NYA Khan

Directions

NYA Khan Criminologist, Social Activist, Technology Entrepreneur

پیپلز پارٹی کی سندھ گورنمنٹ کی ناقص گورننس کا ایک اور   واقعہ منظر عام پر ۔کراچی میں پیپلز بس سروس کی بسوں کے سڑکوں سے ا...
23/09/2026

پیپلز پارٹی کی سندھ گورنمنٹ کی ناقص گورننس کا ایک اور واقعہ منظر عام پر ۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کی بسوں کے سڑکوں سے اچانک غائب ہونے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص اور پانی ملا ڈیزل فراہم کرنے کی وجہ سے متعدد بسوں کے انجن فیل ہو گئے ہیں۔ صرف ٹاور سے گلشنِ حدید والے روٹ پر ہی 11 سے زائد بسیں خراب ہو کر ڈیپو پہنچ چکی ہیں۔ اس سنگین غفلت کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ہزاروں مسافروں کو گھنٹوں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے ناقص ڈیزل دینے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی اور بسوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پانچ لاشیں صرف ایک گھر سے نہیں ملتیں، ان کے پیچھے ایک پورا معاشرہ کھڑا ہوتا ہے۔ایک ڈاکٹر نے زندگی کے بیس، پچیس سال کتابو...
22/09/2026

پانچ لاشیں صرف ایک گھر سے نہیں ملتیں، ان کے پیچھے ایک پورا معاشرہ کھڑا ہوتا ہے۔
ایک ڈاکٹر نے زندگی کے بیس، پچیس سال کتابوں کے درمیان گزارے۔
غربت سے نکلنے، خاندان کو بہتر زندگی دینے اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کا خواب دیکھا۔
ڈاکٹر بنا، شادی ہوئی، تین بچے ہوئے۔
مگر خوابوں کے بعد حقیقت نے ایک کے بعد ایک دروازہ بند کرنا شروع کردیا۔
کلینک چلا نہیں۔ نجی اسپتال میں آر ایم او کی ملازمت کرنا پڑی۔
پھر کینسر کی تشخیص ہوگئی۔
اب ایک طرف بیماری تھی، دوسری طرف تین بچوں کا مستقبل، گھر کا خرچ اور علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات۔
اور جس دن تنخواہ ہاتھ میں آئی، وہ بھی مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔
سوچیے، اس شخص کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہوگا؟
جس نے دوسروں کے جسم کا علاج کرنا سیکھا تھا، وہ اپنے ہی گھر کے معاشی زخم کیسے بھرتا؟
شاید کسی سے مانگنا اسے گوارا نہیں تھا۔
گھر کا سامان بیچنے کی کوشش کی ہوگی۔ اخراجات کم کیے ہوں گے۔ شاید بچوں سے بہت سی ضروریات چھپائی ہوں گی۔
لیکن خودداری اور غربت کے درمیان فاصلہ بہت کم رہ جائے تو انسان تنہا ہوجاتا ہے۔
اور تنہائی بعض اوقات غربت سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
کرمنالوجی میں ہم جرم کو صرف اس لمحے سے نہیں دیکھتے جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے۔
ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس لمحے سے پہلے کیا کچھ ہوتا رہا۔
کون سے معاشی دباؤ جمع ہوئے؟
کون سی سماجی مشکلات بڑھتی رہیں؟
کون شخص مدد سے دور ہوتا گیا؟
اور اردگرد موجود لوگوں کو خطرے کا اندازہ کیوں نہ ہوسکا؟
اس گھر میں بھی شاید بہت کچھ خاموشی سے چلتا رہا۔
رشتہ دار اپنی زندگیوں میں مصروف رہے۔
پڑوسی اپنے معمولات میں۔
اور ایک خاندان اپنے بحران کے ساتھ اندر سے لڑتا رہا۔
پھر ایک دن دروازہ نہیں کھلا۔
بدبو نے وہ خبر دے دی جو انسان ایک دوسرے کا حال پوچھ کر بہت پہلے جان سکتے تھے۔
پولیس پہنچی۔
دروازہ کھولا گیا۔
اندر پانچ لاشیں تھیں۔
اب ہم کہیں گے:
کتنا افسوسناک واقعہ ہے۔
اب ہم سوال کریں گے:
ایسا کیوں ہوا؟
اب شاید ہم ذمہ دار تلاش کریں گے۔
لیکن ایک سوال ہم خود سے بھی کریں:
ہم نے اس خاندان کی خبر کب لی تھی؟
کسی کے گھر میں موت ہمیشہ اچانک نہیں آتی۔
کبھی وہ بیماری کے ساتھ آتی ہے۔
کبھی قرض کے ساتھ۔
کبھی بے روزگاری کے ساتھ۔
کبھی مسلسل ذہنی دباؤ کے ساتھ۔
اور کبھی اس خاموشی کے ساتھ جسے ہم یہ سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں کہ "وہ لوگ اپنے معاملات خود سنبھال لیں گے۔"
نہیں۔
ہر شخص اپنے معاملات خود نہیں سنبھال پاتا۔
اور ہر شخص مدد مانگ بھی نہیں پاتا۔
اس لیے اپنے لوگوں کی خبر لینے کے لیے ان کے فون کا انتظار نہ کریں۔
رشتہ داروں سے رابطہ رکھیں۔
دوستوں کو وقت دیں۔
پڑوسیوں کے حالات سے باخبر رہیں۔
کسی بیمار، پریشان یا اچانک لوگوں سے کٹ جانے والے شخص کو نظرانداز نہ کریں۔
ایک معاشرہ صرف قوانین اور اداروں سے محفوظ نہیں ہوتا؛ لوگ بھی ایک دوسرے کا حفاظتی حصار ہوتے ہیں۔
آج پانچ لاشیں ایک گھر سے ملی ہیں۔
کل یہ سوال کسی اور دروازے پر کھڑا ہوسکتا ہے۔
فرق صرف اتنا ہوگا کہ شاید اس بار ہمیں بدبو آنے سے پہلے خبر ہوجائے۔
کسی کے دروازے پر آج ہی دستک دے دیں۔
کل شاید بہت دیر ہوچکی ہو۔
ان وائی اے خان
کرمنالوجسٹ

