اللہ! ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب فرما،
ہمیں اس ماہِ مقدس کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت سے بھرپور حصہ عطا فرما۔
ہمارے روزے، نمازیں، تلاوت اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔
یا ربّ العالمین!
ہمارے گناہوں کو معاف فرما، دلوں کو پاکیزگی عطا فرما،
ہمیں صبر، تقویٰ اور اخلاص کی دولت سے نواز دے۔
ہماری امتِ مسلمہ پر رحم فرما، بیماروں کو شفا،
مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا اللہ! اس رمضان کو ہمارے لیے ہدایت، سکون اور کامیابی کا ذریعہ بنا دے۔
آمین

Address

Kohat

Telephone

+923363253553

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azam Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share