Tahir Iqbal Malik

Directions Website

Tahir Iqbal Malik Criminal Lawyer!

22/09/2026

جماعت اسلامی پر پیسے لیکر احتجاج کرنے کا الزام لگانے کے کیس میں شبر زیدی کیخلاف ڈائریکٹ کمپلین پر عدالت نے ایف آئی اے کو 30 دن میں ابتدائی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری توفیق الدین صدیقی نے شکایت دائر کی ہے۔ کمپلین کے مطابق شبر زیدی نے 10 جون کو آن لائن انٹرویو میں جماعت اسلامی اور امیر جماعت اسلامی پر الزامات عائد کیے تھے۔

میر رضا قتل کیس نے سوشل میڈیا پر کئی اہم قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اس حساس مقدمے میں جے آئی ٹی کی تفتیش کیوں ضروری ہے...
21/09/2026

میر رضا قتل کیس نے سوشل میڈیا پر کئی اہم قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اس حساس مقدمے میں جے آئی ٹی کی تفتیش کیوں ضروری ہے اور منصفانہ تحقیقات میں اس کا کیا کردار ہو سکتا ہے—اس حوالے سے میری قانونی رائے روزنامہ اُمت میں شائع ہوئی ہے۔

جو سب چھپاتے ہیں وہ ہم چھاپتے ہیں

15/09/2026
11/09/2026

تم لاوارث نہیں
بھرپور تیاری کرو اسلام آباد کی
ان کے کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے
دینا ہوگا سستا پیٹرول
ورنہ سرکار کا تختہ گول

11/09/2026

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جماعتِ اسلامی کی ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 6 ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے کے مطابق ملزمان صبح ساڑھے 6 بجے زبردستی دکانیں بند کرا رہے تھے جبکہ کاروباری مراکز عموماً صبح 9 بجے کے بعد کھلتے ہیں، مزید یہ کہ تفتیشی افسر نے نہ تو دکانداروں اور جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے بیانات ریکارڈ کیے، نہ ایف آئی آر میں دکانداروں کی شناخت موجود ہے، اور نہ ہی مبینہ جرم کے عینی شاہدین یا ملزمان کا مخصوص کردار واضح ہے۔

07/09/2026
07/09/2026

جماعت اسلامی نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف ہتک عزت کا دعوٰی کردیا

درخواست میں پیکا کے تحت فوجداری کارروائی کی استدعا

واضح رہے شبر زیدی نے جماعت اسلامی کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مظاہروں کے عوض رقم وصول کرنے کا دعوٰی کیا تھا

جماعت اسلامی کی جانب سے سیکرٹری جنرل کراچی توفیق الدین صدیقی نے درخواست دائر کی

ضلع جنوبی مجسٹریٹ نے درخواست سیشن کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی

درخواست ایڈووکیٹ طاہر اقبال کے توسط سے دائر کی گئی ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahir Iqbal Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share