28/09/2026
مورخہ 27 ستمبر 2026 کو لانڈہی کراچی میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے سائیٹ آفیس میں گارمنٹس اور ٹیکسٹائل دیگر فیکٹریوں کے ورکرز کے ساتھ ایک سیشن منعقد کیا گیا سیشن میں کام کی جگہ پر ہونے والی ناانصافی سے قانونی کارروائی تک مزدوروں کی آوازیں اور تجربات تھا
سیشن میں کم از کم اجرت ٹھیکیداری نظام فیکٹریوں میں ہراسمنٹ کے واقعات مزدوروں کی قانونی رسائی لانڈہی آفیس کے ذریعے مسائل کے حل اور کام کی جگہ پر موجود مسائل کی نشاندہی تنقید اور اصلاح کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی
سیشن میں الکرم ٹیکسٹائل ملز، گل احمد ٹیکسٹائل ملز، فیروز ٹیکسٹائل 1888، ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز، یونس ٹیکسٹائل ملز، قاسم ڈینم، آرٹسٹک فیبرک ملز، آرٹسٹک ڈینم ملز، سورتی انٹرپرائزز، آرٹسٹک ملینئرز، راجبی گارمنٹس، سیمس کلاتھنگ کمپنی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (EPPZ) اور دیگر فیکٹریوں کے ورکرز نے شرکت کی
اس موقع پر نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر کامریڈ گل رحمان یوتھ سیکریٹری اقبال ابڑو، ایگزیکٹو کمیٹی۔ میمبرز کامریڈ ہمت فلپوٹو کامریڈ رابیل احمد ابڑو، شھزاد مغل اور کورنگی کی میمبر اقصیٰ کنول اور دیگر رہنمائوں شرکت کی اور
مزدوروں کے مسائل ان کے قانونی حقوق اور مسائل کے ممکنہ حل پر تفصیل سے بات چیت کے ذریعے موقف رکھا
سیشن میں سائٹ انڈسٹریل زون کامریڈ بلال شاہ، اشفاق احمد، راشد علی، حنیف علی ایڈووکیٹ، اشفاق احمد،
خواتین،مسرت حبیبہ اور سمع نازیہ اقرا روزینہ سمیت دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی
سیشن کے دوران ورکرز نے اپنے تجربات اور مسائل بیان کیے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مزدور اپنے حقوق سے آگاہ ہوں اور کام کی جگہ پر ہونے والی ناانصافیوں کے حل کے لیے قانونی راستے سے رجوع کریں
جلد نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن آف پاکستان لانڈھی کی آرگنائزیشن کمیٹی جوڑنے کا بھی اتفاق ہوا
NTUF HBWWF National Trade Union Federation Pakistan