26/07/2022
پرویز الٰہی کی درخواست منظور۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین کے مطابق نہیں۔ سپریم کورٹ
الیکشن کے مطابق پرویز الٰہی پنجاب 186 ووٹ لیکر وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے۔
گورنر پنجاب آج رات 11:30 سے پہلے پرویز الٰہی سے حلف لیں۔
مختصر فیصلے کے چیدہ چیدہ نکات
درخواست گزار کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ خلاف قانون تھی اور غلط تھی ہمارے فیصلے کو غلط سمجھا گیا۔
نتیجتاً حمزہ شہباز کو ڈی سیٹ کیا جاتا ہے اور پرویز الٰہی کو نیا وزیر اعلی پنجاب قرا دیا جاتا ہے۔
حمزہ شہباز بغیر کسی اتھارٹی کے رہے ہیں ان کے پاس کوئی اتھارٹی نہ تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب رہ سکتے ۔
نتیجتاً حمزہ شہباز سے لیا گیا حلف بھی غیر قانونی اور بغیر کسی اتھارٹی کے قرار دیا جاتا ہے۔
جو جو ایڈوائزر اور وزیر وغیرہ اس دوران لگائے گیے ہیں ان کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دی جاتی ہے۔
آخر میں گورنر پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ پرویز الٰہی سے آج رات 11:30 سے پہلے وزیر اعلی کا حلف لیں اگر گورنر پنجاب حاضر نہ ہو تو صدر پاکستان حلف کا بندو بست کریں۔