11/07/2015
"برما كے مسلمانوں كی قتل عام كی تصاوير شيئر كر كے فيس بک پر لائیکس کمانے والے ان مظلوموں كی مدد كر كے الله تعالى سے خوب كهرا ، نه ڈوبنے والا منافع بهی كما سكتے هيں. رمضان المبارك كے افطار ڈنرز ميں گوشت كے بهنے هوئے پارچے نوچنا ضروری هوں ، تو بس یه ضرور سوچئے گا که خونیں بدهسٹ بهکشو کہیں آپ كے كلمه گو مسلمانوں كی بوٹياں بهی ايسے هی نوچ رہے هيں. سيلانی كی باحجاب بهنيں مائيں مهنگا امپورٹڈ عبایا ضرور خریدیں مگر ایک بار صرف ایک بار ان كے ليے بهی سوچ لیں که جن کی عزتیں بهی محفوظ نهيں، جو اپنی عصمتیں بچانے كے ليے سمندروں ميں كود جاتی هيں، هم اس رمضان ميں اپنی فیملی كے ساتھ ايک افطار ڈنر نه کر كے اسكی رقم فلاح انسانیت فاونڈیشن والوں کو دے کر آچےبهجوا سکتے هيں . آٹھ هزار روپے كے عبايا كی جگه بائیس سو کا عبایا خرید کر باقی بنگله دیش کی سرحد پر قائم کسی برمی بہن تک پهنچا سکتے هيں. هم اس بار افطار پارٹی نه کر كے اس پر اٹهنے والی رقم سے کم از کم پچاس ارکانی مهاجروں کا روزه افطار کرا سکتے هيں. هم اپنی زکوة وهاں پهنچا سکتے هيں جو روئے زمین پر مظلوم ترین لوگ هيں. هم انصار بن كر ان مهاجروں كی مدد كر سکتے هيں بلكه هم گناهگار انکی مدد کر كے اپنی هی مدد کر سکتے هيں . "