MH Property Network

MH Property Network We Deals In Sale & Purchase of Plots & House.

24/03/2021

Plots Available for Sale in Gulshane Maymar

Contact :
0303-2737325

11/08/2019

Aꜱꜱʟᴀᴀᴍᴜ-O-Aʟᴀɪᴋᴜᴍ Wᴀʀᴀʜᴍᴀᴛᴜʟʟᴀʜɪ Wᴀ Bᴀʀᴀᴋᴀᴛᴜʜ.
MH Property Network ᴡɪꜱʜɪɴɢ ʏᴏᴜ ᴀɴᴅ ʏᴏᴜʀ ғᴀᴍɪʟʏ ᴏɴ ᴛʜɪꜱ ᴊᴏʏᴏᴜꜱ ᴏᴄᴄᴀꜱɪᴏɴ ᴏғ Eɪᴅ Uʟ Aᴅʜᴀ. Eɪᴅ Mᴜʙᴀʀᴀᴋ! Mᴀʏ ᴛʜᴇ ʙʟᴇꜱꜱɪɴɢꜱ ᴏғ Aʟʟᴀʜ ᴋᴇᴇᴘ ʏᴏᴜʀ ʜᴇᴀʀᴛ, ғᴀᴍɪʟʏ ᴀɴᴅ ʜᴏᴍᴇ ʜᴀᴘᴘʏ ᴀɴᴅ ᴊᴏʏᴏᴜꜱ! Aᴍᴇᴇɴ.

Behriya town , karachii ♥️
11/08/2019

Behriya town , karachii ♥️

🛑 WARNING FLASH FLOOD ALERT FOR KARACHI - Heavy to very heavy rain may cause flash flooding in different areas of Sindh ...
10/08/2019

🛑 WARNING FLASH FLOOD ALERT FOR KARACHI - Heavy to very heavy rain may cause flash flooding in different areas of Sindh including Karachi during next 24/48 hrs.

🛑 Please Alert all and take all precautionary measures!

09/08/2019

*FORWARDED AS SADQA-E-JARIYA:*

*تقریباً 5 ماہ پہلے میرے چچا پیٹ میں ایک معمولی زخم کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس گئے۔ ڈاکٹر کو کچھ شک ہوا اور کوئ خاص ٹسٹ تجویز کیا کچھ دن بعد ٹسٹ کا نتیجہ آیا تو گھر میں سب کے اوسان خطا ہو گئے۔ جی ہاں چچا جان کو کینسر جیسے موذی مرض لاحق ہو گیا تھا وہ بھی تیسرے درجے کا۔ بہرحال علاج کیلئے ہم شوکت خانم پشاور گئے، ٹسٹ کا رزلٹ دیکھ کر وہاں کے ڈاکٹروں نے علاج سے معذرت کر لی۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ ہماری پالیسی ہے کہ کینسر کے اس سٹیج میں ہم 40 سال سے کم عمر مریض کو داخلہ دیتے ہیں وگرنہ نہیں۔ ہم بھی کچھ کہے بنا وہاں سے نکل آئے کیونکہ چچا جان کی عمر ساٹھ کی دہائی کراس کر چکی تھی اور خیر سے لائف ٹائم شناختی کارڈ بھی بنا چکے ہیں۔ خیر گھر پر تو نہیں بیٹھ سکتے تھے کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی تھا۔پشاور میں کینسر کے سرکاری ہسپتال ارنم سے علاج شروع ہوا۔ اس دن یہ عقدہ بھی کھلا کہ گورنمنٹ واقعی ماں کے مانند ہوتی ہے بچہ کتنا ہی بگڑ جائے ماں قبول ہی کرتی ہے یہاں بھی مریض اور مرض کتنا ہی بگڑ جائے نہ نہیں ہوتی ۔ سو ہمیں بھی داخلہ مل گیا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔*