22/09/2026
کراچیحیدری مارکیٹ کا جیولر 56 لاکھ سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ہوا کچھ یوں کہ  کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں بزنس ریکارڑر روڈ کے قر...
22/09/2026

کراچی
حیدری مارکیٹ کا جیولر 56 لاکھ سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ہوا کچھ یوں کہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں بزنس ریکارڑر روڈ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار 6 سے زائد ماسک لگائے ڈاکوؤں نے حیدری مدنی مال کے جیولر عثمان اور ان کے مینیجر کو سرِعام اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

متاثرہ جیولر صدر بوہری بازار سے 52 لاکھ 44 ہزار روپے نقد اور 5 کلو گرام چاندی لے کر موٹر سائیکل پر اپنی دکان جا رہا تھا کہ رات دس بجے کے قریب یہ واردات پیش آئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او جمشید کوارٹر عمران آفریدی نے موقع پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کیں، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

20/09/2026

Bike Riders ki hamari Behan betiyun pe iss tarha ki wardaat barti ja Rahi hain.
Inn ko thokna hoga.
#اچھامعاشرہ

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فلیٹ سے ملنے والی...
20/09/2026

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فلیٹ سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں لاشیں کئی روز پرانی ہیں، واقعے کی مزید اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ عمارت کی ساتویں منزل پر فلیٹ کے ایک کمرے سے لاشیں ملی ہیں، فلیٹ کے دروازے اندر سے بند تھے، مرنے والا شخص ڈاکٹر اور گھر کا کفیل تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، ممکنہ طور پر مرنے والے افراد نے خودکشی کی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فوری آگاہ کریں، واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج سامنے لائے جائیں، ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعہ کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں۔


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک ہفتے قبل ڈاکو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس ت...
20/09/2026

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک ہفتے قبل ڈاکو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور میں 12 اور 13 ستمبر کی درمیانی شب نور احمد نے مددگار 15 پر اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے کی اطلاع دی تھی۔

مددگار پولیس موقع پر پہنچی اور موبائل فون کی لوکیشن کے ذریعے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

پولیس کے مطابق ایک گلی میں چھاپے کے دوران 2 ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نور احمد نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔ اسی دوران ڈاکو کی فائرنگ سے نور احمد پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو یوسف بھی اپنی ہی گولی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہوگیا، پولیس نے یوسف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے زخمی گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ پولیس حراست میں زیرِ علاج ہے جبکہ شدید زخمی شہری نور احمد ہفتے کو دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
یاد رہے رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہر کراچی میں شہریوں کے شہید ہونے والی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

لینووو (Lenovo) کے سربراہ نے اپنا 30 لاکھ ڈالر کا بونس 10,000 ملازمین میں تقسیم کر دیا۔انسان جب اپنے سے زیادہ  دوسروں کے...
19/09/2026

لینووو (Lenovo) کے سربراہ نے اپنا 30 لاکھ ڈالر کا بونس 10,000 ملازمین میں تقسیم کر دیا۔
انسان جب اپنے سے زیادہ دوسروں کے لئے سوچتا ہے تو اس طرح کے اجتماعی عمل بہترین معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اچھے معاشرے اسی طرح بنتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی 'لینووو' (Lenovo) کی 2012ء میں ریکارڈ منافع اور شاندار کامیابی کے بعد کمپنی کے سی ای او ینگ یوآن چنگ (Yang Yuanqing) کو 30 لاکھ امریکی ڈالر (3 Million Dollars) کا خطیر بونس ملا۔ انہوں نے اس رقم کو اپنے پاس رکھنے یا پرتعیش زندگی پر خرچ کرنے کے بجائے فیکٹری ورکرز، ریسیپشنسٹ اور نچلے درجے کے 10,000 جونیئر ملازمین میں برابر تقسیم کرنے کا انوکھا اور تاریخی فیصلہ کیا۔

اس تقسیم کے نتیجے میں ہر نچلے درجے کے ملازم کو تقریباً 314 ڈالر (تقریباً ایک ماہ کی اضافی تنخواہ) رقم ملی۔ ینگ یوآن چنگ نے اس زبردست عمل کو یہ کہہ کر سراہا کہ کمپنی کی اصل کامیابی ان کے نچلے درجے کے محنتی ورکرز کی بدولت ہے۔ حیران کن طور پر انہوں نے اگلے سال (2013ء) بھی اپنا لاکھوں ڈالر کا بونس مسلسل دوسری بار انہی جونیئر ملازمین کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا۔

#اچھامعاشرہ




Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NYA Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category