Rights law Associates

Rights law Associates legal servies and consultation

01/07/2025

کسی بھی شخص کو محض اس وجہ سے ضمانت سے محروم نہیں کیا جاسکتا کہ اس کے خلاف دیگر FIR بھی درج ہیں.

2023 SCMR 1977

23/06/2025
15/06/2025

سابقہ تیس سال کا خرچہ ملا بیوی کو
2018 YLR 128
سابقہ 6 سال کا خرچہ ملا بیوی کو
2024 CLC 363

19/10/2024

What are the ingredients in a criminal case that constitute elements of habitually of accused

A. Previous record of FIR

B. Previous conviction

C. 161 Statement of witness that allege previous commission

نکاح اور اس میں موجود 25 کالمز کی تفصیل و اہمیتنکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ...
16/10/2024

نکاح اور اس میں موجود 25 کالمز کی تفصیل و اہمیت

نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ اس کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔

اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دلایا جائے کیوں کے عورت کو مذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کے بارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے

وہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

#عام معلومات ( کالم 1 تا 12)

ان کالموں میں دولہا٬ دولہن کا نام ولدیت٬ ضلع٬ عمر٬ یونین کونسل٬ فریقین کی طرف سے وکیل٬ گواہ٬ شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری٬ بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے

#حق مہر (کالم 13تا16)

حق مہر کا نکاح نامہ میں اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اور قانونی حق ہے۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا خلاصہ ہے کہ جو حق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے ۔

#نکاح کے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔

#اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔

#اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔

حق مہر کی اقسام

(1)مہر مؤجل

اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں۔

(2)مہر معجل

مہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔

#خاص شرائط ( کالم نمبر 17)

کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا

اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔

اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔

#طلاق تفویض (کالم نمبر 18)

اس شق میں عورت مرد سے طلاق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔

اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر سکتی ہے۔

عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کے اس نے طلاق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔

#شوہر کے حق طلاق پر پابندی( کالم نمبر 19)

اس کالم میں شوہر کے حق کے طلاق پر شرائط مقرر مقرر کی جاتی ہیں۔ مثلا حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغیرہ

#حق مہر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج (کالم نمبر 20)

اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20 میں کیا جاتا ہے

#دوسری شادی کیلئے اجازت نامہ( کالم نمبر 21٬22)

دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے

اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر21 کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔

نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ہے

15/08/2024

اگر رسیدیں پیش کر دی جائیں تو سونا بھی ڈگری ہو گا۔
2023 CLC 143

Address

Suite No. 303, 3rd Floor Mithani Chambers Near City Court Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rights law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category