*اب سنیں کام کی بات جب علاج کا کچھ اثر نہ ہوا تو کچھ مہربان دوستوں نے دور پہاڑوں میں مقیم ایک حکیم کا بتایا جو کینسر کے مرض میں بے حد مشہور ہے پر جگہ تھی کافی دور۔ مہینہ رمضان کا چل رہا تھا ایک دن سحری کے فورا بعد اللہ کا نام لیکر ایک دوست کو ساتھ بٹھایا اور موٹر سائیکل پر کک ماری اور جب 11 بج رہے تھے تو ہم مردان سے چل کر شانگلہ مارتونگ میں واقع حکیم صاحب کے مطب میں پہنچ گئے۔ وہاں یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہم کہ کتنے دور دور سے لوگ یہاں آئے ہیں علاج کیلئے اور اکثر نے تو رات بھی یہاں گذاری تھی کیونکہ مریضوں کے لئے دو بہترین قسم کے ہوٹل بھی اہل علاقہ نے بنائے ہیں جن میں انتہائ مناسب ریٹ پر مریضوں کو کمرے دستیاب ہوتے ہیں بہرحال ہم اپنی باری پر حکیم صاحب کے پاس گئے اور انکو مریض کے بارے میں بتایا انہوں نے ایک چھوٹی سی پڑی (الکہ پہ اردو کے ہم ورتہ پوڑے وئ کنہ ھاھا) پکڑائ اور کہا یہ سات دن کی دوائ ہے پرہیز کے ساتھ مریض کو دوائ دینی ہے اور سات دن کے بعد اگر آپ نے یا مریض نے کچھ بہتری محسوس کی تو دوبارہ آکر مزید چالیس دن کی دوا لیتے جائیے بصورت دیگر دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں ہم نے دریافت کیا کہ بہتری سے مطلب؟ فرمانے لگے یا تو ٹسٹ سے فرق آیا ہو گا اور یا مریض کی تکلیف وغیرہ میں کمی آئی ہو گی۔ ٹھیک ہے جی کہ کر ہم نے جیب کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے منع کیا اور فرمایا ہمارا اصول ہے پہلی بار پیسے نہیں لیتے اگر آپ کے مریض کو فائدہ ہو تو آکر پوری دوائی قیمت کے ساتھ لے جاؤ نہیں تو یہ ہماری طرف سے ہدیہ۔۔ قصہ مختصر رات وہاں مقامی ساتھیوں کے ساتھ گذار کر صبح ہم واپس آئے اور چچا جان کو دوا شروع کرائی چوتھے دن ہی چچا جان نے واضح فرق محسوس کیا جسکا مطلب تھا کہ اب ہمیں پھر حکیم صاحب کے پاس پہنچنا پڑے گا یعنی وہ شاعر والی بات ہمیں بھی پیش آئی جس میں وہ بے چارہ ایک دریا عبور کرنے کے بعد دوسرے دریا میں پھر گر جاتا ہے بہرحال ایک بار پھر ہم مارتونگ پہنچ گئے (یہ ہے تو شانگلہ میں لیکن آپ اگر مردان والی سائد سے آرہے ہیں تو پھر بونیر کا راستہ آسان رہے گا ) اور بقایا چالیس دنوں کی دوا لیکر صرف چار ہزار فیس حکیم صاحب کو پکڑائی اور چلتے بنے اب صورتحال یہ ہے کہ تین دن پہلے چچا جان کا ڈاکٹر نے دوبارہ ٹسٹ کرایا اور نتیجہ بالکل صاف۔ جی ہاں کینسر کا نام و نشان نہیں۔ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے موت کا وقت اٹل ہے آگے پیچھے نہیں ہو سکتا لیکن میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ کے جاننے والوں میں سے خدا ناخواستہ کوئی اس موذی مرض میں مبتلا ہو تو اسے ضرور اس حکیم کا مشورہ دے دیں۔ کیا پتہ آپ کی وجہ سے کسی کے چند دن آرام سے گذر جائیں۔ --*
*-------Address ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

*03463722885 یہ نمبر حکیم صاحب کے بھائ کے پاس ہوتا ہے۔ ایڈریس تو انتہائی آسان ہے ضلع شانگلہ میں مارتونگ نام کا علاقہ ہے بس آپ کسی سے بھی پوچھ لیں کہ مارتونگ والے حکیم کے پاس جانا ہے بس آپ پہنچ جائیں گے وہ انتھائ مشہور ہیں.*

*دو راستے جاتے ہیں مارتونگ کی طرف ایک سوات کی طرف سے اور دوسرا مردان کی طرف سے آسان راستہ مردان والا ہے۔ آپ مردان سے بونیر براستہ رستم چلے جائیں اور بونیر پہنچ کر کسی سے بھی مارتونگ کے راستے کا پوچھ لینا پہنچ ہی جائیں گے بغیر کسی دشواری کے۔ مردان سے پانچ یا ساڑھے پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں اور ہاں مریض کو ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔*
*صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں*
*شکریہ.*

26/07/2019

*پراپرٹی کا صاف ستھرا کام کرنے کے اصول*

🔹فون کے اوپر اپنے آپ کو السلام عليكم کا عادی بنائیں نہ کہ ہیلو کا۔
🔹ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملیں اور جتنا ہو سکے اپنے پاس آنے والے کی مہمان نوازی کریں اور کسی کو اگنور مت کریں اور کسی کو ہلکا بھی مت لیں۔اس سے دوسرے انسان کے دل میں محبت پیدا ہوتی اور آپ کی طرف سے ایک اچھا پیغام جاتا ہے۔
🔹اپنی شخصیت کو صاف ستھرے اور اچھے کام کا عادی بنائیں ۔
🔹جھوٹ سے جتنا ہو سکے اجتناب کریں۔جھوٹ سے رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے۔
🔹پلاٹ کا جو سٹیٹس ہو وہی بتائیں جان بوجھ کہ جھوٹ مت بولیں کہ یہ میرے پاس ڈائریکٹ ہے یا پیرز موجود ہیں وغیرہ وغیرہ۔
🔹اگر آپ پلاٹ کسی ڈیلر سے لے کر ڈیلر کو ہی کوڈ کروا رہے ہیں تو ڈیمانڈ جو بتائی گئی ہے وہی بتائیں اپنی طرف سے خود نہ بڑھائیں۔اس سے آپ کی کریڈیبلٹی خراب ہو گی۔
🔹اگر ایک پلاٹ کی ورتھ 50 لاکھ ہے تو کلائنٹ آپ کو کہے کہ اس کی ڈیمانڈ 80 لاکھ کریں تو اس پر ورکنگ مت کریں اس سے آپ کی طرف سے مارکیٹ میں منفی پیغام جائے گا کہ یہ بندہ مہنگے پلاٹ سیل کرتا ہے۔
🔹کسی بھی معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کریں اور کبھی بھی کسی مسئلے کو اپنی انا کا مسئلہ مت بنائیں ۔
🔹میں نے دیکھا ہے کہ جو ڈیلر صاف ستھرا کام کرتے ہیں ۔ دوسروں کے دکھ درد میں ساتھ ہوتے ہیں اور خندہ پیشانی سے ملتے ہیں اور دوسروں کے بارے اچھے جزبات رکھتے ہیں ان کا کام بھی زیادہ ہے اور عزت بھی زیادہ ہے کیوں کے آپ عزت دے کر ہی عزت حاصل کرسکتے ہیں
شکریہ

