24/08/2026
آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ ہائیکورٹ بار میں منعقد، نامور قانون دانوں، وکلاء رہنماؤں اور سینکڑوں وکلاء کی شرکت
اجلاس میں سپریم کورٹ بار، سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر بارز سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی
انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، جنرل سیکریٹری بیرسٹر علی طاہر، کراچی کے صدر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان سمیت انصاف لائرز فورم سندھ کے عہدیداران و دیگر رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں پشاور میں وکلاء، سول سوسائٹی اور عوام کے بڑے جلسے کی تاریخ اور مقام کے اعلان سمیت اہم امور پر غور
اجلاس کے بعد سندھ ہائیکورٹ بار کے باہر انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
وکلاء کا عمران خان کو الشفا اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شدید احتجاج
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے، وکلاء کا مطالبہ
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا آئین اور قانون کی بالادستی کی خلاف ورزی ہے، وکلاء
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتوں کی جانب سے ملنے والے ریلیف پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، وکلاء
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، وکلاء رہنما
سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا فوری نوٹس لے، وکلاء کا مطالبہ
عمران خان کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، وکلاء
سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے الشفا اسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے، ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے، وکلاء
آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ملک بھر کے وکلاء ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا شروع ہوگئے ہیں، وکلاء رہنما
آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء ملک گیر تحریک شروع کریں گے، رہنماؤں کا اعلان
انصاف لائرز فورم کے وکلاء کا عمران خان کی رہائی اور علاج کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا،
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کرے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وکلاء
آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، وکلاء رہنما
انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر فیصل مغل، بیرسٹر علی طاہر اور شجاعت علی خان ودیگر سینئر وکلاء کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،
ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی، وکلاء رہنما