منجانب
ایم ایچھ پراپرٹی نیٹورک

26/03/2019

Plots & house available for sale for More details contact 0303-2737325

09/02/2019

ان گروپس میں اکثر دوست گھروں کی لاگت کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں تو انہیں بتا دوں۔
ایک رہائشی مرلے میں آجکل عموما 250 اسکوائر فٹ ہوتے ہیں، جبکہ جب گھر بنایا جائے تو یہ سارا کورڈ نہیں ہوتا بلکہ قریب 20 اسکوائر فٹ فی مرلہ اوپن چھوڑ دیا جاتا ہے (ہوا کی کراسنگ، روشنی یا کسی بھی اور وجہ سے) یعنی پانچ مرلے کا پلاٹ ہو تو اسکا کورڈ ایریا بنے گا 1400 اسکوائر فٹ (یاد رہے یہ کورڈ ایریا ممٹی سمیت بتایا گیا یے) اور یہ ریٹ صرف گرائونڈ فلور کا ہے۔ اس سے اوپر جتنی بھی منزلیں بنائیں گے اسٹینڈرڈ کے حساب سے دو سو روپے فی اسکوائر فٹ مزید کم کرلیں یعنی اگر گرائونڈ فلور 2000 میں بن رہا ہے تو اسکے اوپر والی منزل 1800 میں بن جائئگی۔
تعمیری لاگت نکالنے کا آسان طریقہ ہے۔
صرف گرے اسٹرکچر بنانا ہو تو کورڈ ایریا کو 1100 روپے سے ضرب دے لیں۔
اور اگر بی کلاس فنشنگ کرنی ہو تو 1500.
اے کلاس کرنی ہو تو 2000 روپے
جبکہ اے ون کرنی ہو تو 2500 روپے فی اسکوائر فٹ۔

اب اگر یہی کام آپ کسی بمعہ مٹیریل ٹھیکیدار سے کرا رہے ہیں تو دس سے پندرہ فیصد اسکا منافع بھی جمع کرلیں۔

کورڈ ایریا کا مطلب ہوتا ہے پلاٹ کا وہ حصہ جس پر چھت آئیگی یعنی گھر میں موجود اوپن جگہ وغیرہ کور ایریا میں شمار نہیں ہوتی۔
یہ ریٹس نارمل رہائشی گھر کے لیے ہیں جو ماسوائے پہاڑی علاقے کے پاکستان کے ہر علاقے میں کم و بیش تبدیلی کے ساتھ بہ آسانی اپلائی ہوجاتے ہیں۔
گرے اسٹرکچر سے مراد دیواریں کھڑی کرکے چھت ڈالنا۔
بی کلاس کنسٹرکشن سے مراد ہے سادے سیمنٹڈ فرش، عام سی کھڑکیاں دروازے، نو سیلنگ، عام اور سستے باتھ روم اسیسریز وغیرہ۔
اے کلاس کنسٹرکشن میں سستی لیکن معیاری ماربل، معیاری دروازے کھڑکیاں، اچھی باتھ روم اسیسریز، سادہ سیلنگ وغیرہ۔
اے پلس میں خوبصورت امپورٹڈ فلور ٹائل، اچھے پائیدار دروازے کھڑکیاں، مکمل سیلنگ، برانڈڈ باتھ روم اسسیسریز وغیرہ۔

نوٹ : الحمد و اللہ ہم خود بحیثیت بلڈنگ ٹھیکیدار اور چھوٹے بلڈر گزشتہ سال سے کنسٹرکشن کا بزنس کررہے ہیں اور یہ ریٹس یہ معلومات احباب کی رہنمائی کے لیے خالصتا نیک نیتی اور حقائق کے ساتھ دیے گئے ہیں۔

26/11/2018

We Deals In Sale & Purchase of Plots & House.

Address

Plot # LS-4, 16-B, Godhra Stop, North Karachi Industrial Area
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MH Property Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category